ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے
مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز
صفحات: 265
ارکان اسلام سے مراد ایسے ستون ہیں جن پر اسلام کی عمارت قائم ہے۔ اس عمارت کی بخوبی حفاظت اسی صورت ہو سکتی ہے جب اس کے ستون مضبوطی کے ساتھ استوار ہوں۔ اس عمارت کے ستون عقیدہ، نماز، زکوۃ، روزہ اور حج پرمشتمل ہیں۔ ایک مسلمان کے لیے ان اراکین کو حکم خداوندی کے مطابق بجا لانا از بس ضروری ہے۔ اسی امر کو سامنے رکھتے ہوئے مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبداللہ بن باز نے ارکان اسلام سے متعلق تمام اہم فتاوی جات زیر مطالعہ کتاب میں جمع کر کے افادہ عام کے لیے پیش کیے ہیں۔ کتاب کا عام فہم اردو ترجمہ ابو المکرم بن عبدالجلیل اور عتیق الرحمن اثری نے کیاہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
فہرست موضوعات (ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوےٰ) | ||
سوال: عقیدہ | صفحہ | |
بعض اسلامی معاشرے میں بہت سی خلاف ورزیاں پائی جاتی ہیں، جن میں سے بعض کا تعلق تو قبروں سے ہے اور بعض کا تعلق حلف، قسم اور نذر وغیرہ سے ہے، اور چونکہ ان میں سے بعض شرک اکبر کے قبیل سے ہوتی ہیں اور بعض اس سے ہلکی ہوتی ہیں، اس لیے ان کے احکام بھی ایک دوسرے سے مختلف ہوسکتے ہیں، اس لئے بہتر ہوگا کہ آپ مذکورہ مسائل کے احکام تفصیل سے بیان فرمادیں؟ | 9 | |
بعض لوگ نبیﷺ پر ایمان اور آپ کی محبت و اطاعت کے وسیلہ کے درمیان اور آپ کی ذات اورجاہ و مرتبہ کے وسیلہ کے درمیان فرق نہیں کرتے، جبکہ بعض لوگ آپ کی زندگی میں آپ کی دعا کا وسیلہ لینے کے درمیان اور آپ کی وفات کے بعد آپ سے دعا طلب کرنے کے درمیان خلط ملط کردیتے ہیں، جس کے نتیجے میں مشروع وسیلہ اور ممنوع وسیلہ کے درمیان تمیز مشکل ہوجاتی ہے، کیا اس سلسلہ میں کوئی تفصیل ہے جس سے یہ اشکال دور ہوجائے؟ | 20 | |
دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے لوگ کلمہ لا الٰہ الا اللہ کے معنی و مفہوم سے ناواقف ہوتے ہیں، جس کے نتیجہ میں ان سے ایسے ایسے اقوال و افعال سرزد ہوجاتے ہیں جو کلمہ کے سراسر منافی یااس میں نقص کاسبب ہوتے ہیں، سوال یہ ہے کہ لا الٰہ الا اللہ کا صحیح مفہوم نیز اس کے تقاضے اور اس کی شرطیں کیا ہیں؟ | 26 | |
موجودہ دور میں اللہ کے وجود اور اس کی ربوبیت کو ثابت کرنے کے لیے مقالات،تالیفات اور محاضرات کا کثرت سے اہتمام کیا جاتا ہے، مگر توحید الوہیت کے اثبات کے لیے اس سے استدلال نہیں کیا جاتا، جس کے نتیجہ میں لوگوں کے درمیان توحید الوہیت سے ناواقف اور اس سلسلہ میں سستی و کاہلی پائی جاتی ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ توحید الوہیت کی اہمیت پر روشنی ڈال دیں؟ | 35 | |
بعض لوگ علماء اور صالحین او ران کے آثار سے تبرک چاہنے کو جائز سمجھتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا نبیﷺ سے آپ کی وفات کے بعد تبرک حاصل کیا جاسکتا ہے؟ نیز نبیﷺ کی برکت کا وسیلہ لینا کیسا ہے؟ | 41 | |
بہت سے عوام عقیدہ توحید سے متعلق بڑی بڑی غلطیاں کربیٹھتے ہیں، ایسے لوگوں کا کیا حکم ہے؟ اور کیاوہ اپنی جہالت کی وجہ سے معذور سمجھے جائیں گے؟ نیز ان سے شادی بیاہ کرنے او ران کا ذبیحہ کھانے کا کیا حکم ہے؟ او رکیا مکہ مکرمہ میں ان کا داخل ہونا درست ہے؟ | 44 | |
بہت سے اسلامی معاشرے میں دین کے ظاہری شعار مثلاً داڑھی بڑھانے اور لباس کو ٹخنوں سے اوپر رکھنے وغیرہ کا مذاق اُڑایا جاتا ہے، کیا دین کے ساتھ اس طرح کا مذاق کرنےسے انسان ملت اسلامیہ سے خارج ہوجاتا ہے؟ | 48 | |
عقیدہ کے موضوع پر آپ کن کتابوں کے مطالعہ کی نصیحت فرماتے ہیں۔؟ | 49 | |
بعض مسلم معاشرے میں لوگ مذاق کے طور پرایسے الفاظ بول جاتے ہیں جن میں کفر یا فسق پایا جاتا ہے، اس لیے بہتر ہوگا کہ آپ اس مسئلہ پر روشنی ڈال دیں، نیز یہ بیان کردیں کہ اہل علم اور دعاۃ کا اس سلسلہ میں کیا رویہ ہونا چاہیے؟ | 53 | |
بسا اوقات انسان کے دل میں خصوصاً توحید او رایمان سے متعلق بُرے خیالات اور وسوسے کھٹکتے ہیں، تو کیا اس پر اس کی گرفت ہوگی؟ | 55 | |
بعض طالب علم اپنے اجتہاد سے ایسی چیز کی مخالفت کربیٹھتے ہیں جو دین میں بدیہی طور پر معلوم ہے، تو کیا جو چیز دین میں بدیہی طور پر معلوم ہو اس میں اجتہاد ممکن ہے؟ | 56 | |
جو شخص اللہ کو یا اس کے رسولؐ کوبُرا بھلا کہے یا ان کی توہین و تنقیص کرے اس کا کیا حکم ہے؟ اور جو شخص اللہ کی واجب کی ہوئی کسی چیز کا انکار کرے یا اللہ کی حرام کی ہوئی کسی چیز کو حلال سمجھے اس کا کیا حکم ہے؟ | 57 | |
موجودہ دور میں جادو کا استعمال اور جادو گراں کے پاس آنا جانا کثرت سے ہورہاہے، اس کا کیا حکم ہے؟ اور سحر زدہ شخص کے علاج کا جائز طریقہ کیا ہے۔؟ | 59 | |
اس دور میں نفاق او رمنافقین کا کافی زور و شور ہے، نیز اسلام اور مسلمانوں کی مخالفت میں ان کے متعدد وساول ہیں،اس لیے بہتر ہوگاکہ آپ منافقین کے اوصاف، نفاق کے اقسام او راس کے خطرات پر روشنی ڈال دیں؟ | 65 | |
نماز | ||
بعض مقامات پر لمبی مدت تک کبھی لگاتار دن او رکبھی لگا تار رات ہی رہتی ہے، اور کہیں رات اور دن اتنے چھوٹے ہوتے ہیں کہ پانچوں نمازوں کے اوقات کے لیے کافی ہی نہیں ہوتے، ایسے ملکوں کے باشندے نماز کس طرح ادا کریں؟ | 71 | |
بعض لوگ فرض نمازیں اور خصوصاً ایام حج میں بحالت احرام کندھے کھول کر پڑھتے ہیں، ایسا کرنا کہاں تک درست ہے؟ | 71 | |
بعض لوگ نماز فجر اتنی تاخیر سے پڑھتے ہیں کہ بالکل اجالا ہوجاتا ہے، اور دلیل میں یہ حدیث پیش کرتے ہیں کہ ’’نماز فجر اجالا ہوجانے پر پڑھو، یہ اجر عظیم کا باعث ہے‘‘ کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ نیز اس حدیث کے درمیان جس میں اوّل وقت میں نماز پڑھنے کا حکم ہے، تطبیق کی کیا صورت ہوگی؟ | 72 | |
دیکھاجاتا ہےکہ بعض لوگ قمیص چھوٹی اورپاجامے لمبے رکھتے ہیں، اس بارے میں آپکا کیا خیال ہے | 73 | |
اگر پتہ چل جائے کہ تلاش و جستجو کے بعد بھی نماز غیر قبلہ کی جانب پڑھی گئی ہے تو ایسی نماز کا کیا حکم ہے؟ نیز یہی مسئلہ اگر مسلم ملک میں یا کافر ملک میں یا صحراء میں پیش آجائے تو کیا ہر ایک کا حکم جدا جدا ہے؟ | 74 | |
بہت سے لوگ نماز شروع کرتے وقت زبان سے نیت کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا شریعت میں اس کی کوئی اصل ہے؟ | 74 | |
بعض لوگ حطیم میں نماز پڑھنے کے لیے کافی بھیڑ بھاڑ کرتے ہیں، سوال یہ ہے کہ حطیم میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ اور کیااس کی کوئی فضیلت ہے؟ | 75 | |
بعض عورتیں حیض اور استحاضہ کے درمیان فرق نہیں کرتیں، چنانچہ بسا اوقات استحاضہ کی وجہ سے لگاتار خون جاری رہتا ہے او رجب تک خون بند نہیں ہوجاتا وہ نماز نہیں پڑھتیں، اس سلسلے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ | 76 | |
ایک شخص کی ظہر کی نمازفوت ہوگئی او راسے اس وقت یاد آیا جب عصر کے لیےاقامت ہوچکی، کیا وہ عصر کی نیت سے جماعت میں شامل ہو یاظہر کی نیت سے؟ یا پہلے تنہا ظہر پڑھے پھر عصر پڑھے؟ نیز فقہاء کے اس قول کا کیا مطلب ہے کہ موجودہ نماز کے فوت ہونے کا اندیشہ ہو تو ترتیب ساقط ہوجاتی ہے؟ | 77 | |
بہت سی عورتیں لاپرواہی سے نماز میں اپنے دونوں بازو یا ان کا کچھ حصہ، اور کبھی پاؤں او رپنڈلی کا کچھ حصہ کھلا رکھتی ہیں، کیاایسی حالت میں ان کی نماز درست ہے؟ | 78 | |
عورت اگر عصر یا عشاء کے وقت حیض سے پاک ہو تو کیااسے عصر کے ساتھ ظہر اور عشاء کے ساتھ مغرب کی نماز بھی پڑھنی ہوگی؟ | 79 | |
جس مسجد کے اندر یااس کے صحن میں یاقبلہ کی جانب کوئی قبر ہو اس میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ | 80 | |
بہت سے مزدور ظہر اور عصر کی نمازیں مؤخر کرکے رات میں پڑھتے ہیں،اور یہ عذر پیش کرتے ہیں کہ وہ کام میں مشغول تھے یا ان کے کپڑےناپاک او رمیلے تھے، آپ انہیں اس سلسلہ میں کیا نصیحت فرماتے ہیں؟ | 81 | |
جو شخص نماز سے سلام پھیرنے کے بعد اپنے کپڑوں میں نجاست پائے تو کیا اسے نماز دہرانی ہوگی؟ | 81 | |
موجودہ دور میں بہت سے لوگ نماز کی ادائیگی میں سستی برتتے ہیں اور بعض تو ایسے ہیں جو بالکل پڑھتے ہی نہیں، ایسے لوگوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ نیز ان لوگوں کے تعلق سے ایک مسلمان پر کیا ذمہ داری عائد ہوتی ہے؟ | 83 | |
بعض لوگ گاڑی وغیرہ کے حادثہ سےدوچار ہونے کے سبب چند دنوں کے لیے دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں یا ان پربیہوشی طاری رہتی ہے، کیا ہوش و حواس درست ہوجانے کے بعد ایسے لوگوں پر فوت شدہ نمازئں کی قضا واجب ہے۔؟ | 88 | |
بہت سے مریض نماز کی ادائیگی میں سستی برتتے اور کہتے ہیں کہ شفایاب ہونے کے بعد قضاکرلیں گے، او ربعض پاکی و طہارت پر قادر نہ ہونے کا بہانہ بناتے ہیں، ایسے لوگوں کو آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟ | 89 | |
ایک شخص نے جان بوجھ کر ایک یا ایک سے زیادہ وقت کی نمازیں چھوڑ دیں، مگر بعد میں اس نے اللہ کی توفیق سے سچی توبہ کرلی، کیا وہ چھوڑی ہوئی نمازئں کی قضا کرے؟ | 90 | |
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر اوّل وقت پر اذان نہیں دی گئی تو بعد میں اذان دینے کی کوئی ضرورت نہیں، اس بارے میں آپ کی کیارائے ہے؟ اور کیاصحراء و بیابان میں تنہا شخص کے لیے اذان دینا مشروع ہے؟ | 91 | |
کیا صرف عورتوں کے لیے خواہ وہ سفر میں ہوں یا حضر میں، تنہا یا باجماعت نماز پڑھنے کے لیے اذان اور اقامت مشروع ہے؟ | 92 | |
کسی تنہا شخص نے یا کسی جماعت نے بھول کر بلا اقامت نماز پڑھ لی، تو کیا اس سے نماز متاثر ہوگی؟ | 93 | |
فجر کی اذان میں ’’الصلوٰۃ خیر من النوم‘‘ کہنے کی کیا دلیل ہے؟ نیز بعض لوگ اذان میں’’ حی علی خیر العمل‘‘ کا اضافہ کرتے ہیں، کیا شریعت میں اس کی کوئی اصل ہے؟ | 93 | |
حدیث میں وارد ہے کہ نماز کسوف کے لیے ’’الصلاۃ جامعہ‘‘ کہہ کر منادی کی جائے، کیا یہ کلمہ ایک بار کہا جائے یا بار بار کہنا مشروع ہے؟ اور اگر تکرار مشروع ہے تو اس کی کیا حد ہے؟ | 94 | |
بہت سے لوگ سترہ کے معاملہ میں شدت برتتے ہیں، جبکہ بعض لوگ ان کے برعکس سستی برتتے ہیں، اس سلسلہ میں حق بات کیا ہے؟ اور اگر سترہ رکھنے کے لیے کوئی چیز نہ ملے تو کیا لکیر سترہ کے قائم مقام ہوسکتی ہے؟ اور کیا شریعت میں اس کی کوئی دلیل ہے؟ | 95 | |
بہت سے لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ نماز میں بحالت قیام اپنے ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھتے ہیں اور بعض لوگ سینے کے اوپر رکھتے ہیں اور ناف کے نیچے باندھنے والوں پر سخت نکیر کرتے ہیں، اور بعض داڑھی کے نیچے باندھتے ہیں، اور بعض سرے سے باندھتے ہی نہیں، تو اس مسئلہ میں صحیح کیا ہے؟ | 97 | |
بہت سے لوگ جلسہ استراحت کا اہتمام کرتے ہیں اور اگر کسی نے نہیں کیا تو اس پر اعتراض کرتے ہیں، تو اس کا کیا حکم ہے؟ اور کیا یہ منفرد کی طرح امام اور مقتدی کے لیے بھی مشروع ہے؟ | 97 | |
ہوائی جہاز میں نماز ادا کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ اور کیا جہاز میں اوّل وقت پر نماز پڑھنا افضل ہے یا ہوائی اڈہ پر پہنچنے کا انتظار کرنا، اگر نماز کے آخر وقت میں جہاز کے پہنچنے کی امیدہو؟ | 98 | |
بہت سے لوگ نماز میں بکثرت لغو کام اور حرکتیں کرتے رہتے ہیں ، تو کیا نماز کے باطل ہونے کے لیے حرکت کی کوئی حد متعین ہے؟ اور بعض لوگ لگاتار تین حرکت کرنے سے نماز کو باطل قرار دیتے ہیں ، تو کیا اس تحدید کی کوئی اصل ہے؟ | 99 | |
سجدہ میںجاتے وقت پہلے دونوں ہاتھوں کا زمین پر رکھنا افضل ہے یا گھٹنوں کا؟ نیز اس مسئلہ میں وارد دونوں حدیثوں کے درمیان تطبیق کی کیا صورت ہے؟ | 100 | |
نماز میں کھکھارنے ، پھونکنے اور رونے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا ان چیزوں سے نماز باطل ہوجائے گی؟ | 102 | |
نمازی کے آگے سے گزرنے کا کیا حکم ہے؟ اور کیا اس سلسلہ میں حرم شریف کا حکم دوسری مسجدوں سے مختلف ہے؟ اور قطع صلاۃ کا کیا مطلب ہے؟ نیز نمازی کے آگے سے کالا کتا یا عورت یا گدھا گزر جائے تو کیا اسے نماز لوٹانا ہوگی؟ | 102 | |
فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا اس سلسلہ میں فرض نماز کے درمیان اور نفل نماز کے درمیان کوئی فرق ہے؟ | 104 | |
ہم نے بعض لوگوں کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ نماز کے بعد پیشانی پر لگی ہوئی مٹی کا جھاڑنا مکروہ ہے، کیا اس بات کی کوئی دلیل ہے؟ | 107 | |
فرض نماز سے سلام پھیرنے کے بعد مصافحہ کرنے کا کیا حکم ہے؟ کیا اس سلسلہ میں فرض نماز کے اور نفل نماز کے درمیان کوئی فرق ہے؟ | 107 | |
فرض نماز کے بعد سنت پڑھنے کے لیے جگہ بدلنے کا کیا حکم ہے؟ کیا ا س کے مستحب ہونے کی کوئی دلیل ہے؟ | 109 | |
فجر اور مغرب کی نمازوں کے بعد ’’لا الٰہ الا اللہ، وحدہ لا شریک لہ، لہ الملک ولہ الحمد،یحیی و یمیت، وھو علی کل شئ قدیر‘‘ کو دس دس بار پڑھنے کی ترغیب آئی ہے، کیا اس سلسلہ میں وارد حدیثیں صحیح ہیں؟ | 109 | |
موجود دور میں بہت سے مسلمان جماعت کے ساتھ نماز ادا کرنے میں سستی برتتے ہیں اور دلیل میں یہ کہتے ہیں کہ بعض علماء جماعت کے وجوب کے قائل نہیں، سوال یہ ہے کہ نماز باجماعت کا حکم کیا ہے؟ او رایسے لوگوں کو آپ کیا نصیحت فرماتے ہیں؟ | 111 | |
امام کے پیچھے قرأت کرنے کے سلسلہ میں علماء کی رائیں مختلف ہیں، اس سلسلہ میں صحیح کیا ہے؟ اور کیا مقتدی کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنا واجب ہے؟ اور اگر امام قرأت کے دوران سکتوں کا اہتمام نہ کرے تو پھر مقتدی سورہ فاتحہ کب پڑھے گا؟ اور کیا امام کے لیے سورہ فاتحہ سے فارغ ہونے کے بعد سکتہ کرنا مشروع ہے تاکہ مقتدی سورہ فاتحہ پڑھ لیں؟ | 114 | |
صحیح حدیث میں پیاز یا لہسن یا گند نہ کھا کر مسجد آنے سے روکا گیا ہے،کیا اس حکم میں عام حرام و بدبودار چیزیں مثلاً بیڑی سگریٹ وغیرہ بھی داخل ہیں؟ او رکیا اس کا مطلب یہ ہے کہ جس نے ان میں سے کوئی چیز استعمال کرلی وہ جماعت سے پیچھے رہنے میں معذور رہے؟ | 116 | |
صف کی ابتدا دائیں جانب سے کی جائے یا امام کے پیچھے سے؟ اور کیا دائیں اور بائیں دونوں جانب سے صف کا اس طرح برابر ہونا ضروری ہے کہ اس کے لیے یہ کہا جائے کہ صفیں برابر کرلو، جیسا کہ بہت سے ائمہ کرتے ہیں؟ | 117 | |
متنفّل کے پیچھے مفترض کی نماز کا کیا حکم ہے؟ | 118 | |
صف کے پیچھے اکیلے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ اور اگر کوئی شخص مسجد میں داخل ہو اور جگہ نہ پائے تو کیا کرے؟ اور کیا نابالغ بچہ کے ساتھ وہ صف بنا سکتا ہے؟ | 119 | |
کیا امام کے لیے امامت کی نیت کرناشرط ہے؟ اور اگر کوئی شخص مسجد آئے اور کسی کو نماز پڑھتا ہوا پائے تو کیا وہ اس کے ساتھ شامل ہوجائے؟ او رکیا مسبوق کی اقتدا میں نماز پڑھنا درست ہے؟ | 121 | |
مسبوق نے جو رکعتیں امام کے ساتھ پائی ہیں کیا یہ اس کی پہلی شمار کی جائیں گی یا آخری؟ | 122 | |
جمعہ کے دن بعض مسجدوں میں اتنی بھیڑ ہوتی ہے کہ کچھ لوگ امام کی اقتدا میں راستوں اور سڑکوں پر نماز پڑھتے ہیں، اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ | 124 | |
اگر کوئی شخص امام کو رکوع کی حالت میں پائے تو اس وقت اس کے لیے کیا مشروع ہے؟ کیا رکعت پانے کے لیے امام کے رکوع سے اٹھنے سے پہلے اس کے لیے ’’سبحان ربی العظیم‘‘ کہنا شرط ہے؟ | 124 | |
بعض ائمہ مسجد میں داخل ہونے والے کے رکعت پالینے کا انتظار کرتے ہیں، جبکہ بعض یہ کہتے ہیں کہ انتظار مشروع نہیں، اس مسئلہ میں صحیح کیا ہے؟ | 125 | |
جب کوئی شخص دو یا دو سے زیادہ بچوں کی امامت کرے تو کیا انہیں اپنے پیچھے کھڑا کرے یا اپنے دائیں؟ اور کیا بچوں کی صف بندی کے لئے بلوغت شرط ہے؟ | 126 | |
بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ پہلی جماعت ختم ہوجانے کے بعد مسجد میں دوسری جماعت قائم کرنا جائز نہیں، کیا اس قول کی کوئی اصل ہے؟ اور اس مسئلہ میں درست کیا ہے؟ | 127 | |
نماز کے دوران امام کا وضو ٹوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟ کیا وہ کسی کو اپنا قائم مقام بنا دے جو لوگوں کی نماز مکمل کرائے؟ یا سب کی نماز باطل ہوجائے گی اور وہ از سر نو کسی کو نماز پڑھانے کا حکم دے؟ | 127 | |
کیا امام کے ساتھ سلام پالینے سے جماعت کی فضیلت حاصل ہوجائے گی یا اس کے لیے کم از کم ایک رکعت کا پانا ضروری ہے؟ اور اگر چند لوگ اس وقت مسجد پہنچیں جب امام آخری تشہد میں ہو تو کیا ان کے لیے امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوجانا افضل ہے یا امام کے سلام کا انتظار کرکے الگ جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا؟ | 128 | |
بعض لوگ فجر کی اقامت ہوجانے کے بعد مسجد آتے ہیں تو پہلے فجر کی دو رکعت سنت پڑھتے ہیں پھر جماعت میں شامل ہوتے ہیں، تو اس کا کیا حکمہے؟ اور کیا فجر کی چھوٹی ہوئی سنت نماز فجر کے فوراً بعد پڑھنا افضل ہے یا طلوع آفتاب کا انتظار کرلینے کے بعد؟ | 130 | |
ایک شخص نے ہماری امامت کی اور صرف دائیں جانب سلام پھیرا، کیا ایک ہی سلام پراکتفا کرنا جائز ہے؟ | 130 | |
ایک شخص امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہوا او راسے دو رکعتیں ملیں، مگر بعد میں پتہ چلا کہ امام نے بھول کر پانچ رکعتیں پڑھا دی ہیں، تو کیا وہ امام کے ساتھ پڑھی ہوئی اس زائد رکعت کو شمار کرکے بعد میں صرف دو رکعت پوری کرے، یا اسے لغو سمجھ کر تین رکعت پڑھے؟ | 131 | |
کسی امام نے لوگوں کوبھول کر بے وضو نماز پڑھا دی، اور اسے نماز کے دوران، یا سلام پھیرنے کے بعد لوگوں کے منتشر ہونے سے پہلے یا لوگوں کے منتشر ہوجانے کے بعد یاد آیا تو مذکورہ تمام حالات میں اس نماز کا کیا حکم ہے؟ | 132 | |
جو شخص بیڑی سگریٹ پیتا یا داڑھی مونڈتا یا ازار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر رکھتا ہو، یا اس قسم کی اور کسی معصیت کا ارتکاب کرتا ہو اس کی امامت کا کیا حکم ہے؟ | 132 | |
یہ معلوم ہے کہ مقتدی اگر اکیلا ہو تو وہ امام کے دائیں جانب کھڑا ہوگا، تو کیا اس کے لیے امام سے کچھ ہٹ کر کھڑا ہونا مشروع ہے، جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں؟ | 133 | |
کسی کو نماز میں یہ شک ہوجائے کہ اس نے تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار، تو ایسی صورت میں وہ کیا کرے؟ | 133 | |
سجدہ سہو کب سلام سے پہلے مشروع ہے او رکب سلام کے بعد؟ نیز سلام سے پہلے یا سلام کے بعد سجدہ سہو کی مشروعیت بطور وجوب ہے یا بطو ر استحباب؟ | 134 | |
مسبوق سے اگر نماز میں بھول چوک ہوجائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے، او رکب کرے؟ نیز مقتدی سے اگر بھول چوک ہوجائے تو کیا اسے سجدہ سہو کرنا ہے؟ | 136 | |
اگر کسی نے چار رکعت والی نماز کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے ساتھ کوئی سورت پڑھ دی، یا سجدہ میں قرأت کردی، یا دونوں سجدوں کے درمیان ’’سبحان ربی العظیم‘‘ پڑھ دیا، یا سری نماز میں بلند آواز سے جہری نماز میں آہستہ سے قرأت کردی، تو کیا ان حالات میں اس کے لیے سجدہ سہو کرنا مشروع ہے؟ | 136 | |
بعض لوگ جمع اور قصر کو لازم و ملزوم سمجھتے ہیں، اس سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ اور کیا مسافر کے لیے صرف قصر کرنا افضل ہے یا جمع او رقصر دونوں؟ | 138 | |
ایک شخص ابھی شہری ہی میں ہے کہ نماز کا وقت ہوگیا، پھر وہ نماز ادا کئے بغیر سفر کے لیے نکل پڑا، تو کیا ا س کے لیے قصر اور جمع کرنا درست ہے یا نہیں؟ ایسے ہی ایک شخص نے ظہر اور عصر کی نمازیں سفر میں قصر او رجمع کے ساتھ پڑھ لیں ، پھر وہ عصر کے وقت ہی میں شہر پہنچ گیا، تو کیااس کا یہ فعل درست ہے؟ | 139 | |
جس سفر میں قصر کرنا جائز ہے اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا اس کی مسافت کی کوئی مقدار متعین ہے؟ اور اگر کوئی شخص سفر میں چار دن سے زیادہ قیام کا ارادہ رکھتا ہو تو کیا وہ قصر کی رخصت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ | 140 | |
آج کل شہروں میں بارش کے موقع پر مغرب و عشاء کے درمیان جمع کرنے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے، جبکہ سڑکیں اور راستے ہموار اور روشن ہیں، اور مسجد جانے میں نہ تو کوئی دشواری ہے نہ کیچڑ؟ | 141 | |
کیا دو نمازوں کے درمیان جمع کرنے کے لیے نیت شرط ہے؟ | 142 | |
کیا دو نمازوں کے درمیان جمع کرتے وقت تسلسل ضروری ہے؟ | 142 | |
اگر ہم سفر میں ہوں اور ظہر کے وقت ہمارا گذر کسی مسجد سے ہو تو کیا ہم ظہر کی نماز اس مسجد کی جماعت کے ساتھ پڑھیں او رپھر عصر کی نماز الگ قصر کے ساتھ پڑھیں، یا ہم اپنی دونوں نمازیں الگ پڑھیں؟ اور اگر ہم نے ظہر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھ لی تو کیا تسلسل قائم رکھنے کے لیے سلام پھیرنے کے فوراً بعد عصر کی نماز کے لیے کھڑے ہوں گے یا ذکر او رتسبیح و تہلیل سے فارغ ہونے کے بعد پڑھیں گے؟ | 143 | |
مسافر کے پیچھے مقیم کی نماز او رمقیم کے پیچھے مسافر کی نماز کا کیا حکم ہے؟ اور کیا مسافر کےلیے ایسی حالت میں قصر کرنا درست ہے، خواہ وہ امام ہو یا مقتدی؟ | 144 | |
بارش کے موقع پر مغرب و عشاء کے درمیان جمع کرتے وقت بعض لوگ کچھ دیر سے اس وقت آتے ہیں جب امام عشاء کی نماز میں ہوتا ہے، پھر مغرب کی نماز سمجھ کر وہ جماعت میں شامل ہوجاتے ہیں، اب انہیں کیا کرنا چاہیے؟ | 145 | |
سفر میں قصر کرتے وقت سنن موکدہ پڑھی جائیں یا نہ پڑھی جائیں، اس سلسلہ میں لوگوں کی رائیں مختلف ہیں، اس سلسلہ میں اور اسی طرح مطلق نفل نماز جیسے نماز تہجد کے سلسلہ میں آپ کی کیا رائے ہے؟ | 146 | |
کیاسجدہ تلاوت کے لیے طہارت شرط ہے؟ اور نماز کی حالت میں ہو یا نماز سے باہرکیا سجدہ میں جاتے وقت اور اٹھتے وقت ’’اللہ اکبر‘‘ کہنا مشروع ہے؟ نیز اس سجدہ میں کیا پڑھا جائے گا؟ اور اگر یہ سجدہ نماز سے باہر ہو تو کیا سجدہ سے اٹھنے کے بعد سلام پھیرنا مشروع ہے؟ | 146 | |
کیا ممنوع اوقات میں نماز کسوف اور اسی طرح تحیۃ المسجد وغیرہ پڑھنا درست ہے؟ | 149 | |
جن احادیث میں نماز کے آخر میں ذکر و دعا کی ترغیب آئی ہے وہاں ’’دبر‘‘ کا لفظ استعمال ہواہے، ’’دبر‘ ‘سے کیا مراد ہے ، کیا سلام پھیرنے سے پہلے نماز کا آخری حصہ یا سلام کا پھیرنے کے بعد؟ | 150 | |
فرض نمازوں کے بعد ایک مخصوص طریقہ پر اجتماعی ذکر کا کیا حکم ہے، جیسا کہ بعض لوگ کرتے ہیں، اور کیا بلند آواز سے ذکر کرنا مسنون ہے یا آہستہ سے؟ | 152 | |
کوئی شخص بھول کر نماز میں بات کرلے تو کیا اس کی نماز باطل ہوجائے گی؟ | 153 |