عقیدہ ظہور مہدی احادیث کی روشنی میں

عقیدہ ظہور مہدی احادیث کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر مفتی نظام الدین شامزی

 

صفحات: 191

 

امام مہدی علیہ السلام وہ شخصیت ہیں جن کے بارے میں نبی کریم ﷺ کے ارشادات تمام مستند کتب مثلاً صحیح بخاری، صحیح مسلم وغیرہ میں ملتے ہیں۔ حدیث کے مطابق ان کا ظہور قیامت کے نزدیک ہوگا۔ مسلمانوں کے نزدیک امام مہدی علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام قیامت کے نزدیک اسلامی حکومت قائم کر کے دنیا کو عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔  سیدنا عیسی  اورامام  مہدی کی آمد اور ان کی نشانیوں کی حدیث میں تفصیل موجود ہے ۔اور اس پر عربی واردو زبان میں  کئی مستقل کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’عقیدہ ظہور مہدی احادیث کی روشنی میں  ‘‘ مفتی نظام الدین شامزئی کی تصنیف ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  احادیث  صحیحہ، محدثین اور متکلمین کے اقوال کی روشنی میں   امت  کا امام مہدی سے   متعلق عقیدہ پیش کرنے  کی کوشش کی ہے۔

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like