ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن

ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن

 

مصنف : حافظ افروغ حسن

 

صفحات: 325

 

ازواجِ مطہرات طیباتؓ اور اکابر صحابیاتؓ  کی  تمام حیثیات جامع ہیں جو ہمار ی  عورتوں کے لیے اسوۂ  حسنہ ہیں۔   کیونکہ امہات المومنین، مومنوں کی مائیں ہیں یعنی رسول ِ رحمت ﷺ کی یہ پاکباز بیویاں ایسے چکمتے دمکتے ، روشن ودرخشاں ، منور موتی ہیں کہ جن کی روشنی میں مسلمانانِ عالم اپنی عارضی زندگیوں کا رخ مقرر ومتعین کرر ہے ہیں ۔ امت کی ان پاکباز ماؤں کی سیرت ایسی شاندار ودلکش ودلآ ویز ہےکہ اسی روشنی میں چل کر خواتینِ اسلام ایک بہترین ماں ،بیٹی،بہن، اور بیوی بن سکتی ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ازواج مطہرات‘‘ حافظ افروغ حسن کے اردو ڈائجسٹ  میں  امہات المومنین سیرت پر    عام فہم دلنشیں، فکر انگیز  مضامین  کی کتابی صورت ہے۔فاضل مصنف نے تاریخی مواد کی چھان پھٹک میں بڑی محنت اور عرق ریزی سے کام لیا ہے۔اس کتاب کی ایک نمایاں اور قابل ذکر خصوصیت ا س کا مقدمہ ہےجو تقریباً ستر صفحات پر پھیلا ہواہے جس کا عنوان ہے ’’قرآن مجید اور ازواج مطہرات‘‘اس مضمون میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ قرآن مجید نےاپنے پیارے نبی کی رفیقہ ہائے  حیات کا کیا مرتبہ اور کیامقام متعین کیا ہے۔نیز اس کائنات کے خالق نے ان مقدس ہستیوں کے ذمے انسانیت کی تعمیر وفلاح کا جو تاریخ ساز کام لگایا تھا اسے انہوں نےکس خوش اسلوبی فرض شناسی سے انجام دیا ہے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 14
تعارف 15
دل کی بات 17
مقدمہ قرآن اور ازواج مطہرات ؓ 19
ام المومنین سیدہ خدیجہ ؓ بنت خویلد 61
ام المؤمنین سیدہ سودہ ؓ بنت زمعہ 93
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓ بنت ابی بکر ؓ 112
ام المؤمنین سیدہ حفصہ ؓ بنت عمر فاروقؓ 150
ام المؤمنین سیدہ زینب ؓ بنت خزیمہ 167
ام المؤمنین سیدہ ام سلمہ ؓ بنت ابی امیہ 174
ام المؤمنین سیدہ زینبؓ بنت جحش 197
ام المؤمنین سیدہ جویریہ ؓ بنت حارثؓ 222
ام المؤمنین سیدہ ام حبیبہؓ بنت ابوسفیان 235
ام المؤمنین سیدہ صفیہ ؓ بنت حیی 250
ام المؤمنین سیدہ میمونہ ؓ بنت حارث 283
گلدستہ احادیث 301

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like