برکت اس کے حصول اور اس سے محرومی کے اسباب
برکت اس کے حصول اور اس سے محرومی کے اسباب
مصنف : ابو حذیفہ ابراہیم بن محمد
صفحات: 203
’’برکت‘‘ کا موضوع ان دینی موضوعات میں سے ہے جن میں انتہائی قوی وعمیق پیغام ہے اور اس پر خالص اسلامی رنگ ہے۔ اسلام نے روح اور مادہ کے درمیان توازن پیدا کیا ہے اور اس کے لیے کچھ چیزیں بنائی ہیں جن سے روحانی اور مادی دونوں اقدار حاصل ہوں‘ چنانچہ ساری عبادات میں روحانی اور مادی دونوں فوائد رکھے گئے ہیں مثلا نماز میں روحانی سکون واطمینان یعنی بندے کے فطری تقاضہ بندگی کی طرف میلان کے ساتھ مادی فائدہ یہ ہے کہ بھائی چارگی‘ تعاون ومساوات ہوتی ہے‘ ایسے ہی برکت سے بھی ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ اللہ ہم سے راضی ہے اور ہمارے اعمال صالحہ مقبول ہو رہے ہیں اور نتیجۃً ہمارے رزق میں برکت ہو رہی ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی برکت اور اس کے حصول کے اسباب کون کون سے ہیں اور کن اسباب وذرائع یا گناہوں کی وجہ سے ہم برکت کی نعمت سے محروم کیے جاتے ہیں کو بیان کیا گیا ہے۔ برکت کے مفہوم واقسام کو بھی بیان کیا گیا ہے اور کتاب کو مختصر انداز میں اور کتاب وسنت اور سلف کے اقول سے پوری دلیل سے پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے عوام کم وقت میں زیادہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ کتاب’’ برکت اس کے حصول اور اس سے محرومی کے اسباب ‘‘ ابو حذیفہ ابراہیم بن محمد کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض ناشر | 9 |
مقدمہ | 11 |
پہلی فصل ،رزق اسلامی نقطہ نظرسے | 15 |
لغت میں برکت کامعنی | 20 |
دوسری فصل:قرآن کریم میں برکت | 22 |
برکت کامبارک مفہوم | 32 |
تیسری فصل: کون سی چیزیں برکت لاتی ہیں اور | 34 |
قرآن کریم کی برکت | 36 |
قرآن کریم پر عمل کرنےکی برکت | 41 |
قرآن کریم کی تلاوت کی برکت | 42 |
معوذتین کی برکت | 44 |
تقویٰ اللہ پر ایمان لانے اوراس پر توکل کرنےکی برکت | 46 |
تمام کاموں میں بسم اللہ کہنا | 53 |
کھانے اورپینے کےبعد الحمد اللہ کہنا | 56 |
گھرمیں داخل ہونےاورنکلتے وقت بسم اللہ کہنا | 57 |
جماع کےوقت بسم اللہ کہنا | 58 |
برکت کےلیے تمام احوال میں بسم اللہ کہنا | 58 |
شکار کرنےکےوقت بسم اللہ کہنا | 59 |
نیاکپڑاخریدتےوقت بسم اللہ کہنا | 60 |
اکٹھاکھانے میں بغلی کھانوں میں برکت | 61 |
مومن کافر کےبرعکس ہوتاہے | 63 |
بعض کھانوں کی فضیلت | 64 |
دودھ میں آسمان کی برکت شامل ہے | 67 |
مدینہ کےعجوہ کھجور کی فضیلت | 69 |
شہد کی فضیلت | 70 |
کھانےکی عزت کرناانگلیاں چاٹنا اورگرم کھانا نہ کھانا | 74 |
ناپ تول پوری کرنےمیں برکت | 80 |
سحری کی برکت | 82 |
ماءزم زم کی برکت | 86 |
مبارک زیتون کادرخت | 88 |
جگہوں کی برکت | 93 |
مسجداقصیٰ اوراس کےاردگرد کی برکت | 96 |
ان جگہوں پر رہنا جن سے برکت بندھی ہوئی ہے | 101 |
شب قدر اورروزہ کی برکت | 102 |
شہررمضان کی برکت | 104 |
عیدین کی برکت | 107 |
عدل کی برکت | 108 |
کثرت استغفار | 108 |
صدقہ ،سخاوت ،کرم اوراللہ کی راہ میں خرچ کرنا | 114 |
صدقہ اورخرچ کرنےکےآداب | 117 |
حلال مال کمانا اورمشتبہ چیزوں سےبچنا | 120 |
حسن سلوک ،صلہ رحمی ،نرمی اوراچھا اخلاق | 123 |
طلب علم ورزق کےلیے صبح صویرے نکلنا | 128 |
کثرت سےاللہ کاشکراداکرنااوہمیشہ دعاکرتےرہنا | 132 |
تنگ دست پر نرمی کرنا،مسلمانوں کی مدد کرنا، | 136 |
بیع میں سچ بولنا | 141 |
روزی تلاش کرنےکےلیے تجارت اورسفر | 149 |
بغیرلالچ کےمال لینابرکت کاسبب | 153 |
شادی کرنےسے روزی میں برکت ہوتی ہے | 154 |
کھجور کادرخت اوراس کاپھل بابرکت ہے | 157 |
بکری ،چوپایہ اورگھوڑاپالنا اوربکری کےباڑہ میں نماز | 159 |
گھوڑے کی برکت | 161 |
پچھنا لگوانے میں برکت | 166 |
اہل خیر کےاندر برکت پائی جاتی ہے | 171 |
جماعت میں برکت | 173 |
علماء کےاندر اوران کےساتھ رہنابرکت ہے | 174 |
تمام مواقع پر برکت کی دعا | 176 |
کھاناکھانےسےپہلے اوربعد میں برکت کی دعاکرنا | 176 |
نومولود کےلئے برکت کی دعا کرنا | 177 |
شادی کرنےوالے کےلیے برکت کی دعاکرنا | 178 |
نئی چیزیں خریدنے پر برکت کی دعاکرنا | 179 |
نظر لگ جانے کااندیشہ ہوتو برکت کی دعاکرنا | 180 |
جسے دردہواس کےلیے برکت کی دعا کرنا | 181 |
انصار ومہاجرین کےلیے برکت کی دعاکرنا | 181 |
کثرت مال واولاد اوراس پر برکت کی دعاکرنا | 182 |
دعااستخارہ | 182 |
وقت کی برکت | 185 |
وقت کی خاصیت | 190 |
چوتھل فصل:برکت سےمحرومی کےاسباب | 195 |
رحمت زحمت نہ بنے | 197 |
خاتمہ | 200 |