عظیم مسلمان شخصیات

عظیم مسلمان شخصیات

 

مصنف : کلیم چغتائی

 

صفحات: 816

 

صحابہ  نام  ہے  ان نفوسِ  قدسیہ  کا جنہوں  نے   محبوب  ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا  اور اس زمانۂ نبوی کی تجلیات ِایمانی کو  اپنے   ایمان  وعمل میں پوری طرح سمونے کی  کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی  سے مراد رسول  اکرم ﷺکا وہ  ساتھی ہے جو آپ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت  میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی  کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص  ہے  لہذاب  یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے  استعمال نہیں کرسکتا۔  اسی طرح  سیدات صحابیات  وہ عظیم  خواتین ہیں جنہوں نے نبی کریم ﷺ کودیکھا اور ان پر ایمان لائیں اور ایمان کی حالت میں  دنیا سے رخصت ہوئیں۔انبیاء  کرام﷩ کے  بعد  صحابہ کرام ﷢ کی   مقدس  جماعت تمام  مخلوق سے  افضل  اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام﷢ کو ہی  حاصل  ہے  کہ اللہ  نے   انہیں دنیا میں  ہی  مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے  بہت سی  قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام   وصحابیات سے محبت اور  نبی کریم  ﷺ نے  احادیث مبارکہ  میں جوان کی افضلیت  بیان کی ہے ان کو تسلیم   کرنا  ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام ﷢ کے ایمان  ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر  پسند آیا کہ اسے   بعد میں آنے والے  ہر ایمان  لانے والے  کے لیے کسوٹی قرار  دے  دیا۔یو  ں تو حیطہ اسلام  میں آنے   کے بعد صحابہ  کرام  ﷢ کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے  لیکن بعض  پہلو اس  قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ  ان کو  پڑہنے  اور سننے والا دنیا کا   کوئی بھی  شخص  متاثر  ہوئے بغیر  نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام ﷢  وصحابیات ؓن کےایمان  افروز  تذکرے سوانح حیا ت کے  حوالے  سے  ائمہ محدثین او راہل علم  کئی  کتب تصنیف کی  ہیں عربی زبان  میں  الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ  قابل ذکر ہیں  ۔اور اسی طرح اردو زبان میں  کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ عظیم مسلمان شخصیات ‘‘ کلیم چغتائی کی  مرتب شدہ ہے یہ کتاب دراصل موصو ف ماہانہ’’ رابطہ‘‘ کراچی میں   مفید سلسلۂ مضامین ’’ تاریخ سے ایک ورق‘‘  عنوا ن  سے شائع ہونے  والے مضامین کی  کتابی صورت ہے ۔ جس میں صحابہ کرام  بزرگان دین اور علمائے عظام کے علاوہ کامیاب عظیم  حکمرانوں جرنیلوں اور فاتحین کا  تذکرہ  شائع کیا  جاتا  رہا۔یہ تمام مضامین کلیم چغتائی  صاحب نے نہایت شوق اور محنت سے  تحریر کیے ۔ بعد ازاں ٹائم مینجمنٹ کلب ،کراچی  نے  ان سلسلہ وار مضامین کو  ’’ عظیم  مسلمان شخصیت‘‘ کے عنوان  کے تحت 8کتابوں کے سلسلے ( سیریز) کی صورت میں  شائع کیا  تو قارئین کے حلقے میں اسےبہت سراہا گیا ہے۔ پھر ان  8 کتب کو قارئین کی سہولت کی خاطر  یکجا کر کے ایک جلد میں  شائع کیا گیا ہے۔(ان آٹھ کتب کے عنوانات یہ ہیں۔ رفیقانِ محمد ﷺ،امت کےمحسنین، صاحبان باصفا،مسلم تہذیب کےپاسبان ،ریگزاروں کےامین،ادوار ِزریں، وسط ایشیا کےجواہر،ہند کےحکمران) عظیم مسلمان شخصیات  کےسلسلے کی ان آٹھ کتب میں پہلی تین  ان پاکیزہ نفوس کی بلند  سیرتوں کے تذکروں  پر مشتمل ہیں  جو دین اسلام کی جیتی جاگتی تصویر تھے ۔ بقیہ پانچ کتب مختلف قابل تحسین مسلمان حکمرانوں کے حالاتِ زندگی ،اوصاف اورکارناموں کا احاطہ کرتی ہیں ۔ ان کتب کا مقصد یہ واضح کرنا ہے  کہ مسلمانوں  میں کس قدر صاحب ایمان ، روشن سیرتوں کی مالک اور لائق صد تکریم شخصیات موجود تھیں او رکتنے باکردار دین دار، خدا ترس ، انصاف پسند، علم دوست ، اچھے منتظم اوردلیر حکمران جہاں بانی کےفرائض انجام دے چکے ہیں ۔اللہ تعالیٰ  مرتب و ناشرین   کتا ب ہذا   کی اس کاوش کو قبول فرمائے

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 7
تعارف وتشکر 8
رفیقان محمدﷺ 11
حضرت خدیجہ الکبریٰ ؓ 17
حضرت عائشہ صدیقہ ؓ 22
حضرت فاطمۃ الزہرا ؓ 29
حضرت اسماءبنت ابی بکر ؓ 36
حضرت ام ایمن  ؓ 38
حضرت ام عمارہ ؓ 40
حضرت ابوذرغفاری﷜ 43
حضرت عبداللہ بن مسعود﷜ 48
حضرت بلال﷜ 53
حضرت سعدبن ابی وقاص﷜ 57
حضرت عبدالرحمٰن بن عوف﷜ 62
حضرت ابوہریرہ﷜ 66
حضرت ابوایوب انصاری﷜ 71
حضرت سلمان فارسی﷜ 79
امت کےمحسنین 87
حضرت عمربن عبدالعزیز﷫ 93
حضرت امام ابوحنیفہ 98
حضرت امام مالک﷫ 103
حضرت امام ابویوسف﷫ 108
حضرت سفیان ثوری﷫ 114
حضرت عبداللہ بن مبارک﷫ 119
حضرت امام محمد بن الحسن الشیبانی﷫ 123
حضرت امام شافعی﷫ 130
حضرت امام احمدبن حنبل﷫ 134
حضرت امام بخاری﷫ 139
حضرت ابوداؤد﷫ 146
حضرت امام مسلم بن حجاج﷫ 152
حضرت امام ابوعیسیٰ ترمذی﷫ 157
حضرت ابوعبدالرحمن نسانی﷫ 163
امام غزالی﷫ 168
امام ابن تیمیہ﷫ 174
ابن الجزری﷫ 182
شاہ ولی اللہ ﷫ 189
صاحبان باصفا 195
حضرت حسن بصری﷫ 201
حضرت جنیدبغدادی ﷫ 205
سیدعلی ہجویری﷫ 212
سیدعبدالقادرجیلانی﷫ 219
حضرت خواجہ معین الدین چشتی﷫ 226
حضرت بہاالدین زکریاملتانی﷫ 232
حضرت فریدالدین گنج شکر﷫ 238
مولاناجلال الدین رومی﷫ 245
حضرت نظام الدین اولیاء﷫ 251
حضرت شرف الدین احمدبن یحییٰ منیری﷫ 259
حضرت نصیرالدین محمودچراغ دہلی﷫ 265
حضرت مخدوم جہانیاں حہاں گشت﷫ 271
مولاناعبدالرحمٰن جامی﷫ 277
مولانااحمدرضا خان بریلوی﷫ 283
مولاناانورشاہ کشمیری﷫ 289
معتصم باللہ 345
مہتدی باللہ 351
ابوالعباس معتصدباللہ 357
مستنصرباللہ 362
مدرسہ مستنصریہ 366
متوکل علی اللہ 368
بغداد 376

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
21.7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like