عقیدہ سلف پر اعتراضات کا علمی جائزہ جلد دوم

عقیدہ سلف پر اعتراضات کا علمی جائزہ جلد دوم

 

مصنف : واصل واسطی

 

صفحات: 624

 

اسلام  کی  فلک  بوس  عمارت  عقیدہ  کی  اسا س پر قائم ہے  ۔ اگر  اس بنیاد میں  ضعف یا  کجی  پیدا ہو جائے تو دین کی عظیم عمارت  کا وجود  خطرے میں پڑ جاتا  ہے۔ عقائد کی تصحیح اخروی فوز و فلاح کے لیے اولین شرط ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اللہ کی طرف سے بھیجی جانے والی برگزیدہ شخصیات سب سے پہلے توحید کا علم بلند کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔  اور  نبی کریم ﷺ نے  بھی مکہ معظمہ میں  تیرا سال کا طویل عرصہ  صرف اصلاح ِعقائدکی جد وجہد میں صرف کیا عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے   جہاں نبی  کریم ﷺ او رآپ  کے صحابہ کرا م﷢ نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا  وہاں علماء اسلام نےبھی دن رات اپنی  تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو  خوب واضح کیا ۔ عقائد کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر نظر کتاب  ’’عقیدۂ سلف پر اعتراضات کا علمی جائزہ ‘‘ مولانا واصل واسطی﷾ کی  تصنیف ہے ۔ مولانا موصوف نے  یہ کتاب در اصل  جامعہ مدنیہ لاہور کے مفتی  ڈاکٹر عبد الواحد صاحب کی کتاب ’’ سلفی عقائد اور آیات متشابہات‘‘ کے جواب میں تحریر کی ہے  فاضل مصنف نے  اس کتاب میں علمی اور مدلل انداز میں ڈاکٹر مفتی عبد الواحد صاحب کے سلف صالحین کے عقائد پر کیے  گئے  اعتراضات کا علمی وتحقیقی جائزہ پیش کیا ہے۔ صاحب کتاب کے خیال کے  مطابق  یہ کتاب  چار جلدوں پر مشتمل ہے  فی الحال اس کتاب کی دوجلدیں پرنٹ ہوئی ہیں  جلداول 2018ء کے شروع میں کتاب وسنت سائٹ پر اپلوڈ کی  گئی تھی اور اب دوسری جلد بھی اپلوڈ کی جارہی ہے  ۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی  تحقیقی وتدریسی اور دعوتی خدمات کو قبول فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
تمہید 15
اظہارتشکر 16
عرض مصنف
باعث تصنیف محترم 18
تجزیہ وتحلیل 19
اشاعرہ وماتریدیہ کاباہمی تعلق
مضمون کاتعارف 21
محترم کی بےخبری 21
جمہوراشاعرہ کامذہب 23
جہمی دین کانقشہ 25
ڈاکٹرصاحب سےچندسوالات 26
تقلیداوراہل حدیث
تقلیداورنواب قنوجی 27
تقلیداورشیخ الکل 28
تقلیداورشیخ المشائخ 28
دوسروں کوبدعتی قراردینےکےخوفناک نتائج
شہ پارہ محترم 30
امام العصرکی گستاخی 31
پہلاخوفناک نتیجہ 32
آئینہ دیکھ لیں 32
اپنےگھرکی صورت 33
دوسراخوفناک نتیجہ 34
ترجمہ میں تحریف 35
تیسراخوفناک نتیجہ 37
چوتھاخوفناک نتیجہ 39
اختلاف کی اصل صورت 40
ڈاکٹرصاحب سلفیت کےراستےپر 41
جہمیہ کاقانون کلی 42
موہم نقص اورنقص محض صفات
صفات کےتین درجات 44
تحلیل وتجزیہ 44
قرآن سےغلط استدلال 46
یہاں مشاکلت ہے 47
ایک تنبیہ 49
آگےکامبحث 50
ابن خلدون کاتعاقب 51
ابن خلدون اورعظیمی کاختلاف 52
ابن خلدون اورمخالفت اجماع 53
صفات خبریہ وغیرخبریہ میں فرق
پہلافرق 55
شرعی وعقلی دلیل 56
دوسرافرق 57
تحلیل وتجزیہ 57
تیسرافرق 58
چوتھافرق 59
عقل ونقل کاتعلق
آمدم برسرمطلب 60
عقل ونقل کی مثال 62
دوسری مثال 63
تین ممکنہ صورتیں 63
صرف متشابہات، صفات متشاہبات نہیں 65
صفات الہیٰ متشابہات نہیں ہیں 67
سلف کےنزدیک محکمات ومتشابہات کامطلب 68
سلف کاعظیم ضابطہ صفات
امام مالک کامقولہ 70
ایک توضیح 71
محققین احناف کی تائید 72
ڈاکٹرصاحب کاانکشاف 73
ڈاکٹرصاحب کی کج بحثی یاکم فہمی 74
صفات خبریہ وصفات فعلیہ کی تصویر
شہ پارہ محترم 77
تحلیل وتجزیہ 77
ڈاکٹرصاحب کی تضادبیانی 79
ابن رشدکاان پراعتراض 80
رفع تضادکی صورت 81
صفات فعلیہ اوردیوبند 82
شہ پارہ محترم 83
تحلیل وتجزیہ 85
صفات الہیہ متشابہات میں سےنہیں 85
تاویل اورابن قدامہ 86
یہ اصول فقہ کامتشابہ نہیں 88
وقف اورتاویل ظنی 90
ایک غیرمعقول اصول 93
تاویل کی حقیقت
شہ پارہ محترم 95
خیانت کاارتکاب 95
ابن قدامہ کامسلک 96
ابوالحسن اشعری کاعقیدہ 98
ابوبکرباقلابی کی عبارت 100
فخررازی اورجہیمت 101
ابن قدامہ کامذہب 107

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2

You might also like