اسماء اللہ عزوجل قرآن و حدیث کے مطابق جلد دوم
اسماء اللہ عزوجل قرآن و حدیث کے مطابق جلد دوم
مصنف : رشید اللہ یعقوب
صفحات: 639
اللہ کے اسماء وصفات پر ایمان لانا دین کے اصول میں سے ایک اہم اصل، اور بندے کے جنت میں داخل ہونے کے اسباب میں سے ایک سبب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے بندوں کو اس بات کی ترغیب دی ہے کہ وہ اس کے اسمائے حسنیٰ اور صفاتِ علیا کے ذریعہ اس سے دعاومناجات کریں۔قرآن مجید میں ارشاد باری تعالی ہے کہ اللہ تعالی کے اچھے اچھے نام ہیں تم ان ناموں کے ساتھ اسے پکارو، اور نبی کریم ﷺ کا ارشاد گرامی ہے کہ اللہ تعالی کے ننانوے نام ہیں جس نے ان ناموں کو یاد کیا وہ جنت میں داخل ہوگا۔اہل علم اللہ تعالی کے ان ناموں کی تقسیم کچھ یوں کرتے ہیں کہ ان میں لفظ اللہ تو ذاتی نام ہے جبکہ دیگر صفاتی نام ہیں۔اللہ تعالی کے ان صفاتی ناموں کے عجیب وغریب فضائل ومناقب اور اثرات ہیں جن کی تفصیل پر اس موضوع پر لکھی کتب میں دستیاب ہے۔علماء امت نے اس موضوع پر ابتداء ہی سے تصانیف کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔جن میں کچھ کتابیں روایات کے انداز پر لکھی گئی ہیں، کچھ میں ان کے لغوی معانی پر تحقیق کی گئی ہے تو کچھ میں ان اسماء مبارکہ کے اثرات پر کلام کی گئی ہے۔مجموعی طور پر ان کتابوں کی تعداد سینکڑوں میں ہے۔اسی طرح تفاسیر واحادیث کی کتب میں جوابحاث موجود ہیں وہ ان کے علاوہ ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “اسماء اللہ عزوجل ، قرآن وحدیث کے مطابق” محترم جناب رشید اللہ یعقوب صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے اللہ تعالی کے مبارک ناموں کی تفہیم وتشریح کی ہے ۔یہ کتاب دو ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے اور اپنے موضوع پر ایک شاندار کتاب ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
اس کتاب کی جلد اول پر علماء کرام ، جرائد اور اخبارات کی آراء | 16 |
عرض مولف | 20 |
باب اول اسماء اللہ عزوجل در یک نظر | 44 |
باب دوم اسماء اللہ عزوجل توحید و ایمان | 127 |
باب سوم امنت باللہ کما ہوا باسمائہ و صفاتہ | 133 |
باب چہارم اسماء اللہ عزوجل و دعا | 146 |
باب پنجم اسم اللہ عزوجل و الرب جل جلالہ در قرآن کریم | 153 |
باب ششم ان سورتوں کی تفصیل جن میں اسم اللہ عزوجل وارد نہیں ہوا | 167 |
باب ہفتم اسماء اللہ عزوجل بترتیب نزول قرآن | 171 |
باب ہشتم اسماء اللہ عزوجل بترتیب و بمطابق قرآن کریم | 200 |
باب نہم اسماء اللہ عزوجل در حدیث فقط | 216 |
باب دہم اسماء اللہ عزوجل کی سند و دلیل با تفصیل | 224 |
باب گیارہ اسماء اللہ عزوجل جن کی سند و دلیل ہنوز باقی ہے | 616 |
فہرست کتب جن سے اس کتاب کی ترتیب میں مدد لی گئی | 618 |