بخشش کی راہیں ( حافظ محمد منشاء )

بخشش کی راہیں ( حافظ محمد منشاء )

 

مصنف : حافظ محمد منشا بن جمال الدین

 

صفحات: 490

 

انسان   کی خصلت  ہے کہ  وہ  نسیان  سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت  وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے  گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے  کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے  توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے  معبود ومالک   کی ناراضگی  کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ  کریم  کے دربار میں  حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے  کا پکا عزم کرتےہوئے  توبہ کرتا ہے کہ اے  مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے  آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے  احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل  ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں  کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ  ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی  اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم  اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے  دنیاوالو! ہےکوئی  جو مجھ سے اپنے گناہوں کی  مغفرت طلب کرے … ہے  کوئی توبہ کرنے  والا میں اسے  ا پنی  رحمت سے بخش دوں…؟۔ بہت کم ایسے  خوش نصیب ہیں کہ جن کو مرنے سے  قبل توبہ کی توفیق نصیب ہوتی ہے اور وہ گناہوں  بھر زندگی  سےتائب ہوکر ہدایت کوروشن شاہراہ پر سفر کرتے ہیں، پھر شیطان لعین اورانسا ن نما شیاطین کےحملوں سےبچ کر باقی زندگی گزارتے ہیں ۔ اور یوں اللہ کریم کو خوش کرنے کے بعد جنتوں کےحقدار بن جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ  حضرتِ انسان پر بہت بڑا احسان کیا کہ انسان سے  سرزد ہونے والے گناہوں کی معافی کے لیے  ایسے نیک اعمال  کی  کی ترغیب دلائی ہے   کہ جس کے کرنے سےانسان کے زندگی بھر  کے گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔احادیث مبارکہ  میں ان  اعمال کی تفصیل موجود ہے  اور بعض  اہل  علم نے  اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔ کتاب ہذا ’’ بخش کی راہیں‘‘ حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ کی  مختصر اور انتہائی جامع تصنیف ’’الخصال المفکرۃ للذنوب المتقدمۃ والمتاخرۃ‘‘ کا ترجمہ ہے ۔ اس مختصر رسالے  میں  حافظ ابن حجر عسقلانی ﷫ نے صرف وہ احادیث مبارکہ جمع فرمائی ہیں جن میں بطور خاص کسی نیک عمل کےانجام دینے پر اگلے اور پچھلے گناہوں کی بخشش کا ذکر ہے ۔کتاب کو اردو قالب میں مولانا حافظ محمد منشاء صاحب نے  ڈھالا ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو   لوگوں کےلیے  گناہوں سے بچنے کا  ذریعے بنائے اور مصنف ومترجم اور ناشر کی  اس کا وش کو قبول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
اظہار تشکر 12
تقریظ 14
مقدمہ 20
فوائد نافع 22
اللہ تعالیٰ سے ڈرنےوالوں کی خوشخبری 22
صبر کرنے والوں کی خوشخبری 22
وہ عمل جس کے ذریعہ چار قسم کےاعلیٰ لوگوں کے ساتھ نصیب ہو گا 23
اللہ پر راضی ہونے کا صلہ 23
برائی کی نحوست اور اس کے اثرات 30
حضرت عیسیٰ کی قوم کی ناشکری 30
تمام قوموں کی تباہی اور بربادی کا واحد سبب 31
توبہ کرنے اورڈر جانے کا صلہ 32
حضرت یعقوب کی وصیت 35
توحید کی برکتیں 36
وہ اوصاف جو ہر نبی میں نمایاں ہوتے ہیں 38
لفظ عجوز کی لغوی تشریح 41
لفظ عقیم کی لغوی تشریح 41
حضرت زکریا کی دعائیں 43
آدمی کسی قوت بھی مایوس نہ ہو 44
لفظ عتیا کی تشریح 44
دعا کرنے کا طریقہ کار 45
کتاب کےاندرونی مضامین او ران کی ترتیب 46
ایک عفیفہ کی آپ سے عقیدت 49
ایک اعتراض اور اس کا جواب 53
کتاب ہذا کاخلاصہ 56
استدعا 62
حافظ ابن حجر کے حالات زندگی 63
ایک غلط فہمی کا ازالہ 64
صلہ بھی بقدر قربانی کےہوتا ہے 66
نبی کریم کا اپنے والدین سےجدا ہونا 67
حضرت اسماعیل کا اپنے والدین سے جدا ہونا 69
آپ کے شیوخ 71
آپکا زہد و تقوی اور علمی وسعت 75
خطبہ 80
سب سے بڑا عزاز 82
ان روایات کا حل 82
قانون کی اہمیت 84
یوم عرفہ کی فضیلت 85
اللہ تعالیٰ کا بے نیاز ہونا 88
پہلا باب 90
کتاب الطہارت 90
وضو کی فضیلت 90
ایک غلط فہمی کا ازالہ 91
صحیح وضو بنانے کا طریقہ 93
مولانا حالی کے چند اشعار 99
حسن ادب کا صلہ 100
گستاخ الہٰی کی سزا 103
حضرت خضر کی مثالی ادب 104
حضرت ابراہیم کا مثالی ادب 105
حسن ادب کا آخری درجہ 108
مولانا روم کے چند اشعار 111
دوسرا باب 115
اذان کا جواب دینے کی فضیلت کےبارے میں اذان کے کلمات کی اہمیت 119
درود شریف کی فضیلت کی وجہ 120
راستہ صاف کرنے کا ثواب 125
اللہ کے لیے محبت کرنا 129
استغفار کی اہمیت 135
سب لوگون سےکمتر پر اللہ کے انعامات 137
اللہ کے خاص بندوں کے علامات 143
سالار انبیاء کی پیش گوئی 155
مریض کی عیادت کرنے کی فضیلت 156
ایثار کا ایک عجیب واقعہ 158
استر جمع کا صلہ 164
نزول رحمت کے مقامات 174
تیسرا باب 176
نماز تسبیح 176
ایک اعترافض کا جواب 178
چوتھاباب 180
بلند آواز سے آمین کہنے کی فضیلت 180
ایک عجیب استنباط 182
فرشتوں کی موافقت 185
آمین کہنے کا وقت 186
پانچواں باب 187
نماز ضحیٰ کی فضیلت 187
ضحیٰ کی چار رکعتیں 188
ضحیٰ کی دو رکعتیں 189
نماز ضحیٰ کا وقت 189
چھٹا باب 191
سورۃ فاتحہ کی فضیلت 193
مترجم کا خود اپنا ایک واقعہ 195
سورۃ اخلاص کی فضیلت 197
غربت کا دور ہونا 197
سورۃ اخلاص سے محبت رکھنے کا صلہ 198
سورۃ اخلاص اور معوذتین سے دم کرنا 199
ساتواں باب 202
ماہ رمضان کا باین 202
لیلۃ القدر کا قیام کرنا 205
لیلۃ القدر کی دعا 207
لفظ قدر کے معانی 207
لیلۃ القدر کی علامات 208
ماہ رمضان کا روزہ رکھنا 209
فرائض کو اداکرنے کا اجر 211
صرف ایک روزے کا ثواب 214
ماہ رمضان کا قیام کرنا 215
آپ کی کثرت عبادت 216
قربت کی راہیں 219
آٹھواں باب 222
عرفہ کےدن روزہ رکھنے کی فضیلت 223
ایک سوال اور اس کا جواب 223
نوواں باب 225
حج او رعمرہ کرنے کی فضیلت 225
رسول اللہ کی دعا 231
آخری عمل کی اہمیت 233
شہداء کا اٹھنا 234
صدق کی برکت 238
دسواں باب 239
اپنی اولاد کو قرآن پاک پڑھانے کی فضیلت 239
بہتر کون لوگ ہیں 241
آدمی کا بہتر سہارا 241
قرآن کےماہر کا مقام 241
وہ آدمی جو قابل رشک ہے 242
مومن کے تاج اور لباس کا حسن 243
عالم کی عابد پر فضیلت 245
عالم بے عمل کی سزا 246
سورۃ حشر کی آخری تین آیات کی فضیلت 247
گیارہواں باب 249
کھانا کھانے کے بعد کی دعا 250
نماز کے بعد پڑھنے کا وظیفہ 253
بہت اونچے درجے کا وظیفہ 256
ایک اور وظیفہ 256
مدینہ کی فضیلت 257

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
13.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like