بچوں کا احتساب
بچوں کا احتساب
مصنف : ڈاکٹر فضل الٰہی
صفحات: 176
اولاد انسان کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک تحفہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک امانت بھی ہے جس کی کماحقہ حفاظت انسان پر فرض ہے۔اولاد کی تربیت میں اسلامی ماحول کی فراہمی انتہائی ضروری ہے اور اس میں کوتاہی انسان کی پوری زندگی کے لیے وبال بن جاتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر فضل الہٰی صاحب نے اس موضوع کو کما حقہ ادا کرتے ہوئے بچوں کے احتساب کے نام سے تربیت اولاد کے حوالے سے قیمتی مواد فراہم کیا ہے جس کی روشنی میں کوئی بھی شخص اپنی اولاد کی صحیح نہج پر تربیت کر سکتا ہے۔مصنف نے اپنی کتاب میں جن بنیادی باتوں کو موضوع بنایا ہے وہ درج ذیل ہیں:1۔کیا بچوں کو نیکی کا حکم دینا شرعا ثابت ہے؟کیا نبی کریم ﷺ اور صحابہ کرام ؓ بچوں کو نیکی کا حکم دیا کرتے تھے؟2۔کیا بچوں کو برے کاموں سے روکنا ثابت ہے؟کیا ہمارے نبی محترمﷺاور حضرات صحابہ ؓ بچوں کو غلط کاموں سے روکنے کا اہتمام کیا کرتے تھے؟3۔بچوں کا احتساب کرتے ہوئے کون سے درجات،اسالیب اور وسائل استعمال کیے جائیں؟4۔بچوں کا احتساب کون کرے؟
عناوین | صفحہ نمبر | |
پیش لفظ |
27 |
|
چار سوالات |
29 |
|
کتاب کی تیاری میں پیش نظر باتیں |
30 |
|
خاکہ کتاب |
31 |
|
عنوان کتاب کی تشریح |
31 |
|
لفظ بچوں سے مراد |
32 |
|
لفظ احتساب کا مقصود |
32 |
|
شکر ودعا |
34 |
|
مبحث اول:بچوں کو نیکی کا حکم دینا |
39 |
|
بچوں کے تین اوقات میں اجازت طلب کرنے کے متعلق ارشاد ربانی |
40 |
|
مطلقہ بچی کی عدت کا تین ماہ ہونا |
44 |
|
یہودی بچے کو اسلام لانے کا حکم مصطفویﷺ |
45 |
|
نبی کریم ﷺکا ابن صیاد کو دعوت اسلام دینا |
48 |
|
عم زاد نابالغ بھائی کو احترام اوامر ونواہی کا حکم نبویﷺ |
51 |
|
بچوں کو نماز کا حکم دینا |
54 |
|
مہمان بچے کی نماز کے متعلق اہتمام مصطفویﷺ |
67 |
|
بچوں کو حکم نماز دینے کے متعلق سلف کا اہتمام |
71 |
|
صحابہ کا بچوں کو روزے رکھنے کا حکم |
75 |
|
ام سلیم ؓ کی بیٹے کو کلمہ شہادت کی تلقین |
85 |
|
مبحث ثانی:بچوں کو برائی سے روکنا |
89 |
|
آمد شب کے وقت بچوں کو باہر نکلنے سے روکنے کا حکم |
90 |
|
بچے کے کچھ سر کو منڈوانے اور کچھ سر کو نہ منڈوانے کی ممانعت |
92 |
|
یہودیوں کے مشابہ بچوں کے بالوں پر انس ؓکا احتساب |
95 |
|
نبی کریمﷺکا بچی کو آپ ﷺکی طرف علم غیب منسوب کرنے پر ٹوکنا |
97 |
|
نبیﷺ کا چھوٹے چچیرے بھائی کو نماز میں بائیں جانب کھڑے ہونے سے روکنا |
101 |
|
نبیﷺ کا عم زاد چھوٹے بھائی کو نماز میں سونے سے روکنا |
105 |
|
ابن عمر ؓ کا نو عمر بیٹے کی نماز میں غلطی پر احتساب |
108 |
|
عہد نبویﷺ میں بچوں کا احتساب |
111 |
|
نبیﷺ کا صدقہ کی کھجور منہ میں ڈالنے پر نواسے کا احتساب |
114 |
|
نبیﷺ کا بچے کو برتن میں ہاتھ گھمانے سے روکنا |
125 |
|
عمر فاروق ؓکا ابن عوف ؓکے بیٹے کی ریشمی قمیض چاک کرنا |
129 |
|
ابن مسعود ؓکا بیٹے کی ریشمی قمیض چاک کرنا |
137 |
|
حذیفہ ؓکا اپنے بچوں کی ریشمی قمیضیں اتار پھینکنا |
140 |
|
صحابہ ؓ کا بچوں کے ریشمی لباس کو اتار پھینکنا |
143 |
|
عائشہ ؓ کا بچی کی آواز والی پازیبوں پر احتساب |
145 |
|
ام سلمہ ؓ کا بچے کی سونے کی انگوٹھی پر احتساب |
147 |
|
سلف صالحین کا بغرض تادیب یتیم کو مارنا |
150 |
|
خاتمہ |
153 |
|
فہرست مراجع |
167 |