اولیاء حق و باطل

اولیاء حق و باطل

 

مصنف : انصار زبیر محمدی

 

صفحات: 347

 

اولیاء الرحمن، اولیاء الشیطان، اللہ تعالی نے اپنی کتاب  قرآن مجید میں اور نبی کریمﷺ نے اپنی احادیث مبارکہ میں اس  امرکی  وضاحت کر دی ہے کہ لوگوں میں سے کچھ اللہ کے ولى اور کچھ شیطان کے دوست ہیں اور اللہ اور شیطان کے دوستوں کے درمیان فرق بھی بیان کر دیا گیا ہے۔الله تعالى اپنے دوستوں کے بارے میں فرماتا ہے:یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ ہی وہ غمگین ہونگے۔یہ وہ لوگ ہیں اور برائیوں سے پرہیز رکھتے ہیں۔ان کے لئے دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی خوش خبری ہے۔اللہ کے افضل ترین اولیاء اس کے رسول ہیں، اللہ تعالی اپنے رسولوں کے ہاتھوں معجزات وکرامات ظاہر فرماتا ہے اور اسی طرح اپنے اولیاء کے ہاتھوں سے بھی کرامات ظاہر کرتا ہے، اور جو کچھ شیطان کے دوستوں کے ہاتھوں سے ظاہر ہوتا ہے تو یہ شیطانی احوال ہیں۔ شيخ الإِسلام ابن تیمیہ فرماتے ہیں: اگرچہ معجزہ لغت میں ہر غیر معمولی کام کو شامل ہے، اور متقدمین ائمہ جیسا کہ امام احمد بن حنبل اور دوسروں نے، ان کا نام نشانیاں رکھا ہے، لیکن متاخرین میں سے اکثر نے لفظی طور پر معجزہ اور کرامت میں فرق کیا ہے، معجزہ نبی اور کرامت ولی کے لئے مخصوص کی ہے، اور دونوں کو (عادت سے ہٹ کر) غیر معمولی امر قرار دیا ہے۔ جب یہ بات معلوم ہو گئی کہ شخص مذکور اولیاء شیطان میں سے ہے اور اس کے مذکورہ کام شیطانی احوال میں سے ہیں جو لوگوں کی نظروں میں شیطانوں کے ذریعے دھوکہ اور اشتباہ پیدا کرتا ہے اس کا حقیقت کے ساتھـ کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب”اولیاء حق وباطل” شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ﷫ کی عربی تصنیف “الفرقان بین اولیاء الرحمن واولیاء الشیطان” کا اردو ترجمہ ہے۔ترجمہ محترم شیخ انصار زبیر محمدی صاحب نے کیا ہے۔اور اس کے شروع میں ضمیمہ محترم صفی الرحمن مبارکپوری صاحب﷫کا ہے۔مولف موصوف نے اس کتاب میں اللہ کے دوستوں اور شیطان کے دوستوں کی صفات بیان کرتے ہوئے ان کے درمیان فرق کو واضح کیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 9
تاثرات 11
تقدیم 13
عرض مترجم 16
کتاب کےموضاعات 16
کتا ب الفرقان کااجمالی تعارف 17
خوراق عادت 18
انسانوں کے ساتھ جنوں کے حالات 19
الفرقان کے مخطوطے اورترجمے 20
اس کتاب کےترجمے 21
کچھ اس ترجمعہ کے بارے میں 22
الفرقان کابنیادی موضوع 23
شکر وسپاس 24
مقدمۃ المحقق 26
امام ابن تیمیہ ﷫ کاایک مختصر تعارف 29
ابن تیمیہ ﷫ کی شخصیت 30
ابن تیمیہ ﷫ کادور 31
بیماری ،وفات او رجنازہ 32
خطبۃ الکتاب 35
اللہ کے اولیاء اور شیطان کے اولیاء میں فرق 37
پہلی فصل ……….اولیاء اللہ کے اوصاف 45
ولایت او ر ولی کالغوی واصطلاحی مفہوم 47
افضل ترین اللہ کے ولی 48
کفارومشرکین کادعوی او راس کی تردید 53
اصحاب صفہ کےمتعلق غلط فہمیاں 56
انصار اور بعض اکابر مہاجرین اصحاب صفہ میں  نہ تھے 59
اولیاء ،اقطاب او رابدال کے سلسلہ میں واروتمام حدیثیں صحیح نہیں ہیں 59
تمام آسمانی کتابوں پر ایمان لاناضروری ہے 63
جوشخص اللہ کاذکر نہ کرے وہ شیطان کاولی ہے 67
ذکر رحمن کامفہوم 69
دوسری فصل …..منافقین کی نشانیاں ا و رچند جاہلی اعمال 71
ایمان ونفاق شخص واحد میں 71
تیسری فصل …….اولیاء اللہ کے طبقے 76
ابرار 83
مقربین 83
انبیاء کی تقسیم اولیاء کےطرز پر 84
چوتھی قصل ..امت محمدیہ کی قسمیں او رمعتزلہ ومرجنہ کارد 88
کوئی موحدجہنم میں ہمشہ نہیں رہے گا 90
چھٹی فصل …ایمان مجمل بھی اور مفصل بھی 96
پانچویں ایمان او رکفر اکی حقیقت اورمومنین کی ایک دوسرے پر فوقیت 93
ساتویں فصل ..ایمان اورتقوی ولایت الہی کی شرط ہے 102
آٹھویں فصل …جائز امور میں اللہ کے ولی دوسروں سے ممتاز نہیں 106
صوفی کی وجہ تسمیہ 107
فضلیت وبرتری کامعیار تقوی ہے حسب نسب نہیں 108
فقرکاشرعی مفہوم 109
مہاجرین  کی صفت 111
معاذبن جبل ﷜ کونبی کریم ﷺ کی چند وصیتیں 114
نویں فصل …..معصوم ہونا ولایت کے لیے شرط نہیں ہے 119
الہام کی صحت کامعیار 122
ولی کو سمجھنے میں لوگوں کی قسمیں 122
عمربن خطاب﷜ کے فضائل میں چند احادیث 123
صدیق کامرتبہ محدث سے اونچاہے 127
انبیاء کی اطاعت واجب ہے اولیاء کی نہیں 128
کتاب وست میں سے کسی چیز کاثبوت نہ ہوتو وہ باطل ہے 134
رسالت محمدی ﷺ کی جامعیت 136
شیطان والوں کی پہچان 140
دسویں فصل…..حقیقت اورشریعت 147
گیارھویں فصل ..انبیاء ﷤ کی افضلیت  او رخوش بختوں کے مراتب 153
سابقین اولین میں سے خلفاء اربع افضل ہیں 156
اولیاء کو انبیاء سے افضل کہنا صریح گمراہی ہے 156
ولایت الہی رسولوں کی اتباع پر موقوف ہے 159
ملحد اتحادی صوفیاء کاتعلق فلسفہ سے 160
نبوت کی فلسفیانہ تشریح 163
لفظ عقل مسلمانوں او ریونانیوں کی زبان میں 166
فرشتے صوفیوں کی نظر میں 167
اللہ تعالی سے براہ راست علم سیکھنے کامدعی گمراہ ہے 168
قرآن وسنت میں جبریل ﷤ اور فرشتوں کے اوصاف 170
ابن عربی اورجنید ﷫ 179
فلاسفہ صوفیوں کی باغبار ن جسارت 180
معصیت کاتقاضا حلول اوراتحاد نہیں ہے 192
بارھویں فصل …دینی اورتکوینی حقائق کامسئلہ 196
قضاء وقدر کی حجیت پیش کرنا مشرکین کاطریقہ ہے 206
قضاۃ (حج )کی قسمیں 215
خضر ﷤ کے ساتھ قصہ موسی کی حجیت پیش کرنا غلط ہے 217
ائمہ کی تقلید نہ واجب ہے نہ حرام 218
تیرھویں فصل….تشریعی اورتکوینی قوانین کافرق 219
تکوینی ارادہ 219
دینی ارادہ (تشریعی امر ) 219
امرتکوینی اور امردینی 222
اذن تکوینی اور اذن دینی 223
قضاء دینی اورقضاء تکوینی کی بات 224
تکوینی اور دینی بعثت 227
ارسال 228
تکوینی او ردینی کلمات 229
کلمات دینیہ 231
اتباع سنت ہی حق باطل کامیزان ہے 231
رسول اللہ ﷺ کے معجزات اور ائمہ کرام کی کرامات کامقصد 239
کرامات صحابہ ﷢ 241
کراما ت تابعین ﷫ 244
حالات ایمانی کے برعکس شیطانی حالات والے 250
کراما ت اولیاء اور مشابہ احوال شیطانی  میں فرق 255
قبروں کی تعظیم مشرکین اوراہل بدعت کاطریقہ ہے 258
شیطانی مکرو فریب کی چند مثالیں 262
الگ ہوک رغاروں او رجنگلوں میں قیام کرنابدعت ہے 263
خوارق عادت کے باب میں لوگوں کی قسمیں 265
احوال شیطانی کے مقوبات 266
تلاوت قرآن اور صحابہ کرام ﷢ 267
خارق عادت کی قسمیں 271
کرامت کی بنیاد ایمان اورتقوی ہے 274
چودھویں فصل…تمام جن وانس کے لیے نبی کریم ﷺ کی رسالت عامہ 277
جنوں کاسماع 282
انسانوں کے ساتھ جنوں کے حالات 284
شیطانی مکراپنے دوستوں کے ساتھ ان کے درجہ کے لحاظ سے ہوتاہے 284
شیطان معبود ان باطلہ کی شکل میں 285
کتاب کی تحقیق میں درج ذیل مراجع ومصادر سے استفادہ کیا گیاہے 288
ضمیمہ ..اہل تصوف کی کارستانیاں (از مولانا صفی الرحمن مبارکپوری ﷫) 296
مقدمہ 297
پہلاباب ۔صوفیانہ افکار کے اہم ترین خطرات 299
1۔مسلمانوں کو قرآن وحدیث سے پھیرنا 299
2۔تصوف قرآن وحدیث کے لیے باطنی تاویل کادروازہ کھولنا 302
3۔اسلامی عقیدے کی بربادی 313
4۔فسق وفجور اور اباحیت کی دعوت 317
صوفیااو رگانے کی حلت 322
دوسراباب …اہل تصوف سے کس طرح بحث کی جائے 330
بحث ومباحثہ کے لیے قواعد 331
1۔اسلام اور تصوف کے درمیان بنیادی فرق 332
2۔صوفی عقیدے کے تفصیلی خدوخال 333
صوفی شریعت 336
عبادت 336
حلال وحرام 336
حکومت وسلطنت اور سیاست 337
تربیت 337
3۔صوفی سے بحث کانقطہ آغاز 337

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like