اذان ایک پیغام، ایک دعوت

اذان ایک پیغام، ایک دعوت

 

مصنف : عبد الہادی عبد الخالق مدنی

 

صفحات: 55

 

ہم میں کون شخص ہے جس نے آج تک اذان کی صدائے دلنواز نہ سنی ہو۔بلا مبالغہ یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ ایک مسلمان اپنی زندگی میں جو آواز بار بار اور سب سے زیادہ سنتا ہے وہ اذان ہی ہے۔یہ صدائے فلاح وفوز دنیا کی ہر بستی ،ہر نگر ،ہر شہر اور ہر اس علاقے میں جہاں مسلمان بستے ہیں روزانہ پانچ وقت بلند ہوتی ہے اور اللہ کی توحید کا اعلان کرتی ہے۔لیکن بڑے دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ وہ اذان جسے ہم بچپن سے سنتے آ رہے ہیں ،جس کا ایک ایک حرف ہمارے نہاں خانہ دل میں اپنی پرعظمت شان وشوکت رکھتا ہے،جو دین کی ایک معروف شناخت اور ایک اہم ترین شعار ہے،ہم اس اذان کے پیغام سے کما حقہ واقف نہیں ہیں،اس کے معانی ومفاہیم اور حقائق ومعارف سے دور ہیں۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اذان جن معانی وحقائق کی طرف اشارہ کرتی ہے ،اگر وہ ہمارے دل ودماغ میں پیوست ہو جائیں تو ہماری زندگیوں میں ایک عظیم انقلاب آجائے۔زیر تبصرہ کتابچہ ’’اذان ایک پیغام، ایک دعوت‘‘مولانا عبد الہادی عبد الخالق مدنی کی کاوش ہے جس میں انہوں نے اذان کی اسی معنویت کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے،شاید کہ اس کے مطالعہ سے کسی کے دل ودماغ کی دنیا میں مفید ہلچل پیدا ہو اور آخرت کی نجات اور اللہ کی قربت کا ذریعہ بن جائے۔

 

عناوین صفحہ نمبر
فصل اول: اذان اسلام کا امتیازی شعار 7
فصل ثانی: تکبیر 18
فصل ثالث: شہادتین 24
فصل رابع: الحیعلہ 32
فصل خامس: تکبیر و تہلیل 41
فصل سادس: اذان ایک پر اثر عالمگیر دعوت 46
مراجع و مصادر 54

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like