ارکان ایمان کتاب وسنت کی روشنی میں

ارکان ایمان کتاب وسنت کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر عبد القیوم محمد شفیع بستوی

 

صفحات: 82

 

دینِ اسلام عقیدہ،عبادات،معاملات ،سیاسیات وغیرہ کا مجموعہ ہے ، لیکن عقیدہ اور پھر عبادات کامقام ومرتبہ اسلام میں سب سے بلند ہے کیونکہ عقیدہ پورے دین کی اساس اور جڑ ہے ۔اور عبادات کائنات کی تخلیق کا مقصد اصلی ہیں ۔ ایمان کے بالمقابل کفر ونفاق ہیں یہ دونوں چیزیں اسلام کے منافی ہیں۔اللہ تعالیٰ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسول کی تصدیقات ارکان ایمان ہیں۔قرآن مجیدکی متعدد آیات بالخصوص سورۂ بقرہ کی ایت 285 اور حدیث جبریل اور دیگر احادیث میں اس کی صراحت موجود ہے ۔لہذا اللہ تعالی اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اوراس کی طرف سے بھیجے ہوئے رسولوں کو تسلیم کرنا اور یوم حساب پر یقین کرنا کہ وہ آکر رہے گا اور نیک وبدعمل کا صلہ مل کر رہے گا۔ یہ پانچ امور ایمان کے بنیادی ارکان ہیں ۔ان کو ماننا ہر مومن پر واجب ہے ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ ارکان ایمان‘‘مولانا عبد القیوم محمد شفیع بستوی ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی ) کی تصنیف ہے۔ انہوں نے اس کتاب میں ایمان کے بنیادی ارکان ارکانِ ستہ کا تعارف عام فہم انداز میں کتاب وسنت کی روشنی میں انتہائی مؤثر اور دل نشیں اسلوب میں پیش کیا ہے ۔کتاب میں موجود مباحث سےہم ایمان وعقیدہ کے سلسلہ میں پائی جانے والے خرابیوں سےخود کودور رکھ سکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس کتا ب کوشرف قبولیت سے نوازے اورمؤلف اورناشرکو زیادہ سےزیادہ دین وعلم کی خدمت کرنے کی توفیق عطافرمائے آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 5
مقدمہ 6
ایمان 8
اللہ تعالٰی پر ایمان 9
اقسام توحید 12
اللہ کے فرشتوں پر ایمان 34
اللہ تعالیٰ کی کتابوں پر ایمان 37
اللہ کے رسولوں پر ایمان 41
یوم آخرت پر ایمان 46
تقدیر پر ایمان 75
تنبیہات 79

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
1.9 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like