بینک کا سود حلال ہے ؟
بینک کا سود حلال ہے ؟
مصنف : مشتاق احمد کریمی
صفحات: 124
اسلام جس طرح عبادات کے بات میں ہدایات دیناہے اسی طرح معاملات میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے معاملات میں معیشت وتجارت کامسئلہ بہت اہم ہے میدان معیشت میں فی زمانہ ایسی بہت سی جدید صورتیں پیدا ہوچکی ہیں جو اس سے پہلے نہ تھی انہی میں ایک مسئلہ بینکنگ کاہے علماء نے اس طرف بھی توجہ کی ہے اور اسلامک بینکنگ کے کامیات تجربے بھی کیے گئے ہیں اگرچہ بعض اہل علم کو اس پر تحفظات ہیں بینکاری میں ایک اہم مسئلہ سود کا ہے کیونکہ غیراسلامی بینکاری کی اساس ہی سود پرقائم ہے جبکہ اسلام میں یہ انتہائی شدید گناہ ہے حتی کہ اسے خدا اور رسول ﷺ سے جنگ کے مترادف قراردیاگیاہے لیکن اس درجہ شناعت کے باوجود بعض لوگ مروجہ بینکوں کے سود کو جائز قرار دینے پر تلے ہوئے ہیں زیر نظر کتاب میں اس کا مفصل رد کیا گیاہے نیز جدید بینکاری کے حوالے سے بھی پیش قیمت او رمفید معلومات اس میں شامل ہیں جس سے بینکنگ کے متعلق شرعی معلومات سے آگاہی حاصل ہوتی ہے-
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ ازمؤلف | 11 | |
سود کی حرمت | 18 | |
سود خور کی مذمت | 19 | |
سود کی تعریف | 19 | |
زمانہ جاہلیت کاسود | 21 | |
بیع اور ربا میں بنیادی فرق | 23 | |
سود اور اجر ت میں فرق | 25 | |
ایداع اور ودیعت میں فرق | 26 | |
قرض کی تعریف | 28 | |
سود پر روک لگانےکےطریقے | 29 | |
ربا الفضل کی حرمت | 29 | |
سود خود کےپاس ملازمت کرنا یا سودی کاروبار کا تعاون کرنا | 30 | |
قرض دینے کے سبب نفع کا حصول | 31 | |
خریدوفروخت کی چندممنوع صورتیں | 32 | |
سودکھانے کاحیلہ وبہانہ ڈھونڈنا | 32 | |
سود کھانے کےچند جدید طریقے | 33 | |
بیع عینہ | 33 | |
مسئلہ تورق | 34 | |
دوخریدوفروخت کرنےوالوں کاتیسرے شخص کو واسلطہ بنانا | 34 | |
سود کی طلب میں ادھار بیچنا | 34 | |
قرض کی مدت گزر جانے پر اسے بیع میں تبدیل کرلینا | 35 | |
سود کےنقصانات | 35 | |
سود کے تمدنی و اجتماعی نقصانات | 36 | |
سود کے معاشی نقصانات | 37 | |
اہل حاجت کے قرضہ جات | 38 | |
کاروباری قرض | 40 | |
حکومت کےملکی قرضے | 41 | |
حکومت کےبیرونی قرضے | 43 | |
1973 ء کے مختلف ممالک کےقرضوں کی ایک فہرست | 45 |