آپ جنت میں اپنے درجات کیسے بلند کر سکتے ہیں
آپ جنت میں اپنے درجات کیسے بلند کر سکتے ہیں
مصنف : محمد بن ابراہیم النعیم
صفحات: 203
جنت اور اس کے متعلق گفتگو کرنا ایک ایسا طویل موضوع ہے کہ اس سے نہ تو انسان اکتاتاہے اور نہ ہی تھکتا ہے۔ بلکہ پاکیزہ نفوس اس سے مانوس ہوتے ہیں اور ذہن اس سے خوب سیراب ہوتا ہے۔ تو ہم میں سے کون ہے جو جنت کی امید نہ رکھتا ہو؟ہر مسلمان کی یہ خواہش اور ارزو ہے کہ اللہ اس کو جنت الفردوس میں داخلہ نصیب کر کے جھنم کی سختیوں سے بچائے،کیونکہ جنت ایک ایسی نعمت لا یزال ہے کہ اس کی نظیر دنیا میں نہیں مل سکتی اور نا ہی عقل اس کا ادراک کرسکتی۔بلا شک وشبہ جنت ہمارا مطلوبہ ہدف اور پختہ امید اور خواہش ہے۔ یہی وہ عظیم جزا اور بہت بڑا ثواب ہے جسے اللہ نے اپنے اولیاء اور اطاعت گزاروں کے لیے تیار کر رکھاہے۔ یہی وہ کامل نعمتیں ہیں جنہیں بیان نہیں کیا جاسکتاہے،اللہ اور اس کے رسولﷺ نے اس جنت کی جو تعریف کی اور اس کے جو اوصاف بیان کیے ان سے عقلیں حیران رہ جاتی ہیں۔اس لیے کہ ہم اس کی خوبصورتی، عظمت اور درجات کا تصور کرنے کی طاقت بھی نہیں رکھتے۔ جنت میں ایسی نعمتیں ہیں کہ جن کو کسی آنکھ نے دیکھا نہیں کسی کان نے سنا تک نہیں اور نہ ہی کسی انسان کے دل میں ان کا کھٹکا ہواہے۔ جو اس میں داخل ہوگیا وہ انعام پاگیا،وہ کبھی محتاج نہیں ہوگا،اس کے کپڑے بوسیدہ نہ ہونگے، نہ اس کی جوانی ختم ہو گی اور نہ ہی اپنے مسکن سے کبھی اکتائے گا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’آپ جنت میں اپنے درجات کیسے بلند کرسکتے ہیں‘‘جو کہ در اصل ایک عربی زبان کی کتاب ہےشیخ محمد بن ابراہیم نعیم کی جس کا اردو ترجمہ حافظ عبدالماجد﷾ نے کیا ہے۔ جس میں ان ہو نے ان اعمال کا ذکر کیا ہے جو جنت میں ہمارے درجات کی بلندی کا ذریعہ ہیں اور اس کے لیے صحیح دلائل کو پیش کیا گیا ہے۔ اللہ رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ فاضل مصنف کو اس کار خیر بر اجرے عظیم سے نوازے آمین۔
عناوین | صفحہ نمبر |
مقدمہ | 9 |
فصل او ل | |
درجات جنت | |
تعد اد جنت | 13 |
درجات جنت کی تعداد | 15 |
درجہ سے کیامراد ہے | 17 |
درجات کی بلند ی | 18 |
اہل درجات کے درمیان نعمتوں کا فرق | 20 |
جنت میں اعلی درجہ | 39 |
جنت میں ادنی درجہ | 25 |
جنت میں درجات کیوں ہیں؟ | 40 |
ہم ان درجات کو کیسے حاصل کرسکتے ہیں | 42 |
امید بہار رکھ ناامید نہ ہو | 44 |
ہے جذبہ جنوں تو ہمت نہ ہار | 45 |
فصل دوم : | |
اہمیت کے حامل اعمال جوجنت میں مومن کے درجہ کی بلندی کاباعث بنتے ہیں | |
پہلا عمل اللہ او راس کے رسولوں پر پختہ ایمان | 47 |
دوسرا عمل اللہ عزوجل کاتقوی | 50 |
تیسرا عمل اللہ عزوجل کاخوف رکھنا | 57 |
چوتھا عمل اللہ عزوجل پر توکل رکرنا | 61 |
پانچواں عمل صبر | 63 |
اول قسم شرعی تکالیف پر صبر | 64 |
دوسری قسم آزمائش پر صبر | 67 |
وہ مصائب وآلام جن کاشکار ہونے والے لوگ شہدا ء کے درجہ فائز ہوتے ہیں | 70 |
1۔طاعون کی وجہ موت آنا | 70 |
2۔مال کادفاع کرتے ہوئے موت آنا | 71 |
3۔جان ،دین او راہل کے دفاع میں موت آنا | 71 |
4۔نمونیا کی وجہ سے موت آنا | 71 |
5۔سمندر میں متلاہٹ کاشکار شخص اور غرق ہوکر موت (شکار ہونے والا شخص) | 72 |
6۔پیٹ سے عارضے میں مبتلاہوکر او راکسی چیز سے دب کرمر نے والا | 73 |
7۔جل کر مرنے والا حاملہ عورت او رنفاس والی عورت | 73 |
8۔سل کی بیمار ی کی وجہ سے موت واقع ہونا | 74 |
چھٹا عمل نماز | 74 |
اول ،نماز کی ادائیگی کی غرض سے چلنا | 75 |
دوم ،نماز (باجماعت کے دوران صف )پڑنے والے )فاصلے کو ختم کرنا | 79 |
سوم ،اقامت صلاۃ | 80 |
چہارم ،کثرت سے نوافل اداکرنا | 84 |
ساتواں عمل اذان او رجواب اذان | 87 |
آٹھواں ،عمل مال خرچ کرنا | 88 |
اول ،زکاۃ کی ادائیگی | 88 |
دوم :صلہ رحمی او رنیکی کے کاموں میں مال خرچ کرنا | 91 |
نواں عمل : ماہ رمضان کے روزے او راس کی راتوں کاقیام | 92 |
دسواں عمل : اچھا اخلاق | 93 |
گیاہواں عمل:اللہ عزوجل کی کتاب کو حفظ کرنا | 96 |
بارھواں عمل :یتیم کی کفالت | 98 |
تیرھواں عمل :لوگوں کے درمیان صلح کرانا | 101 |
چودھواں عمل : اللہ تعالی کی طر ف دعوت دینا | 104 |
پندرھواں عمل : جہاد فی سبیل اللہ | 106 |
جہاد کی متعدد صورتیں ہیں | 109 |
اول :جہاد بالنفس | 109 |
دوم :جہاد بالمال | 110 |
سوم :جہاد باللسان | 113 |
چہارم :اللہ تعالی سے شہادت کاسوال کرنا | 115 |
وہ اعمال جن کاثواب جہاد فی سبیل اللہ کے برابر ہے | 117 |
1۔بیوگان اور مساکین کی خدمت کی کوشش کرنا | 118 |
2۔عشرۃ ذی الحجہ میں نیک عمل کرنا | 119 |
3۔نماز کو اس وقت سے یا ا س کے اول وقت سے لیٹ نہ کرنا | 119 |
4۔والدین کے ساتھ حسن سلوک کرنا | 121 |
5۔صدقات کی تحصیل وتقسیم کاعمل | 122 |
6۔والدین کے ساتھ حسن سلوک ،اہل وعیال کی کفالت اور پاکدامنی کی غرض سے کمائی کرنا | 123 |
7۔طلب علم یانبی ﷺ کی مسجد (مسجد نبوی )میں علم کی تعلیم (کاعمل ) | 124 |
8۔حج او رعمرو | 124 |
9۔(ایک )نماز کے بعد (دوسری )نماز کاانتظار کرنا | 125 |
10۔اعتکاف | 126 |
11۔لوگوں کی ضروریات کو پوراکرنا | 128 |
12۔مجاہد ہ نفس | 129 |
13۔پر فتن دور میں سنت کی مضبوطی سے تھام لینا | 130 |
14۔ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق کہنا | 131 |
15۔ایسے مصائب کہ جن کا شکار ہونے والے لوگ شہداء کے مراتب پر فائز ہوتے ہیں | 131 |
سولہواں عمل :کھانا کھلانا | 131 |
ستارھواں عمل :رات کا قیام | 134 |
اٹھارھواں عمل : سلام کو عام کرنا | 137 |
انیسواں عمل : نبی محمدﷺ پر دورد پڑھنا | 139 |
اکیسواں عمل : زبان کو پاکیزہ کلام کاعادی بنانا | 140 |
بیسواں عمل اللہ تعالی کے ذکر میں مصروف رہنا | 143 |
1۔صبح وشام ’’’لاالہ الااللہ ‘‘‘کہنا | 145 |
2۔بازار میں داخل ہونے کی دعا | 146 |
بائیسواں عمل : والدین کے ساتھ نیکی کرنا | 148 |
بیٹا اپنے والدین کادرجہ کیسے بلند کرسکتاہے | 149 |
تیئسیواں عمل : اللہ عزوجل کی خاطر محبت کرنا | 150 |
چوبیسواں عمل : بیٹیوں کی تربیت کرنا او ران کی ساتھ حسن سلوک کرنا | 154 |
پچیسواں عمل : شرعی علم کاحصول | 157 |
چھبیسواں عمل : برائی سے منع کرنا | 161 |
ستائیسواں عمل : سفید بالوں کو نہ اکھیڑنا | 166 |
اٹھائیسواں عمل : رحمن کے بندوں کی صفات سے متصف ہونا | 167 |
پہلی صفت :اللہ عزوجل کی خاطر عاجزی وانکساری کااختیار کرنا | 169 |
دوسری صفت :جاہل کے مقابلے میں بردباری کا مظاہر ہ کرنا | 169 |
تیسری صفت : رات کاقیام | 170 |
چوتھی صفت : جہنم کے عذاب سے خوف کھانا | 171 |
پانچویں صفت : خرچ اخراجات میں میانہ روی اختیار کرنا | 172 |
چھٹی صفت : عبادت میں اللہ عزوجل کی توحید | 173 |
ساتویں صفت : کسی جان کو قتل نہ کرنا | 173 |
آٹھویں صفت ،: بے حیائی کے کاموں سے دور رہنا | 175 |
نویں صفت : جھوٹی گواہی سے دور رہنا | 176 |
دسویں صفت : لغوومجالس سے دور رہنا | 178 |
گیارھویں صفت: اللہ عزوجل کے حکموں کو قبول کرنا | 183 |
بارہویں صفت : گھر کی درستگی پر حریص ہونا | 184 |
تیسری فصل | |
آپ جنت میں اپنے درجات کی کیسے حفاظت کرسکتے ہیں؟ | |
وہ اعمال جن کی وجہ سے جنت میں درجات او رانعامات میں کمی واقع ہوتی ہے | 186 |
پہلاعمل : کہانت ،تیروں کے ذریعہ قسمت آزمائی او ربدشگونی لینا | 186 |
دوسرا عمل : خطبہ جمعہ سے پیچھے رہنا | 187 |
تیسرا عمل : (ضرورت سے ) زائد نعمتیں | 190 |
چوتھا عمل : شراب پینے پر اصرار کرنا | 193 |
پانچواں عمل : مردوں کاریشم پہننا | 194 |
چھٹا عمل : مردوں کاسونا او رزیب تن کرنا | 196 |
ساتواں عمل :سونے او رچاندی کے برتنوں میں کھانا اور پینا | 197 |
آٹھواں عمل : بے فائدہ کاموں میں وقت ضائع کرنا | 199 |
خاتمہ | 202 |
نماز نہ پڑھنا | 202 |
رورزے نہ رکھناا | 2023 |
فضول کامو ں میں وقت کا ضائع کرنا | 204 |
اللہ تعالی کے ہاں شہید کے لیے سات انعامات ہیں | 205 |