ارمغان علامہ علاؤ الدین صدیقی

ارمغان علامہ علاؤ الدین صدیقی

 

مصنف : پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت

 

صفحات: 403

 

بلاشبہ انسان اشرف المخلوقات ہے۔ رب ذوالجلال نے اسے دوسری مخلوقات پر یہ فوقیت علم کی بنا پر عطا کی ہے۔ اللہ ہی ہے جس نے انسان کو قلم کے ذریعے علم سکھایا اور زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا۔ اُس کے خاص بندے اسی قلم کے اور کائنات کے مشاہدے کے ذریعے اپنے علم میں اضافہ کرتے اور اسے آگے بڑھاتے ہیں۔ اللہ کے ایسے ہی خاص بندوں میں سے ایک نام علامہ علاؤ الدین صدیقی صاحب کا ہے جنہوں نے علم کے سمندر میں ڈوب کر سراغِ زندگی پایا اور اسی علم کے بحرِ بے کراں بن کر اس کے دامن کو وسیع اور تشنگانِ علم کو سیراب کیا۔ اپنے اسلاف اور خصوصاً اہل علم اسلاف کو یادرکھنا‘ بعد میں آنے والوں کے لیے ضروری ہوتا ہے اور رہنمائی کا ذریعہ بھی۔ زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص علامہ علاؤ الدین صدیقی کے حالات پر مشتمل ہے اس میں ان کے مقالات کو   جدید تحقیق کے اصولوں کی روشنی میں جانچا  گیا ہے اور حتی الامکان یہ بات بھی ملحوظ رکھی گئی ہے کہ یہ  مقالات اس سے قبل کہیں طبع نہ ہوئے ہوں اس طرح اس ارمغان میں شامل ہونے والے مضامین اپنی حیثیت میں تحقیقی مقالات ہیں اور ارمغان کے اس نمبر کا بنیادی مقصد ’’برصغیر میں خدمات حدیث‘‘ ہے۔اور یہ کتاب نہایت محنت اور خلوص سے لکھی گئی ہے۔ اسلوب نہایت عمدہ اور شاندار اپنایا گیا ہے۔ یہ کتاب ’’ ارمغان علامہ علاؤ الدین صدیقی ‘‘پروفیسر ڈاکٹر جمیلہ شوکت﷾  کی مرتب کردہ ہے اور ان کی  عظیم کاوش ہے ۔ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ 9
حیات نامہ 17
علامہ علاؤ الدین صدیقی ایک عظیم شخصیت 21
برعظیم میں مطالعہ مذاہب کی روایت 31
مطالعہ مذاہب کا مغربی منہاج 69
محمد سلمان منصورپوری اور مطالعہ مذاہب 95
قرآن حکیم اور دیگر کتب سماوی کی حفاظت 109
زبور حضرت داؤد میں مذکور ابدی ممدوح الامم 141
سیدنا یعقوب کی آپﷺ کے بارے میں پشین گوئی 157
مذاہب عالم کی کتب مقدمہ میں صحابہ کرام کا تذکرہ 175
تورات اور قرآن کا فلسفہ عبادت 203
مولانا محمد ادریس کاندھلوی 239
مولانا رحمت اللہ کیرانوی اور مطالعہ مسیحیت 253
بہائیت اور اس نظام عبادت 277
تقابل ادیان میں مولانا ثناء اللہ امرتسری 291
مولانا عبد الشکور لکھنوی برصغیر کے معروف مبلغ 317
یکساں اخلاقی نصب العین اور بین المذاہب ہم آہنگی 331
شرکاء کا تعارف 349
چند نادر تصاویر 350

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like