برید فرنگ
برید فرنگ
مصنف : سید سلیمان ندوی
صفحات: 231
علامہ سید سلمان ندوی ؒ عظیم مذہبی اسکالر،عمدہ مفکر اور بہترین ادیب وخطیب تھے۔یہ بہترین مصنف اور درد دل رکھنے والے مسلم دانشور ہیں۔ان کی تحریریں اور تصانیف اردو ادب کا بہترین مرقع اور اسلامی فکر اور مذہبی طرز کی بہترین غماز ہیں۔زیر نظر کتاب برید فرنگ (یورپ کی ڈاک) بھی علامہ موصوف کے ان خطوط کا مجموعہ ہے۔جو انہوں نے 1920ء میں دورہ یورپ کے دوران برصغیر میں علما ،مفکرین اور ذاتی دوستوں کو تحریر کیے۔ان خطوط میں یورپی سیاستدانوں اور حکمرانوں سے ملاقاتوں کے احوال،یورپی طرز سیاست اور یورپ میں مکین اہل اسلام کی اسلام سے وابستگی اور قلبی لگاؤ کا بیان ہے۔یہ خطوط دراصل ایک سفرنامہ ہے جس میں یورپی فکر کو سمجھنے کا کافی سامان ہے۔او ریہ اردو ادب کا ایک بہترین جامع مجموعہ ہے ۔جو قارئین کی معلومات کے لیے اہم اور ادب وسیاست سے تعلق رکھنے والوں کے لیے بیش قیمت خزانہ بھی ہے۔اس کتاب کا مطالعہ نہایت معلومات افزا ثابت ہوگا۔انشاء اللہ
عناوین | صفحہ نمبر | |
خطوط کا پس منظر | 6 | |
وفد خلافت کے الوداعی منظر | 21 | |
بحر عرب سے تاثر | 22 | |
قدوائی سے ملاقات | 25 | |
پورٹ سعید اور وینس کاحال | 26 | |
لندن میں درود | 28 | |
لندن میں وفد کی جدوجہد | 33 | |
معزز مہمانوں کی صف میں نائب وزیر ہندفشر سے ملاقات | 34 | |
مسٹر ارنلڈ سے ملاقات | 38 | |
انڈیا کونس کے ہاں میں فارسی،اردو کے کندہ اشعار | 50 | |
شریف پاشا سے ملاقات | 54 | |
لیبرپارٹی کی ایک کمیٹی میں شرکت | 64 | |
پیرس میں وفد کی جدوجہد | 65 | |
مسمانان عالم کی بیداری | 73 | |
پرنس محمد علی سے ملاقات | 76 | |
صلح نامہ ترکی | 99 | |
آکشفورڈ میں کشتی رانی | 117 | |
نوجوان اسلام وجود میں آرہا ہے | 127 | |
پیام امن کی ضرورت مغرب کو ہے مشرق کو نہیں | 134 | |
فرانس کی عیدحریت کا منظر | 138 | |
دیشی کے چشموں کا حال | 144 | |
مراکشی مسلمان احمد سے ملاقات | 161 | |
نومسلم انگریز محمد بن کریڑی سے ملاقات | 176 | |
اتحاد اسلامی ہی نجات کا ذریعہ ہے | 184 | |
سفر یورپ کا آخری تاثر | 188 | |
مولانا عبدالباری کا جوابی تاثر | 190 | |
امیر فیصل سے ملاقات | 196 | |
شہر رومہ کی سیر | 203 | |
نائب پوپ سے ملاقات | 204 | |
پورٹ سعید کا نظارہ | 213 | |
ایک ایرانی نوجوان سے ملاقات | 215 | |
پروفیسر براؤن ومارگولیتھ کے نام خط | 221 |