عقائد باطلہ کا رد

عقائد باطلہ کا رد

 

مصنف : رحمت اللہ ربانی

 

صفحات: 190

 

ہر مسلمان کو اس بات سے بخوبی آگاہ ہونا چاہئے کہ مومن اور مشرک کے درمیان حد فاصل کلمہ توحید لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔ شریعت اسلامیہ اسی کلمہ توحید کی تشریح اور تفسیر ہے۔ اللہ تعالی نے جہاں کچھ اعمال کو بجا لانے کا حکم دیا ہے ،وہاں کچھ ایسے افعال اور عقائد کا بھی تذکرہ فرمایا ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے کوئی بھی عمل بارگاہ الہی میں قبول نہیں ہوتا ہے۔ اللہ تعالی نے جن امور سے منع فرمایا ہے، ان کی تفصیلات قرآن مجید میں، اور نبی کریم نے جن امور سے منع فرمایا ہے ان کی تفصیلات احادیث نبویہ میں موجود ہیں۔124 مسائل ایسے تھے جو نبی کریم اور مشرکین مکہ کے درمیان متنازعہ فیہ تھے۔ اور یہ ایسے اصولی مسائل ہیں جن کا ہر مسلمان کے علم میں آنا انتہائی ضروری ہے، کیونکہ ان میں اور اسلامی تعلیمات میں مشرق ومغرب کی دوری ہے۔ان کا اسلام کے ساتھ دور کا بھی کوئی تعلق نہیں ہے۔ زیر تبصرہ کتاب” عقائد باطلہ کا رد ” محترم مولانا رحمت اللہ ربانی صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مستند دلائل کے ساتھ باطل عقائد کا رد فرمایا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ ازمولف 6
اللہ تعالیٰ کاتعارف
اللہ تعالی کی ذات 15
اللہ تعالی کی طاقت وقدرت 16
اللہ تعالی کےاختیارات وتصرفات 17
مختصر تشریح 26
باعث تخلیق آدم﷤
دنیاکوتمام انسانوں کےلیے بنایا گیا 34
نبی اکرم ﷺاورخلقت افلاک 35
ایک مسلمہ اصول کی خلاف ورزی 37
یوسف رفاعی کی لولاک کےبارے میں دلیل 41
مسئلہ علم غیب
علم غیب کی حقیقت 45
قرآن مجید سےمزید تائید 47
تمام انبیاء فرشتے اورجنات علم غیب نہیں جانتے 48
نبی اکرم ﷺ عالم الغیب نہیں تھے 50
واقعہ افک اورعلم غیب 51
واقعہ بئر معونہ اورعلم غیب 53
یہودی عورت کی دعوت اورعلم غیب 54
واقعہ معراج اورعلم غیب 55
حضرت عائشہ ؓ کاہاراعلم غیب 55
مسجدنبوی کی خادمہ اورعلم غیب 56
ایک آدمی کاگھر میں جھانکنا اورعلم غیب 57
جہنمیوں کی اقسام اورعلم غیب 57
گمشدہ چیزاورعلم غیب 58
جبریل کی آمداورعلم غیب 58
یہودی عالم اورعلم الغیب 59
ایک اوردلیل 59
مقام مصطفی ﷺ
حضرت محمد ﷺ کےاوصاف حمیدہ 62
آپ ﷺ کارتبہ اورشان 63
درودکی حقیقت 64
ہمارا عقیدہ 66
حضور ﷺ کی جسمانی اوصاف 78
حلیہ مبارک 79
حضور ﷺ کی مختصر سیرت 80
مسئلہ تبرک
تبرک کےشرعی ہونے کےدلائل 83
بیعت رضوان والادرخت 87
مقامات مقدسہ کاقصد 92
ائمہ کرام اورمزعومہ تبرک 101
صحابہ کرام ﷜ کامنبر سےتبرک حاصل کرنا 102
مسئلہ توسل
توسل کاپہلا طریقہ 104
توسل کادوسرا طریقہ 108
تیسرا طریقہ توسل 110
حضرت عباس ﷜ کی دعاکاتوسل 113
فوت شدگان سےتوسل 114
اسلامی عقائد کےمنصف کانظریہ 115
حدیث وسیلہ کی حقیقت 118
خلاصہ 121
ایک اوردلیل کاجائزہ 121
چند شبہات کاازالہ
روضہ مبارکہ اورکعبہ مشرفہ کی فضیلت کامقابلہ 127
بارگاہ رسالت میں اعمال کاپیش ہونا 131
آنحضور ﷺ پراعمال پیش ہونے کےدلائل کاجائز ہ 140
محفل میلاد کی حقیقت 147
مروجہ عیدمیلاد النبی ﷺ 149
ولادت وفات اورجشن 152
پکارویار سول اللہ ﷺ کی شرعی حیثیت 165
سارے اختیارات اورتمام قوتیں میرے اللہ کےپاس ہیں 166
اسلامی نعرہ احادیث کی روشنی میں 182

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
3.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like