اشرف الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد سوم

اشرف الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد سوم

 

مصنف : جمیل احمد سکروڈوی

 

صفحات: 543

 

الہدایہ امام ابوالحسن علی بن ابی بکرمرغینانی(593ھ) کی مشہور ترین تصنیف ہے جو کہ  بدایۃ المبتدی کی شرح ہے ۔ فقہ حنفی میں یہ سب سے اہم کتاب ہےصاحب الہدایہ نے فقہ میں متن کی کتاب لکھی ہے اس میں  قدوروی سے  بھی مسائل اخذ کیے ہیں  یہاں ‎‎‎‎قدوری سے مسئلے نہ مل سکے وہاں امام محمد کی کتاب جامع صغیر سے مسئلے لیے اور دونوں کو ملا کر کتاب بدایة المبتدی تصنیف کی۔پھر کفایۃ المنتہی کے نام سے اسی( 80 )جلدوں میں اس کی شرح لکھی ۔شرح سے فراغت کے قریب پہنچے تو محسوس ہوا کہ کتاب اتنی لمبی ہو گئی ہے کہ اس کو کوئی نہیں پڑھے گا۔ اور کہیں ایسا نہ ہو کہ لوگ اصل کتاب بدایة المبتدی ، ہی کو نہ چھوڑ دیں اس لیے بدایة المبتدی کی دوسری شرح مختصر لکھی جس کا نام ’ھدایہ‘ رکھا۔فقہ حنفی کی یہ معروف اور اہم کتاب ہونے کےپیش نظر   علماء احناف نے اس کی دسیوں شروحات لکھی ہیں ۔یہ کتاب برصغیر  وپاک وہند  کے اکثر جامعات ومدارس میں شامل نصاب ہے حتی کہ وفاق المدارس سلفیہ مرحلہ  العالیۃ کےنصاب میں بھی شامل ہے ۔اس لیے اکثر طلباء واساتذہ کو ضرورت رہتی ہے یہ کتاب مدارس احناف میں تو عموماً دستیاب ہوتی ہے  لیکن  مدارس سلفیہ  کی لائبریریوں میں   کم ہی پائی جاتی ہے  اگر ہے توالہدایۃ    مع حاشیہ   وشروح کے پرانے درسی سائز کے نسخہ جات موجود ہوتے ہیں  جن سے استفادہ کرنا ہی مشکل ہوتا ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’اشرف الہدایۃ شرح اردو ہدایۃ‘‘ مولانا جمیل  سکروڈھوی کی تصنیف ہے اور ہدایۃ کی مفصل اردو شرح ہے جوکہ  16ضخیم  مجلدات پر مشتمل ہے  اور  یہ مزید اضافۂ عنوانات وتصحیح نظرثانی شدہ جدہ جدید ایڈیشن  ہے۔محض اس لیے کتاب کو کتاب وسنت سائٹ پر پبلش کیا جارہا ہے  کہ  طلباء واساتذہ اور اسکالرز حضرات بوقت ضرورت  اس سے مستفید ہوسکیں ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
کتاب الزکوۃ
وجوب زکوۃ کی حکمت
شرائط وجوب زکوۃ 27
کن لوگوں پر زکو ۃ واجب نہیں اقوال فقہاء 30
مکابت پر زکوۃ کا حکم 33
مقروض پر زکوۃ کا حکم اقوال فقہاء 34
مدیون کے پاس مال اس کے قرض سے زائد تو زائد کی زکوۃ لازم ہے اقوال فقہاء 35
رہائشی مکان، استعمال کے کپڑے گھر کے استعمال کا سامان سواری کے جانور خدمت کے غلام استعمال کے ہتھیار علماء کی کتابیں اور پیشہ وروں کے اوزاروں میں زکوۃ نہیں ہے 37
جس شخص کادوسرے پر قرض ہو اور مدیون نے کئی برس کے قرضہ کا انکار کر دیا پھر اس پر بینہ قائم ہوگئے گذرے ہوئے ایام کی زکوۃ کا حکم 37
باندی تجارت کی نیت سے خریدی پھر خدمت کی نیت کر لی تو زکوۃ باطل ہے 41
تجارت کی نیت سے کوئی چیز خریدی وہ تجارت کے لیے ہی ہوگی اس طرح اگر کسی کو میراث میں کوئی چیز ملی اس نے تجارت کی نیت کی اس کا کیا حکم ہے 42
ادائیگی زکوۃ کے لیے شرط 43
کل مال بغیر نیت زکوۃ کے صدقہ کرنے کاحکم 44
نصاب کا بعض حصہ صدقہ کر دیا تو زکوۃ لاز م ہے یا نہیں 44
باب صدقۃ السوائم 45
فصل فی الابل 46
اونٹوں کی زکوۃ اونٹوں کا نصاب ومقدار رزکوۃ 46
ایک سو بیس کے بعد استیناف اول ایک سو پچاس کے بعد استیناف ثانی شروع ہو گا 49
بختی اور عربی اونٹ برابر ہیں 51
فصل فی البقر 51
گائے کی زکوۃ گائے کا نصاب ومقدار زکوۃ تبیع، تبیعہ،مسن وسنہ کی تعریف 51
چالیس سے ساٹھ کی مقدار عقو میں زکوۃ یا ہے نہیں گائے اور بھینس کا حکم یکساں ہے 52
فصل فی الغنم 54
بکریوں کی زکوۃ بکریوں کا نصاب ومقدار زکوۃ 54
بکری اور بھیڑ کا حکم مساوی ہے ثنی کامصداق 55
زکوۃ میں مذکر اور مونث دونوں طرح کے جانور لینا درست ہے 57
باب زکوۃ الما 52
فصل فی الفضۃ 83
چاندی کا نصاب زکوۃ ومقدار زکوۃ 83
دو سو درہم سے زائد میں زکوۃ 83
دھلے ہوئے سکوں میں سونا چاندی یا کھوٹ جس کا غلبہ ہے اس کے حساب سے زکوۃ کا حکم جاری ہو گا 86
فصل فی الذہب 87
سونے کی زکوۃ سونے کا نصاب ومقدار زکوۃ 87
بیس مثقال سے زائد میں زکوۃ 87
سونے چاندی دھلے ہوئے سکوں پرتنوں اور زیورات میں زکوۃ 89

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
12.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like