عذار القرآن

عذار القرآن

 

مصنف : قاری محمد اسماعیل پانی پتی

 

صفحات: 252

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر اب تک عربی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی بہت سارے رسائل و کتب لکھی جا چکی ہیں۔ جن سے استفادہ کرنا اردو دان طبقہ کے لئے اب نہایت سہل اور آسان ہو گیا ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب “عذار القرآن”استا ذ القراء قاری محمد اسماعیل پانی پتی﷫ کی تصنیف ہے۔جس کی تصحیح ،تبویب اور حواشی کا کام محترم قاری نجم الصبیح تھانوی نے انجام دیا ہے۔شائقین علم تجوید کے لئے یہ ایک تحقیقی، مفید اور شاندار کتاب ہے،جو مولف کی سالہا سال کی محنت وکوشش اور عرصہ دراز کی تحقیق وجستجو کا نتیجہ ہے۔کتاب نظم ونثر دونوں صورتوں پر مشتمل ہے ۔ہر فصل کے مسائل کو پہلے نثر میں مفصل طور پر بیان کیا گیا ہے اور پھر ان سب کو منظوم کر کے طلباء کو یاد کروانے کے لئے سہولت پیدا کر دی گئی ہے۔اس کتاب کا تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشرین 3
معزز ناظرین 4
تقاریظ 6
تعارف 18
پانی پت میں آغاز 23
باب اول: فضائل قرآن 28
فصل دوم آداب تلاوت 29
فصل سوم فضائل معلم و متعلم 31
فصل چہارم تلاوت قرآن 34
فصل پنجم نماز میں قرآءت قرآن 34
فصل ششم فضائل ختم قرآن 34
فصل ہفتم اولاد کی تعلیم 36
فصل ہشتم قرآن کو بھلا دینا 37
باب دوم تجوید کے معنی اور احکام 38
فصل اول تجوید کا طریقہ تعلیم 39
فصل دوم لحن کا بیان 40
فصل سوم قاری کے معنی 42
باب سوم احکام تعوذ 45
فصل اول الفاظ تعوذ 46
باب چہارم احکام بسملہ 50
باب پنجم 64
فصل اول دانتوں کا بیان 64
فصل دوم مخارج الحروف 68
فصل سوم مخارج معلوم کرنے کا طریقہ 72
فصل چہارم اصل اول کے مخارج 73
فصل پنجم اصل دوم کے مخارج 74
فصل ششم اصل سوم کے مخارج 81
مخارج مقدرر 85
باب ششم صفات لازمہ 93
فصل اول صفات لازمہ ذاتیہ 93
فصل دوم صفات متضادہ 96
فصل سوم صفات غیر متضادہ 106
فصل چہارم م صفات قویہ و ضعیفہ 115
فصل پنجم حروف قویہ و ضعیفہ 116
فصل ششم صفات الحروف معلوم کرنے کا طریقہ 118
فصل ہفتم تمائز حروف از مخارج 120
باب ہفتم صفات عارضہ 124
فصل اول صفات عارضہ 124
فصل دوم حروف میں صفات کی رعایت 125
فصل سوم حرکات و سکنات 139
فصل چہارم لام کی تفخیم و ترقیق 140
فصل پنجم تفخیم راء 142
فصل ششم ترقیق راء 147
فصل ہفتم احکام نون ساکن و تنوین 149
فصل ہشتم ادغام و اظہار لام سکان 162
فصل نہم ادغام و اظہار لام ال 164
فصل دہم احکام میم ساکن 168
فصل یاز دہم مثلین۔ متجانسین اور متقاربین کا ادغام 171
فصل دو از دہم تنوین د   نون قطنی 178
فصل سیز دہم تسہیل ۔ تحقیق تبدیل ہمزہ 180
فسل چہارم دہم امالہو تقلیل 182
باب ہشتم مد و قصر 185
فصل اول کیفیت مد و قصر 185
فصل دوم مد لازم 188
فصل سوم مد متصل 191
فصل چہارم مد منفصل 193
فصل ششم مد سکون وقفی 194
فصل ہفتم مد لین 195
باب نہم وقف والوصل 197
فصل اول اصطلاحات اوقاف 197
فصل دوم آخری کلمات بر وقف 209
فصل سوم قواعد و صل کلمہ بالکلمہ 212
فصل چہارم علامات وقوف 216
فصل ہشتم نتائج ترک آداب اساتذہ 241
سند القرآن 243
ضمیمہ باب اول فضائل القرآن 245

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
5.3 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like