عقیدہ ایمان اور منہج اسلام
عقیدہ ایمان اور منہج اسلام
مصنف : عبد اللہ بن عبد الحمید الاثری
صفحات: 456
توحید دین کی اساس ہے باقی سب چیزیں وسائل توحید ہیں ۔ توحید کے بغیر انسان کی پہنچان ہی نہیں ہوتی۔ توحید نے انسان کو حقیقی شعور بخشا ہے ۔ زمین پر کوئی بھی مخلوق ایسی نہیں جوتوحید پرست نہ ہو۔ ایک انسان ایسی مخلوق ہے جو توحید اور شرک کےدرمیان رہتا ہے سوائے انبیاء کے جو توحید والے ہوتے ہیں اور توحید کی طرف بلاتے ہیں۔اخروی نجات ہر مسلمان کا مقصد زندگی ہے جو صرف اور صرف توحید خالص پرعمل پیرا ہونے سے پورا ہوسکتا ہے۔ جبکہ مشرکانہ عقائد واعمال انسان کو تباہی کی راہ پر ڈالتے ہیں جیسا کہ قرآن کریم نے مشرکوں کے لیے وعید سنائی ہے ’’ اللہ تعالیٰ شرک کو ہرگز معاف نہیں کرے گا او اس کے سوا جسے چاہے معاف کردے گا۔‘‘ (النساء:48) لہذا شرک کی الائشوں سے بچنا ایک مسلمان کے لیے ضروری ہے ۔اس کے بغیر آخرت کی نجات ممکن ہی نہیں ۔ حضرت نوح نے ساڑے نوسوسال کلمۂ توحید کی طرف لوگوں کودعوت دی ۔ اور اللہ کے آخری رسول سید الانبیاء خاتم النبین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ نےبھی عقید ۂ توحید کی دعوت کے لیے کس قدر محنت کی اور اس فریضہ کو سر انجام دیا کہ جس کے بدلے آپ ﷺ کو طرح طرح کی تکالیف ومصائب سے دوچار ہوناپڑا۔ عقیدہ توحید کی تعلیم وتفہیم کے لیے جہاں نبی کریم ﷺ او رآپ کے صحابہ کرا م نے بے شمار قربانیاں دیں اور تکالیف کو برداشت کیا وہاں علمائے اسلام نےبھی عوام الناس کوتوحید اور شرک کی حقیقت سےآشنا کرنے کےلیے دن رات اپنی تحریروں اور تقریروں میں اس کی اہمیت کو خوب واضح کیا ۔ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’ عقیدہ ایمان او رمنہج اسلام ‘‘شیخ عبدللہ بن عبد الحمید الاثری﷾ کی عقیدہ توحید کے موضوع پر بہترین جامع عربی تصنیف ’’الوجیز فی عقیدۃ السلف الصالح‘‘ کا سلیس اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب سلف صالحین اہل السنہ والجماعۃ کے عقیدہ کامختصر اور جامع بیان ہے۔فاضل مؤلف نے اس میں بہت مفید ومضبوط معلومات جمع کی ہیں۔ ہربات کی تائید کےلیے دلیل کا التزام کیا ہے ۔اورتوحید کی تمام اقسام ، ایمان اور قضاء وقدر کے بارے میں علماء اہل السنۃ والحدیث کے اقوال کا مکمل ذکر موجود ہے ۔انہوں نے ہے سلف صالحین کے عقیدہ کو ایسی وسعت کے ساتھ بیان کیا ہے کہ ہر مسلمان آدمی اسے آسانی سے پڑھ کر اس موضوع کی مختلف تحقیقی باتوں پر مطلع ہو سکتا ہے۔ اس اہم مفید کتاب کاترجمہ متعدد ضخیم کتب کے مصنف ومترجم ابو یحیٰ محمد زکریا زاہد ﷾ نے اپنی فنی مہارت کے ساتھ اس انداز میں کیا ہے کہ یہ ترجمہ اصل تصنیف معلوم ہوتی ہے ۔ترجمہ بامحاورہ ہونے کے ساتھ ساتھ آسان فہم اوراردو ادب کی چاشنی سے یوں لبریز ہےکہ پڑھنے والے کا دل کرتا ہے کتاب شروع کرے تو مکمل کر کے ہی دم لے ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو اہل ایمان کی اصلاح کا ذریعہ بنائے اور مصنف،مترجم وناشرین کی خدمات کو قبول فرمائے (آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
سخن ناشر | 11 |
مطلوب اول ۔انشراح صدر ونظر بصیرت | 20 |
تقریظات وتقدیمات | 35 |
الشیخ عبداللہ الجبرین ﷾ کے قلم سے | 35 |
الشیخ صالح بن عبدالعزیز ﷾ کے قلم سے | 38 |
اسلام سے ماقبل دیناکی حالات | 40 |
دین حنیف کی ابتداء | 41 |
چمن اسلام پر خزاں کاغلبہ اور بہار کےجھونکے | 43 |
ملت اسلامیہ پرزوال کےاسباب اورحل | 44 |
عصر حاضر کےگمراہ کن فتنے اورفکار ونظریات | 48 |
عصر حاضر کےکبار امت کی ذمہ داریاں | 50 |
امت اسلامیہ کےعامۃ الناس کی ذمہ داری | 51 |
مصنف اورکتاب ہذا سے متعلق | 54 |
الشیخ سعودبن ابراہیم الشریم ﷾ کےقلم سے | 58 |
الشیخ ناصر بن عبدالکریمالعقل ﷾کےقلم سے | 60 |
الشیخ محمد بن جمیل زینو﷾سےکےقلمسے | 61 |
مقدمۃ المولف | 63 |
فصل اول :اہم تعریفیں | 69 |
عقیدہ کی تعریف | 69 |
سلف کی تعریف | 72 |
اصطلاحی معنی | 73 |
اہل لسنہ والجماعت کی تعریف | 84 |
السنہ کااصطلاحی معنی | 86 |
الجماعۃ کااصطلاحی معنی | 87 |
اہل السنہ ولجماعۃ کےمفہوم میں نہایت مختصر اور جامع بات | 94 |
عقیدہ اہل لسنہ والجماعۃ کی خصوصیات | 96 |
سلف صالحین کاعقیدہ اتباع کےلیےکیوں سب سےمقدم ہے؟ | 96 |
سلف صالحین کے منہج پر عقیدہ | 97 |
فصل ثانی عقیدہ اہل لسنہ ولجماعۃ سلف صالحین کےاصول | 103 |
عقیدہ اہل لسنہ ولجماعۃ کےاصول کااجمال | 103 |
اصل اول :ایمان اور اس کےارکان | 104 |
رکن اول ایمان باللہ | 105 |
توحید ربوبیت | 107 |
توحید حاکمیت حاشیہ | 107 |
توحید الوہیت | 113 |
اہل السنہ والجماعتہ کامنہج | 120 |
توحید الاسماء والصفات | 124 |
اللہ عزوجل کی معیت | 142 |
اللہ کاچہرہ اقدس | 143 |
اللہ کریم کاکلام فرمانا | 143 |
اللہ تبارک وتعالی کامحبت لینا | 144 |
اللہ تعالی کی پنڈلی کاذکر | 144 |
زندہ قائم اللہ | 144 |
اللہ ذوالجلال کےغضب وغصہ والی صفت | 145 |
اللہ عزوجل کاآخرت میں دیدار | 145 |
اللہ کریم کاہررات میں آسمان دنیا تشریف لانا | 146 |
اللہ عزوجل کاقیامت والے دن بنفس اقدس تشریف لانا | 147 |
رکن ثانی فرشتوں پر ایمان | 154 |
فرشتوں کی اقسام | 163 |
رکن ثالث اللہ کی کتابوں پرایمان | 172 |
قرآن کریم | 176 |
کتابت قرآن | 184 |
چوتھا رکن ایمان بالرسل | 198 |
محمد رسول اللہ ﷺ کی فضیلت | 194 |
محمد رسول اللہ ﷺ کی ذات اطہر وسیرت طیبہ | 197 |
معجزات | 201 |
پانچواں رکن قیامت کےدن ایمان | 212 |
قیامت کےدن کی چھوٹی علامات | 215 |
قیامت کےدن کی بڑی علامات | 215 |
شفاعت کی اہلیت حاشیہ | 237 |
اہلیت کےبعد بھی اللہ کی اجازت حاشیہ | 237 |
شفاعت کامختار کل اللہ ذوالجلا ل حاشیہ | 238 |
مسئلہ تقدیر کےمراتب وارکان | 242 |
ایمان بالقدر کارکن اول العلم | 243 |
رکن ثانی الکتابہ | 244 |
تیسر ارکن ادادہومشیت | 246 |
چوتھا رکن عمل تخلیق | 251 |
اصل ثانی ایمان کی تعیین | 267 |
ایمان کی تعریف وتعیین | 267 |
قول وعمل کانام ایمان | 267 |
اصل ثالث مسئلہ تکفیرکےمتعلق اہل السنہ والجماعۃ موقف | 285 |
کفر کامعنی ومفہوم اوراس کی اقسام | 290 |
چوتھی اصل وعداوروعید والی نصوص پر ایمان | 297 |
پانچویں اصل اہل السنۃ والجماعتہ کے عقیدہ میں دوستی اوردشمنی کامعیار | 309 |
مطلق دوستی ومحبت کےحق دارلوگ | 318 |
دوستی وبیزاری دونوں کےمستحق لوگ | 319 |
مطلق طور پر بیزاری ونفرت کے حقدار لوگ | 320 |
چھٹی اصل کرامات اولیاء اللہ کی تصدیق | 327 |
معجزہ کی حقیقت حاشیہ | 328 |
کرامات کی حقیقت حاشیہ | 330 |
اولیاء اللہ کااوصاف جمیدہ حاشیہ | 332 |
سچے خواب | 339 |
ساتویں اصل حصول اورمسائل کےلیے استدلال میں اہل حدیث کامنہج | 343 |
آٹھویں صل نیکی میں اہل اسلام کےاولیاء الامور کی اطاعت کاوجوب | 355 |
نویں اصل صحابہ کرام اورآل بیت اورخلافت کےبارے میں اہل السنہ ولجماعتہ سلفی حقہ کاعقیدہ | 265 |
دسویں اصل اہل بددعات اورنفس کےپجاریوں سے متعلق اہل السنہ والجماعتہ کاموقف | 377 |
اقسام بدعت | 379 |
نفس پرستوں اوربدعیتوں کی نشانیاں | 383 |
صاحب سنت کی پہچان | 387 |
اہل بدعات کےبارے میں آئمہ سلف صالحین کی نصیحتیں | 388 |
گیارہویں اصل طرز عمل اروالخاق میں اہل والجماعتۃ کامنہج | 397 |
سلفی جماعت حقہ اہل السنہ والجماعت کےاخلاقی اوصاف | 406 |
قرآن وسنت کی اتباع اورعدعات سے منع کرنےمیں آئمہ اہل السنہ والجماعتہ کے اقوال دوصایا | 416 |
عقیدہ خالص کی طرف دعوت تدینے کےاصول وضوابط اوشروط | 432 |
داعیان الی اللہ کےعقیدہ پر بعض تصنیفات | 444 |
مسک الختام اختتامی مہک | 425 |
خلاصہ کلام | 455 |