بین الاقوامی تعلقات
بین الاقوامی تعلقات
مصنف : ڈاکٹر وہبہ الزحیلی
صفحات: 234
جدید دنیا میں بین الاقوامی تعلقات کی بنیاد کاتعین اور اس کے قواعد و ضوابط کی تشکیل تو کچھ ہی عرصہ پہلے ہوئی مگر اسلام نے قرآن مجید میں جگہ جگہ ’یا ایہا الناس‘ کے خطاب سے آج سے پندریاں صدیاں قبل ہی اس کی طُرح ڈال دی تھی۔ اسلام کا نظام بین الاقوامی تعلقات زبانی جمع خرچ کی بجائے ٹھوس حقائق، صدیوں کے تجربات اور عملی کامیابی کے ساتھ نمایاں اور ممتاز رہا ہے۔ اس موضوع پر ایک وسیع اور ضخیم لٹریچر اس کا دستاویزی سرمایہ ہے۔ ڈاکٹر وحبہ زحیلی نے اسی موضوع پر ایک ضخیم کتاب ’العلاقات الدولیۃ فی الاسلام‘ کے نام سے لکھی۔ جس کا اردو ترجمہ مولانا حکیم اللہ نے زیر نظر کتاب کی صورت میں کیا۔ ڈاکٹر وحبہ زہیلی کی یہ کتاب اسلام کے بین الاقوامی تعلقات کے نظام پر ایک قابل قدر کاوش ہے جس میں اسلامی قواعد و ضوابط کا جدید بین الاقوامی قانون کے ساتھ موازنہ بھی شامل ہے۔ یہ کتاب بنیادی طور پر ایک تمہید اور دو ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلے باب میں حالت جنگ میں بین الاقوامی تعلقات کا تذکرہ ہے۔ اس میں پانچ مباحث کے تحت جنگ کے حالات، اس کی ابتدا اور انتہا اور قواعد و ضوابط کا بیان ہے جبکہ دوسرا باب حالت امن میں بین الاقوامی تعلقات کے اصول و ضوابط پر مشتمل ہے۔ اس میں متعدد مباحث کے تحت اسلام کے مزاج امن، دارالاسلام اور دارالحرب کی تقسیم کی منطق اور بین الاقوامی تعلقات کے قیام کے اصول و ضوابط اور عالم اسلام کے علمی تجربات کی تفصیل موجود ہے۔ جدید بین الاقوامی قانون کے حوالے سے اس کتاب میں قارئین کے لیے بہت کچھ ہے
عناوین | صفحہ نمبر | |
فہرست مضامین | الف | |
پیش لفظ | ط | |
مقدمہ | 1 | |
تحقیقی خاکہ | 3 | |
مصادر | 4 | |
تمہید | 5 | |
پہلا باب زمانہ جنگ میں بین الاقوامی تعلقات | 25 | |
پہلی بحث اسلام کی رو سے جنگ کے اسباب | 25 | |
دوسری بحث جہاد کی مشروعیت کے حالات واسباب | 32 | |
تیسری بحث جنگ کا آغاز | 44 | |
تقابلی جائزہ | 49 | |
چوتھی بحث جنگ کے قواعد وضوابط | 57 | |
پانچویں بحث جنگ کا خاتمہ | 102 | |
دوسرا باب حالت امن میں بین الاقوامی تعلقات | 125 | |
پہلی بحث اسلام کے خارجہ تعلقات کی بنیاد پر امن ہے ،جنگ نہیں | 125 | |
دوسری بحث دنیا کی دو یا تین داروں میں تقسیم | 143 | |
تیسری بحث اسلام میں خود مختاری کا تصور | 160 | |
چوتھی بحث اسلام اور معاہدات | 177 | |
شرط اول معاہدہ کرنے کی اہلیت | 187 | |
شرط دوم باہمی رضا مندی یا آزادانہ فیصلہ | 192 | |
شرط سوم معاہدے کی تشکیل | 193 | |
شرط چہارم معاہدے کا واضح ہونا | 195 | |
شرط پنجم معاہدے کا موضوع اور اس کا اثر | 197 | |
سیاسی معاہدات | 208 | |
معاہدات کے چند دیگر نمونے | 232 | |
معاہدات کا اختتام | 256 |