بخشش کی راہیں

بخشش کی راہیں

 

مصنف : محمد بشیر الطیب بن عطاء اللہ

 

صفحات: 320

 

بند ہ مومن خطاکار  تو ہے ہی  ،لیکن اسلامی تعلیمات کے مطابق  بہترین خطا کار وہ  ہوتا ہے  جو اپنی  خطاؤں کو اللہ تعالیٰ سے  معاف کروانے کے  لیے  ہر دم فکر مند رہتاہے اور اس  کے لیے  عملی طور  پر جدوجہد بھی   کرتا ہے  تاکہ  اس کے گناہ مٹ جائیں  او راللہ اس پر راضی ہوجائے ۔مومن جب اپنی  خطاؤں کی طرف دیکھتا ہے او ردوسری طرف اسے اللہ کے عذاب کا ڈر بھی  ہوتاہے  تو  وہ  اللہ   تعالیٰ کی طرف  رجوع کرتا ہے  او ر ان نیک اعمال کو بجا لاتا ہے جو اس  کے گناہوں کاکفارہ بن جاتے ہیں  ،کیونکہ نیک اعمال ہی وہ چیز ہیں جنہیں  اخلاص ومحبت کے ساتھ سرانجام دیا جائے  تواللہ  تعالیٰ ان کے ذریعے  خطا کار انسان کی خطاؤں کو معاف فرمادیتا ہے  فرمان الٰہی  ہے  ( ان الحسنات یذهبن  السیات) (هود:114)زيرنظر کتاب  ’’بخشش کی راہیں ‘‘ اسی موضو ع  کے متعلق آیات واحادیث کا گراں قدر مجموعہ ہے،  جس میں مسلم معاشرہ میں  سرزد ہونے والے گناہوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ  توبہ او راعمال صالحہ کے ذریعے انہیں  معاف کروانے  کا  حل بھی  پیش کیا گیا ہے۔  فاضل مصنف نے  پچاس کے قریب ایسے اعمال ذکر کئے ہیں  جو کتاب وسنت کی روشنی میں   گناہوں کاکفارہ بن سکتے ہیں۔  اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ یہ قرآن وسنت کے دلائل سے مزین ہے  اوراپنے  موضوع کے اعتبار  سے بہت اہم ہے ۔ عوام وخواص کے لیے  یکساں مفید ہے۔  اسے ہر دردمند مسلمان کے پاس ہونا  چاہیے۔  اللہ تعالیٰ  مصنف کی اس کوشش کو دنیا میں شرف قبولیت سے نوازے  اور ان کے لیے  سرمایہ آخرت  بنائے۔ (آمین)
 

عناوین صفحہ نمبر
تقریظ 11
پیش لفظ 17
ارکان اسلام 31
مکفرات الذنوب 41
التوبہ 46
الوضوء 46
مسجد کی طرف نماز کے لیے جانا 50
اذان کے بعد دعا 57
فرض نماز 59
جمعۃ المبارک کی نماز 62
رات کا قیام 63
نماز کے بعد ذکر 73
مال کی زکوۃ اور صدقہ و خیرات 77
فرضی و نفلی روزے 80
حج و عمرہ 82
علم سیکھنا 85
قرآن مجید کی تلاوت 89
تقویٰ اختیار کرنا 96
اللہ تعالیٰ کے ڈر سے رونا 103
اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنا 109
والدین کی تابعداری 117
اخلاق حسنہ 124
بچپن میں اولاد کا فوت ہونا 133
زبان کی آفتوں سے بچنا 141
شرم و حیا کا ہونا 159
متفرق اعمال حسنہ کا بیان 168
قرآنی دعائیں 189
جنت اور اس کی حقیقت 200
جنت کی جانی قیمت 213
جنت کی مالی قیمت 221
کبیرہ گناہ 235
بدفال اور بدشگونی لینا شرک ہے 242
چوری کرنا 244
ناحق  قتل کرنا 250
غیراللہ کی قسم کھانا 254
زکوۃ ادا نہ کرنا 259
سود خوری 269
ناپ تول میں کمی کرنا 276
خود کشی کرنا 284
ماہ رمضان میں جان بوجھ کر روزہ ترک کردینا 292
غیبت کرنا 296
بیوی کا اپنے خاوند کی نافرمانی کرنا 300
عورتوں کا بے پردہ اور بن سنور کر نکلنا 305
مفاسد اور خرابیاں 308
صغیرہ گناہ 309
المراجع المصادر 319

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
11 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like