آزادی ہند

آزادی ہند

 

مصنف : ابو الکلام آزاد

 

صفحات: 386

 

مولانا ابو الکلام آزاد کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے، وہ برصغیر پاک و ہند میں برطانوی اقتدار اور تقسیم ہند کے ایک اہم چشم دید گواہ ہیں۔ ایک زمانہ میں جناب ہمایوں کبیر صاحب نے مولانا سے درخواست کی کہ وہ انگریز سے ہندوستان کی آزادی کی تاریخ کو اپنے مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں مرتب کریں تا کہ آئندہ نسل تک صحیح حقائق ایک مستند ذریعہ سے پہنچ سکیں تو مولانا نے پہلے تو اس سے معذرت کی لیکن پھر اصرار پر جناب ہمایوں کبیر صاحب کو آزادی ہند کی تاریخ زبانی مرتب کروائی جسے ہمایوں کبیر صاحب نے انگریزی میں “انڈیا ونس فریڈم’ کے نام سے مرتب کیا اور اس کی نظر ثانی مولانا ابو الکلام ؒ سے کروائی۔ بعد ازاں اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی ‘آزادی ہند’ کے نام سے شائع کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں تاریخی واقعات کے ساتھ ساتھ مولانا کے ذاتی نظریات اور افکار کا بیان بھی موجود ہے اگرچہ اس کتاب میں مولانا ابو الکلام آزاد ؒ کے بیان کردہ جمیع تصورات سے اتفاق ممکن نہیں ہے لیکن اس کتاب کو شائع کرنے کا مقصد یہی تھا کہ اس کتاب کا مولانا کے تصورات سے واقفیت کی بجائے ایک تاریخی ورثہ کے طور پر مطالعہ کیا جائے تا کہ تاریخ کے ایک طالب علم کو حقائق و نتائج کے جاننے میں ایک مستند مصدر و ماخذ فراہم کر دیا جائے۔
 

عناوین صفحہ نمبر
دیباچہ اشاعت 1959ء 7
کیفیت نما 13
کانگرین ،اقتدار میں 29
یورپ میں جنگ 44
میں کانگریس کا صدر بنایا گیا 48
چین کی طرف گریز 65
کرپس مشین 71
بے چینی کا وقفہ 102
ہندوستان چھوڑ دو 117
قلعہ احمد نگر جیل 128
شملہ کانفرنس 148
عام انتخابات 171
برٹش کیبینٹ مشن 197
تقسیم کا پیش خیمہ 220
انٹرم حکومت 237
ماؤنٹ جیٹن مشن 262
ایک خواب کا خاتمہ 278
منقسم ہندوستان 298
حرف آخر 322
ضمیمے 331
اشاریہ 373

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like