بچوں کی تربیت کیسے
بچوں کی تربیت کیسے
مصنف : انصار زبیر محمدی
صفحات: 147
آج دنیا سائنس وٹیکنالوجی اور دیگر علوم وفنون میں بہت ترقی کر رہی ہے مگر جب بھی ہم انسانی معاشرے کا جائزہ لیتے ہیں تو ہر طرف چوری‘ بے ایمانی‘ لوٹ کھسوٹ‘ زناکاری وفحاشی‘ کذب بیانی اور وعدہ خلافی‘ مکاری ودغا بازی‘ شروفساد اور قتل وخون ریزی کا بازار گرم نظر آتا ہے۔ علی الاعلان تہذیب وشرافت‘ اخلاق عالیہ اور انسانی قدروں کی پامالی ہو رہی ہے۔ انس سب برائیوں کی وجہ کیا ہے؟ تو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کے بعد ذہن اسی طرف جائے گا کہ تربیت کی کمی ہے اور آج ہمارے معاشرے میں تعلیم یافتہ اور غیرتعلیم یافتہ طبقہ دونوں طرف تربیت کی کمی پائی جاتی ہے اور سب سے زیادہ ضرورت بچوں کی بچپن سے ہی اچھی تربیت کی ضرورت ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں تربیت کے حوالے سے گزارشات موجود ہیں۔ کتاب کو اول سے آخر تک ایسے موضوعات سے سجایا گیا ہے جو ایک بچے کی عملی زندگی میں اچھی اور عمدہ تربیت کرنے میں معاون ہوں مثلا نیک بیوی کا انتخاب واوصاف اور اولد طلب کا مسنون طریقہ اور اس کی پیدائش کے بعد کے شرعی احکام اور تربیت میں معاون باقی سب موضوعات کو نہایت عمدگی کے ساتھ کتاب کی زینت بنایا گیا ہے۔ اس کے مطالعے سے یقیناً بڑے اور چھوٹے سب یکساں استفادہ کر سکیں گے۔۔ یہ کتاب’’ بچوں کی تر بیت کیسے؟‘‘ انصار زبیر محمدی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
تقدیم | 5 |
بین یدی الترتیب | 8 |
نیک بیوی کاانتخاب | 10 |
نیک بیوی کےاوصاف | 13 |
طلب اولاد کامسنون طریقہ | 15 |
پیدائش کےبعد | 16 |
کسی بزرگ سے | 17 |
ساتویں دن عقیقہ کرنا | 20 |
بچےکااچھا نام رکھنا | 23 |
بچے کاختنہ کرنا | 27 |
بچہ جب بولنےلگے | 29 |
لڑکی کی پیدائش پر ناراضگی | 30 |
اولاد کےدرمیان برابری کرنا | 34 |
اسلامی تربیت کےقرآنی نمونے | 36 |
قرآن کی اس نصیحت کےاہم اسباق | 43 |
بچوں کےحق میں نبی ﷺ کی چند وصیتیں | 45 |
مسائل | 48 |
ارکان اسلام | 49 |
ارکان ایمان | 51 |
اللہ عرش کےاوپرہے | 53 |
والدین اوراولاد کےلئے نبی ﷺ کی چند نصیحتیں | 58 |
ماں،باپ اوراستاد کی ذمہ داریاں | 62 |
بچوں کی تربیت کےچند ضروری پہلو | 64 |
حرام چیزوں سےڈارنا | 64 |
نماز کی تعلیم | 68 |
پردہ اورسترپوشی | 70 |
اخلاق واآداب | 73 |
بہادری اورشوق جہاد پیداکرنا | 76 |
نماز کی فضیلت اورترک پر سخت وعید | 78 |
وضو اورتیمم کاطریقہ | 81 |
نماز اوراس کاطریقہ | 83 |
نماز کےچنداہم مسائل | 88 |
حدیث نماز | 93 |
جمعہ اورجماعت کی پابندی ضروری ہے | 98 |
میں پورے آداب کےساتھ جمعہ کی نماز | 101 |
میوزک اورگانا اسلام کی نظر میں | 103 |
دورحاضر کےگانے | 106 |
گانے بجانے سے بجاؤ کاطریقہ | 109 |
فوٹو اورمجسمے اسلام کی نظر میں | 113 |
جائز فوٹو اورمجسمے | 117 |
کیاسگریٹ پیناحرام ہے . | 119 |
داڑھی بڑھاناضروری ہے | 122 |
ماں باپ کےساتھ حسن سلوک کرنا | 125 |
بچوں کےبگاڑکےچند اہم اسباب | 131 |
بچوں کو ڈرانادھمکانا | 131 |
ان کےلیے اپناہاتھ کھلارکھنا | 131 |
ضرورت سےزیادہ سختی کرنا | 132 |
حسن ظن میں مبالغہ آرائی | 132 |
سوءظن میں مبالغہ آرائی | 133 |
اولاد کےدرمیان ناانصافی کرنا | 133 |
شادی کی تاخیر | 134 |
اولاد کوبددعا دینااورکوسنا | 134 |
لمبی مدت تک گھرسےباہر رہنا | 135 |
اولاد کےسامنے منکر کاکام کرنا | 136 |
کثرت اختلاف | 137 |
تاقض | 138 |
لڑکیوں کو بلامجرم بازار جانے کی اجازت دینا | 139 |
رسائل وجرائد اورفون سےلاپرواہی | 139 |
بچوں کو حقارت سےدیکھنا | 140 |
بچوں کی نفسیات سےبےخبر ہونا | 141 |
درجے کالحاظ نہ کرنا | 141 |
ناصح کوبرابھلاکہنا | 142 |