عورتوں پر حرام مگر کیا؟
عورتوں پر حرام مگر کیا؟
مصنف : خالد عبد الرحمن العک
صفحات: 543
آج کل میڈیا کادور ہے کفار موجودہ الیکٹرانک میڈیا کو مسلمانوں کےبچوں اور عورتوں کےخلاف خاص طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ ماڈرن ازم ، روشن خیالی ، فیشن ، تہذیب ، ثقافت ، کلچر او ر میک اپ جیسے بکھیڑوں میں پھنس کر وہ حلال وحرام کی تمیز کھو بیٹھیں۔ وہ جدیدیت کے مہلک زہر کواس طرح اپنی رگوں میں اتار لیں کہ ان کو روز مرہ زندگی میں یہ پتہ ہی نہ چل پائے کہ وہ جو کام کررہی ہیں یہ اللہ تعالیٰ اوراس کے رسول اللہﷺ کو ناپسند ہے اوران کاموں سے منع کردیا گیاہے ۔ یہ کام حرام کے زمرے میں آتے ہیں اور ان کامرتکب اللہ اوررسول اللہ ﷺ کا باغی ونافرمان قرار پاکر دونوں جہانوں میں ناکام ونامراد ہوتاہے۔ آج ہمارری خواتین آخرت کی جوابدہی کو یکسر بھول گئی ہیں جبکہ ان کوزندگی کالمحہ لمحہ اللہ کریم کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق گزارنا چاہیے اس لیے کہ وہ مسلمان ہیں ۔اگر انہوں نے حلال وحرام کی تمیز کو ترک کردیا مادر پدر آزاد زندگی گزاری تویہ اولاد قبر میں ان کےلیے دردناک عذاب کا باعث ثابت ہوگی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عورتوں پر حرام مگر کیا ‘‘ خالد عبدالرحمن العک کی عربی تصنیف کا ترجمہ ہے سلیس اور رواں اردو ترجمہ کے فرائض مولانا سلیم اللہ زماں﷾ نے انجام دیے ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں روز مرہ زندگی میں پیش آنے والے ایسے امور ،عقائد اور دوسرے مسائل کی نشاندہی کی ہےکہ جن کی شریعت ِاسلامیہ مین ذرہ بھر گنجائش نہیں ہے وہ صریحاً حرام ہیں۔ یہ امور مرد وزن دونوں سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس میں ایسے امور کوترجیحاً کھول کھول کر بیان کیاگیا ہے کہ جن کاتعلق خاص طور پر صنف نازک سے ہے یعنی وہ احکام جو عورت پر حرام ہیں بیان کیے گئے ہیں۔اس کتاب کے مطالعہ سے ہر عورت اپنے گھر سےلے کر بازار تک اور پیدائش سے لے کر وفات تک کے تمام امور سےآگاہی حاصل کرسکتی ہے اور پھر اللہ اوررسول کے احکامات پر عمل پیرا ہوکر حرام کردہ امور سےاپنے دامن کوپجاکر رضائے الٰہی کا سرٹیفکیٹ حاصل کر کے جنت کی حقدار بن سکتی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو تما م خواتین اسلام کےلیے نفع بخش بنائے اور مصنف ،مترجم اورناشر کی اس کاوش کوشرف قبولیت سے نوازے ۔ اوراللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے فرمائے کہ وہ اصلاحی وتبلیغی کتب کی اشاعت کے ذریعے دین ِاسلام کی ااشاعت وترویج کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی مطبوعات مجلس التحقیق الاسلامی کی لائبریری اور کتاب وسنت ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے ہدیۃً عنائت کی ہیں۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر | |
عورتوں پر حرام مگر کیا…؟ | ||
حرف تمنا | 15 | |
مقدمہ | 18 | |
معلوم اوامر و نواہی نہ کرنے پر تنبیہ | 28 | |
حصول علم کے بعد عمل واجب ہوجاتا ہے | 29 | |
باب :1 | ||
مومنات کا نواقض ایمان سے محتاط رہنا | ||
مومنات کا نواقض ایمان سے محتاط رہنا | 35 | |
عقیدہ توحید کی حفاظت اور شریعت کی احتیاد | 36 | |
عقیدہ کو آفات سےبچانا | 40 | |
اللہ عزوجل کے ساتھ شرک کا ارتکاب کرنا | 46 | |
چند تنبہات | 50 | |
ریاکاری وشرک اصفر کی حرمت | 57 | |
شرک اصفر اور شرک اکبر کے درمیان فرق | 64 | |
ایک شبہ اور اس کا ازالہ | 66 | |
اللہ تعالیٰ کی تقدیر کو جھٹلانا | 68 | |
اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ ﷺ پر جھوٹ باندھنا بھی ایسا حرام ہے | 79 | |
ستاروں پر برجوں پر اعتقاد | 81 | |
جادو گرنوں سے بچنا بھی ضروری ہے | 84 | |
سوئےظن اور رحمت سے ناامیدی | 83 | |
رحمت الہٰی سےمایوسی | 84 | |
زمانے کو گالی دینا اور برابھلا کہنا | 89 | |
دوسروں کو کافر قرار دے دینا | 92 | |
خاص بات | 92 | |
بچوں کے گلے میں تعویز دھاگے لٹکانا | 94 | |
ایک خاص فائدہ | 95 | |
قرآن کےمتعلق جھگڑا اورمناظرہ | 96 | |
اللہ کریم کی ملاقات کو ناپسند کرنا | 99 | |
ایک قیمتی بات | 100 | |
اللہ کے علاوہ غیروں کی قسمیں | 101 | |
صحابہ کےبارے میں بغض کا مظاہرہ کرنا | 104 | |
ایک اہم نکتہ | 105 | |
خصوصیات سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ | 108 | |
باب : 2 | ||
عبادات میں مومنات پر حرام کیے گئے کام | ||
عبادات میں مومنات پر حرام کاموں سے محتاط رہیں | 111 | |
شرعی علم کوچھپانا | 112 | |
طہارت و پاکیزگی کےامور میں کوتاہی وسستی | 117 | |
نجاست کے متعلق کوتاہی | 119 | |
احتلام سےغسل | 123 | |
دانستہ نماز چھوڑنا یا اس میں سستی | 125 | |
واجبات نماز چھوڑنا | 128 | |
بلا عذر شرعی نماز کےوقت سےمؤخر کرنا | 132 | |
نماز اور طہارت کے احکام | 138 | |
نماز | 139 | |
پہلا اور دوسرا تشہد | 143 | |
پہلا تشہد | 143 | |
دوسرا تشہد | 144 | |
قبروں کو مسجدیں بنانا اور ان پر چراغاں کرنا | 146 | |
یقین غروب سے قبل افطاری | 150 | |
قدرت رکھنے کے باوجود حج نہ کرنا حرام ہے | 152 | |
فرض زکوٰۃ ادا نہ کرنا | 154 | |
سرکار دوعالم ﷺ پر درود پڑھنے میں غفلت | 160 | |
باب :3 | ||
خاتون اسلام کا کبائر ، معاصی اور منکرات سےمحتاط رہنا | ||
صغیرہ اور کبیرہ گناہ | 164 | |
بخشش کی امید پر گناہ کرتے چلے جانا | 179 | |
توبہ میں کوتاہی | 184 | |
توبہ کی شروط پہلی تانویں شرط | 187 | |
زنا کاری کا ارتکاب کر بیٹھنا | 191 | |
شرمگاہ کی حفاظت کرنے میں چند فوائد | 201 | |
نکاح متعہ | 204 | |
جھوٹی گواہی دینا اور سچی گواہی کوچھپانا | 207 | |
ایک اہم نکتہ | 208 | |
بلاعذر گواہی کو چھپاناگناہ ہے | 209 | |
یمین غموس اور یمین کا ذبہ | 211 | |
اہم فوائد | 215 | |
مردار ، خون اور خنزیر کا گوشت | 218 | |
آگ سے سزا دینا | 221 | |
ایک خاص نکتہ | 221 | |
شراب اور دیگر منشیات | 223 | |
شراب نوشی ، منشیات اور تمباکونوشی | 235 | |
مختلف اعضائے بدن پر شراب کے نقصان دہ اثرات | 238 | |
شراب اور خلیوں کی تباہی | 238 | |
شراب اور نظام دوران خون | 239 | |
دل پر شراب کی اثر آفرینی | 239 | |
شراب اور اس کے نظام انہضام پر مضر اثرات | 240 | |
شراب اور اس کے جگر پر خطرناک اثرات | 240 | |
شراب اور اس کے خون میں ضرر رساں اثرات | 242 | |
شراب اور جنسی شہوت | 243 | |
شراب اور پیشاب کا نظام | 244 | |
شراب اور غدود پر اس کے مضر اثرات | 244 | |
آنکھوں پر شراب کےخطرات | 244 | |
عضلات پر شراب کےمنفی اثرات | 244 | |
روحانی صحت پر شراب کے اثرات | 245 | |
شراب کینسر پھیلانے کے اسباب میں سے ہے | 245 | |
معاشرے پر شراب کے خطرناک اثرات | 246 | |
منشیات کےمہلک اور مہیب خطرات | 246 | |
منشیات خون کو بدبودار بنانے کا سبب بنتی ہے | 247 | |
تمباکونوشی کے خطرات | 249 | |
حرمت آواز و ساز | 252 | |
شادیوں میں دف بجانے کا جواز | 257 | |
عید کے دن نابالغ بچی کا گانا | 257 | |
عورتوں کا مہندی لگانا | 261 | |
سونے چاندی کے برتن استعمال کرنا | 262 | |
چند اہم فوائد و نکات | 263 | |
باب :4 | ||
مومنات کے لباس میں حرام چیزیں | ||
مومنات کا مردوں سے مشابہت ، بے شرمی کے لباس پہننا اور تنہا سفر کرنا | 265 | |
مردوں سے مشابہت اختیار کرنا حرام ہے | 265 | |
ایک اہم نکتہ | 267 | |
مردوں کے سامنے باریک کپڑے پہننا | 268 | |
عورت کا خوشبو لگانا | 271 | |
مومنہ عورتوں کا اللہ تعالیٰ کی تخلیق کو بدلنا | 273 | |
ایک اہم نکتہ | 275 | |
خطرنا ک راستے پر عورت کا تنہا سفر | 276 | |
خاص نکتہ | 276 | |
بغیر محرم سفر | 278 | |
باب : 5 | ||
اسلام کا برے اخلاق و آداب سے محتاط رکھنا | ||
اسلام کا برے اخلاق و آداب سے محتاط رکھنا | 280 | |
مومنات کا کما ل درجہ کا اخلاق | 281 | |
اخلاق ایک فریضہ | 283 | |
مسلمان عورت کی اخلاقی جرات | 290 | |
مسلمان عورت کا ’’احسان‘‘ | 292 | |
عورت کی کشادہ دلی اورحسن ضیافت | 296 | |
بڑی خود پسندی اور تکبر | 297 | |
ناجائز غصہ ، بغض اورحسد | 309 | |
چند فوائد | 314 | |
مذاق ، بدگمانی اور برے القابات سے پکارنا | 319 | |
عورت کا اچھا سا نام رکھنا | 328 | |
نیکی ، بھلائی اور دل کی سختی | 330 | |
نعمتوں اور احسانات کی ناقدری | 333 | |
اہم نکتہ | 335 | |
باب :6 | ||
قطع رحمی اور بری ازدواجی زندگی | ||
والدین کے ساتھ حسن سلوک ایک عبادت | 337 | |
والدین سے اچھا سلوک کرناواجب ہے | 338 | |
والدین سے نیکی کرنے کی فضیلت | 342 | |
والدین کی نافرمانی | 346 | |
ماں کی ناراضی | 352 | |
قطع رحمی | 354 | |
چند نکات | 356 | |
ایک خاص بات | 357 | |
والدین اور شوہر کی نعمت کی ناشکری | 360 | |
خاوند کے حقوق میں کوتاہی | 361 | |
ایک اہم نکتہ | 368 | |
میاں بیوی کے پوشیدہ راز | 369 | |
خاوند کی ناراضی | 371 | |
خاوند کی اطاعت سےنفرت | 373 | |
طلاق کا مطالبہ | 377 | |
ایک اہم نکتہ | 377 | |
میت پر نوحہ خوانی کرنا | 381 | |
مصیبت کےموقع پر صبر واجب ہے | 385 | |
باب :7 | ||
زیادتی کرنا ، فساد پیدا کرنا اور تکلیف پہنچانا | ||
اللہ کریم کے دوستوں ( ولیوں ک) کو تکلیف پہنچانا | 393 | |
مسلمان یا ذمی کو قتل کرنا | 397 | |
خاص نکات | 405 | |
مسلمان عورت و مرد کو گالی دینا | 407 | |
اہم نکتہ | 410 | |
بہتان بازی | 411 | |
خود کشی کرنا | 412 | |
فتنہ فساد اور باطل کی باتیں | 417 | |
باطل کی بنیاد پر جھگڑنا | 419 | |
اہم نکات | 420 | |
لوگوں کی رضا کے لیے اللہ کی ناراضی | 423 | |
اہم نکات | 429 | |
بیوی کا جھوٹ بولنا | 433 | |
وعدہ خلافی کرنا | 434 | |
دھوکا اور ملاوٹ | 441 | |
امانت میں کوتاہی | 443 | |
لوگوں کی باتیں سننا | 447 | |
فائدہ | 447 | |
ناجائز خرید و فروخت کی قیمت | 449 | |
خرید وفروخت میں ملاوٹ او ردھوکا | 454 | |
بیع میں جھوٹی قسم | 458 | |
ذخیرہ اندوزی | 462 | |
چال بازی اور دھوکہ دہی | 464 | |
پڑوسی کو تکلیف پہنچانا | 466 | |
باب :8 | ||
خاتون اسلام کے بعض ازدواجی معاملات | ||
قابل ستر اعضا کی پردہ پوشی اور حفاظت | 471 | |
روزوں کی راتیں اور ازدواجی تعلقات | 473 | |
بیویوں کے مابین عدل | 475 | |
منگنی کرنےوالے کا اپنی منگیتر کو دیکھنا | 479 | |
عدت وفات میں بیوہ کو پیغام نکاح | 481 | |
باب: 9 | ||
مومنات کی عدت کے بعض مسائل اور محرمات ابدیہ | ||
خاتون اسلام کےلیے عدت کے احکام ومسائل | 484 | |
خون حیض سے مایوس اورحاملہ خاتون کی عدت | 484 | |
قبل از دخول طلاق کی عدت | 485 | |
بیوہ کی عدت | 487 | |
مطلقہ عورتوں کی عدت تین طہر یا حیض ہے | 490 | |
بیوہ کی عدت | 498 | |
ایام عدت او رنکاح | 500 | |
میت پر سوگ کی حد | 502 | |
ایلا کا حکم | 505 | |
مردوں پر حرام کی گئی عورتیں | 508 | |
باب : 10 | ||
احکام حجاب ، اس کے آداب اور احکام طلب اجازت | ||
قرآن وسنت والا پردہ | 516 | |
عمر رسیدہ عورتوں کے لیے پردے کاحکم | 519 | |
غیر محرموں سےپردہ | 521 | |
ازواج النبی ﷺ کا حجاب | 530 | |
مومنات کے پاس جانے سے قبل طلب اجازت کے احکامات | 533 | |
عورتوں کا حما م میں جانا | 537 | |
خاتمہ | 541 | |