ارکان اربعہ کتاب وسنت کی روشنی میں
مصنف : سید ابو الحسن علی ندوی
صفحات: 373
عبادات سے متعلق بیسیوں نہیں سیکڑوں کتب طباعت کے مراحل طے کر چکی ہیں جو افادہ عوام کا کام بہت کامیابی سے کر رہی ہیں۔ لیکن مولانا ابوالحسن ندوی نے زیر نظر کتاب ’ارکان اربعہ‘ میں جس ادبی پیرائے اور عصری اسلوب میں ارکان اسلام میں سے چار ارکان نماز، روزہ، حج اور زکوۃ کی وضاحت کی ہے اور جس طرح ان کے مقاصد و اسرار کی جھلک دکھائی ہے یہ صرف انہی کا خاصہ ہے۔ محترم مصنف نے سب سے پہلے قرآن و حدیث کو سامنے رکھا، ان اراکین اربعہ کی حقیقت اور مقاصد و طریقہ کار کے بارے میں جو کچھ بیان ہوا ہے اس کا مطالعہ کیا پھر اس سلسلہ میں اَئمہ کرام کی کی گئی تشریحات کو سامنے رکھا پھر خدا تعالیٰ نے آپ پر ان ارکان کی حقیقتوں اور حکمتوں کے جو پہلو آشکار کئے ان کو قرطاس پر منتقل کرتے چلے گئے۔ اس کتاب میں وہ لوگ بھی کشش محسوس کریں گے جو متقدمین کے اسلوب کو قدیم خیال کرتے ہوئے ان کی فیوض و برکات سے محروم چلے آرہے ہیں۔ کتاب کی تیار ی میں شاہ ولی اللہ کی مشہور زمانہ کتاب ’حجۃ اللہ البالغہ‘ سے بھی کافی حد تک مدد لی گئی ہے۔ مصنف نے کتاب میں کسی جانبداری کا مظاہرہ نہیں کیا بلکہ کسی لگی لپٹی کے بغیر اپنے خیالات کو الفاظ کا جامہ پہنایا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
مقدمہ | 1 | |
نماز | 9 | |
نماز کی حقیقت اور اس کے فوائد | 11 | |
رب اور بندہ کا تعلق | 11 | |
انسانی مجموعۂ اضداد ہے | 13 | |
فظری انس ومحبت | 14 | |
خدا اور انسان کے تعلق کی صحیح اور معقول شکل | 16 | |
اسلام میں نماز کی اہمیت | 29 | |
تکبیراور اس کی آفاق | 42 | |
یہودی مذہب میں نماز کی حقیقت | 82 | |
زکوۃ | 119 | |
انفاق فی سبیل اللہ کی ترغیب | 132 | |
زکوۃ کے بنیادی مصالح | 141 | |
زکوۃ اورسود کا فرق | 157 | |
روزہ | 221 | |
روزہ کی خصوصیات اور اس کے فوائد | 261 | |
اعتکاف | 277 | |
حج | 287 |