اوضح التسہیل لشرح ابن عقیل جلد2
مصنف : مفتی علی الرحمن فاروقی
صفحات: 298
کسی بھی زبان کو سیکھنے کے لئے نحو و صرف و گرائمر کی اہمیت محتاج بیان نہیں۔ خصوصاً عربی زبان جو قرآن و حدیث کی زبان ہے جسے فصاحت و بلاغت میں بلاشبہ تمام زبانوں پر فوقیت و برتری حاصل ہے۔ چنانچہ ہر دور میں ارباب علم و فن اس زبان کی خدمت کیلئے ’’مختلف قسم کی چھوٹی بڑی کتب تصیف و تألیف کی ہیں۔ اسی سلسلہ کی ایک ساتویں صدی ہجری میں ابن مالکؒ کی ’’الفیہ‘‘ ہے اور اس کی شرح علامہ ابن عقیل نے تحریر فرمائی ہے جو ’’شرح ابن عقیل‘‘ کے نام سے معروف ہے۔ یہ متن و شرح بیشک علم نحو و صرف کی عظیم الشان اور فقید الثال خدمت ہے خصوصاً بلاد عرب میں اس کتاب کو جو پذیرائی حاصل ہوئی ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ہے سینکڑوں برس سے یہ کتاب مدارس و جامعات میں شامل و عجم نصاب ہے اس میں علم نحو کی تمام اہم جزئیات کا احاطہ کیا گیا ہے نیز مسائل کو آیات قرآنیہ، احادیث مبارکہ، عربی زبان کے محاورات و ضرب الأمثال فصیح و بلیغ اشعار سے مدلّل و مبرہن کر کے آراستہ کیا گیا ہے چونکہ مذکورہ کتاب اور اس کے حواشی عربی زبان میں ہیں جن سے استفادہ عجمی طلبہ کے لئے قدرے دشوار تھا اور عرصۂ دراز سے یہ شدید ضرورت محسوس ہو رہی تھی کہ اردو زبان میں مذکورہ کتاب کی کوئی خدمت ہو سکے تاکہ اس سے استفادہ کی راہیں مزید آسان اور بہتر ہو سکیں۔ دو جلدوں پر مشتمل زیر نظر کتاب مولانا علی الرحمٰن فاروقی کی سعی مسلسل کا نتیجہ ہے جنہوں نے کمال مہارت سے شرح ابن عقیل کی تسہیل و تحلیل کر دی ہے۔ مقدمہ النحو، شرح ابن عقیل کا با محاورہ ترجمہ و تشریح، اشعار کا بامحاورہ ترجمہ، اشعار کی ترکیب، اشعار کے مفردات مشکلہ کی تشریح، محل استشہاد کی وضاحت، ضرورت کے مطابق شان و رود اور غیر ضروری طوالت سے اجتناب، یہ سب وہ خصوصیات ہیں جن کی بدولت یہ کتاب واقعی ہی قابلِ داد و ستائش ہے اور علم نحو کے شیدائیوں کیلئے ایک عظیم مخزن اور تحفہ ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
عرض مؤلف | 5 | |
لاء نفی جنس کے عمل کی شرائط | 7 | |
لا کے اسم کے اعراب | 12 | |
شبہ مضاف کی تعریف | 12 | |
تعلیق کی تعریف | 50 | |
وہ جگہیں جہاں تعلیق ہوتی ہے | 56 | |
فاعل کی تعریف | 83 | |
فاعل فعل کے ساتھ متصل ہوتا ہے | 102 | |
مفعول فعل سے الگ ہوتا ہے | 103 | |
نائب فاعل کے احکام | 119 | |
فعل لازم اور متعدی کی تعریف اور ان کی علامتیں | 151 | |
تنازع کی بحث | 165 | |
مفعول مطلق کی تعریف | 176 | |
مصدر اصل ہے یا فعل | 178 | |
مفعول معہ کی تعریف | 212 | |
حال کی تعریف | 246 | |
حال کی قسمیں | 247 | |
حال کبھی جامد بھی آتا ہے | 249 | |
مضاف الیہ سے حال کا واقع ہونا | 266 | |
حال کی دو ا ور قسمیں | 273 | |
جملہ حالیہ میں واو کا آنا | 277 | |
تمیز کی تعریف اور اس کی قسمیں | 282 | |
تمیز کو اس کے عامل پر مقدم کرنا | 288 |