عربی ادب قبل از اسلام جلد اول

عربی ادب قبل از اسلام جلد اول

 

مصنف : ڈاکٹر خورشید رضوی

 

صفحات: 704

کسی بھی قوم اور ملک کی تاریخ ہی اُن کی عزت وعظمت اور ان کی پہچان کا باعث ہوتی ہے۔ اگر کوئی ملک اپنی تاریخ نہ رکھتاہو تو اسے عزت واحترام کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔قوموں اور ملکوں کی سیاسی تاریخ کی طرح تحریکوں اور جماعتوں کی دینی اور ثقافتی تاریخ بھی ہمیشہ بحث وتحقیق کی محتاج ہوتی ہے۔محققین کی زبان کھلوا کر نتائج اخذ کرنے‘ غلطیوں کی اصلاح کرنے اور محض دعوؤں کی تکذیب وتردید کے لیے پیہم کوششیں کرنی پڑتی ہیں‘ پھر مؤرخین بھی دقتِ نظر‘ رسوخِ بصیرت‘ قوتِ استنتاج اور علمی دیانت کا لحاظ رکھنے میں ایک سے نہیں ہوتے‘ بلکہ بسا اوقات کئی تاریخ دان غلط کو درست کے ساتھ ملا دیتے ہیں‘ واقعات سے اس چیز کی دلیل لیتے ہیں جس پر وہ دلالت ہی نہیں کرتے‘لیکن بعض محققین افراط وتفریط سے بچ کر درست بنیادوں پر تاریخ کی تدوین‘ غلطیوں کی اصلاح ‘ حق کو کار گاہِ شیشہ گری میں محفوظ رکھنے اور قابلِ ذکر چیز کو ذکر کرنے کے لیے اہم قدم اُٹھاتے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب میں عربی ادب کی تاریخ کی ایک جھلک دی گئی ہے جس میں یہ کوشش کی گئی ہے کہ جانکاہ محنت سے ہاتھ آنے والے علمی حوالے فراوانی سے مہیا کئے جائیں مگر اس ساتھ ساتھ ایک عام باذوق قاری کے لیے تحریر رواں اور خوانا بھی رہے‘ اگر قاری چاہے تو ࠀ࠲ᦰí� گیا ہے‘ اس میں ہر بحث مدتوں کے مطالعے اور اہل علم سے مراسلت کے نتیجے میں قلم بند کی گئی ہے۔ اس کتاب میں مخففات کا استعمال کم کیا گیا ہے۔۔ یہ کتاب ’’ عربی ادب قبل از اسلام ‘‘ ڈاکٹر خورشید رضوی﷾ کی عظیم کاوش ہے اور آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش گفتار 9
اقوام و السنہ سامیہ میں عرب قوم اور عربی زبان کی حیثیت 17
جفرافیائی خط و خال 18
نباتیانی  و حیوانی زندگی 18
معاشرتی کوائف 18
قدیم عرب کا دیگر اقوام عالم سے ربط ضبط اور اجنبی ثقافتوں کا اثر 26
قدیم انساب و روایات 35
حیرہ غسان اور کندہ 41
عرب مستزبہ 45
حرب بسوس 76
حرب داحس و الغبراء 118
اسواق العرب 122
قدیم عربوں کے عقائد و تصورات نیز علمی و فنی صلاحیتوں پر ایک سرسری نگاہ 132
عربی زبان کے امتیازی  خصائص 136
عربوں کا ذہنی میلان 138
دور جاہلیت کا  ادبی سرمایہ 152
نثر 161
شاعری 211
جاہلی شاعری حقیقت یا افسانہ 241
جاہلی شاعری کے اہم مآخذ 288
معلقات 317
اصحاب معلقات 344
امرؤ القیس 388
طرفہ 427
زنیر 462
لبید ؓ 513
عمرو بن کلثوم 554
عنترہ 603
حارث بن حلزہ 629
مصادر و مآخذ 649
اشاریہ 703

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
20 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like