بینک سے جاری ہونے والے مختلف کارڈ کے شرعی احکام
بینک سے جاری ہونے والے مختلف کارڈ کے شرعی احکام
مصنف : مختلف اہل علم
صفحات: 319
اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات اور دستور زندگی ہے،جس میں تجارت سمیت زندگی کے تمام شعبوں کے حوالے سے مکمل رہنمائی موجود ہے۔اسلام تجارت کے ان طور طریقوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ،جس میں بائع اور مشتری دونوں میں سے کسی کو بھی دھوکہ نہ ہو ،اور ایسے طریقوں سے منع کرتا ہے جن میں کسی کے دھوکہ ،فریب یا فراڈ ہونے کا اندیشہ ہو۔یہی وجہ ہے اسلام نے تجارت کے جن جن طریقوں سے منع کیا ہے ،ان میں خسارہ ،دھوکہ اور فراڈ کا خدشہ پایا جاتا ہے۔اسلام کے یہ عظیم الشان تجارتی اصول درحقیقت ہمارے ہی فائدے کے لئے وضع کئے گئے ہیں۔دین اسلام نے سود کو حرام قرار دیا ہے اور تمام مسلمانوں کا اس کی حرمت پر اتفاق ہے۔لیکن افسوس کہ اس وقت پاکستان میں موجود تمام بینک سودی کاروبار چلا رہے ہیں۔حتی کہ وہ بینک جو اپنے آپ کو اسلامی کہلاتے ہیں وہ بھی سود کی آلائشوں سے محفوظ نہیں ہیں۔اس وقت بینکوں کی جانب سے متعدد انواع کے کارڈ جاری کئے جاتے ہیں ، جن میں سے اکثر سودی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب” بینک سے جاری ہونے والے مختلف کارڈ کے شرعی احکام “اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا کی جانب سے شائع کی گئی ہے جس میں اکیڈمی کے پندرہویں سیمینار منعقدہ 11-13 مارچ 2006ء میسور میں اے ٹی ایم کارڈ ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سے متعلق پیش کئے گئے تحقیقی مقالات ومناقشات اور فیصلوں کا مجموعہ پیش کیا گیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائےاور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
ابتدائیہ | 9 |
پہلا باب :فقہی امور | |
سوال نامہ | 15 |
اکیڈمی کافیصلہ | 19 |
تلخیص مقالات | 21 |
عرض مسئلہ | 35 |
دوسرا باب :تعارف مسئلہ | |
بینک سےجاری ہونےوالے کارڈ ۔ایک تعارف | 45 |
تیسراباب : فقہی نقطہ نظر | |
مفصل مقالات | |
کریڈٹ کارڈاورشریعت اسلامی | 59 |
بینک سےجاری ہونے والے مختلف کارڈ کاشرعی حکم | 83 |
کریڈٹ کارڈ کےفقہی احکام | 90 |
کریڈٹ کارڈ اوردوسرے کارڈ کےاستعمال میں شرعی رہنمائی | 95 |
کریڈٹ کارڈ کی حقیقت اورس کی اقسام اورشرعی حکم | 118 |
بینک میں رائج مختلف کارڈ کاشرعی حکم | 134 |
ہندوستانی بینکوں کےمختلف کارڈ | 149 |
بینک سےجاری ہونے والےکارڈ ز کےفقہی احکام | 155 |
بینکوں میں رائج مختلف کارڈ کےاستعمال میں قابل غور پہلو | 165 |
بینک کےمختلف کارڈ اوران کاشرعی حکم | 171 |
بینک سےجاری ہونےوالے مختلف کارڈ کاشرعی حکم | 177 |
مختصر مقالات : | |
بینک میں مروج مختلف کارڈ شرعی پہلو | 187 |
ہندوستان میں سرکاری وغیر سرکاری بینکوں کےکارڈ کاشرعی حکم | 195 |
بینک سےجاری ہونےوالے مختلف کارڈ فقہی پہلو | 200 |
بینک کے مختلف کارڈز۔شرعی رہنمائی | 207 |
بینک سےجاری ہونےوالےمختلف کارڈز میں غرورباکاپہلو | 212 |
ہندوستانی بینکوں کےمختلف کارڈ سےمسلمانوں کاکاروبار کرنا | 218 |
بینک سےجاری ہونے والے مختلف کارڈ اورفقہاء کانقطہ نظر | 222 |
اےٹی ایم ،ڈیبٹ اورکریڈٹ کارڈ ۔مختصر شرعی جائزہ | 226 |
بینک سےجاری ہونےوالےمختلف کارڈ ۔ چند شرعی وضاحیتں | 231 |
بینک میں رائج مختلف کارڈوں کاحکم | 234 |
بینک کےاے ٹی ایم کارڈ سےاستفادہ کاحکم | 239 |
کریڈٹ کارڈ سےمتعلق مسائل | 244 |
تحریری آراء | |
بینک میں رائج مختلف کارڈ ۔شرعی نقطہ نظر | 249 |
بینک کےاے ٹی ایم ودیگر کارڈ سے استفادہ | 250 |
بینک سےجاری ہونے والے مختلف کارڈ شرعی جائزہ | 253 |
بینک کے مختلف کارڈ سے استفادہ میں قابل غور پہلو | 255 |
بینک سےجاری ہونےوالے کارڈ اوران کاشرعی حکم | 257 |
بینک کےمختلف کارڈ کےاستعمال میں ممنوع پہلو | 259 |
بینک سےجاری ہونے والے مختلف کارڈ شرعی وضاحیتں | 261 |
بینک سےجاری ہونے والے مختلف کارڈ نئی ایجاد | 263 |
بینک کےمختلف کارڈ میں چند پیچیدگیاں | 267 |
بینک سےجاری ہونے والے مختلف کارڈ شرعی احکام | 269 |
سرکاری وغیر سرکاری بینک سےجاری ہونےوالے مختلف کارڈ | 272 |
بینک سے جاری ہونے والے مختلف کارڈز ۔ قابل توجہ پہلو | 275 |
بینک سےجاری ہونےوالے مختلف کارڈ فقہی پہلو | 277 |
کمپنیوں اوربینکوں سےجاری ہونےوالے مختلف کارڈ | 280 |
بینک کےمختلف کارڈ سےاستفادہ میں غررور باکی آمیز ش | 282 |
بینک میں رائج مختلف کارڈ اورشریعت اسلامی | 285 |
ہندوستانی بینکوں میں رائج کارڈ ۔ایک رائے | 289 |
مناقشہ | 291 |