عورت زبان خلق سے زبان حال تک
مصنف : کشور ناہید
صفحات: 358
اللہ تعالی نے عورت کو معظم بنایا لیکن جاہل انسانوں نےاسے لہب ولعب کاکھلونا بنا دیا اس کی بدترین توہین کی اور اس پر ظلم وستم کی انتہا کردی تاریخ کے اوراق سے پتہ چلتاہے کہ ہر عہد میں عورت کیسے کیسے مصائب ومکروہات جھیلتی رہی اور کتنی بے دردی سے کیسی کیسی پستیوں میں پھینک دی گئی لیکن جب اسلام کا ابرِ رحمت برسا توعورت کی حیثیت یکدم بدل گئی ۔محسن انسانیت جناب رسول اللہ ﷺ نے انسانی سماج پر احسان ِعظیم فرمایا عورتوں کو ظلم ،بے حیائی ، رسوائی اور تباہی کے گڑھے سے نکالا انہیں تحفظ بخشا ان کے حقوق اجاگر کیے ماں،بہن ، بیوی اور بیٹی کی حیثیت سےان کےفرائض بتلائے اورانہیں شمع خانہ بناکر عزت واحترام کی سب سےاونچی مسند پر فائز کردیااور عورت و مرد کے شرعی احکامات کو تفصیل سے بیان کردیا ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ عورت زبانِ خلق سے زبان حال تک ‘‘ عورت سے متعلق 26 موضوعات پر منفرد تحقیقی مضامین کا مجموعہ ہے محترمہ کشورناہید صاحبہ نے ان مضامین کو مختلف مطبوعہ کتب سے انتخاب کر کے اس کتاب میں شامل کیا اورکچھ خاص موضوعات پر تحقیق کے ذریعے لکھوائے گئے۔چند مضامین میں برصغیر کے بنیادی حوالے ہیں ۔ دیگر مضامین میں بین الاقوامی منظر کے توسط ، عورت اور مرد کےمقام کا تجزیہ کیا گیا ہے اور تضادات کو سامنے لایاگیا ہے۔اس کتاب کےمندرجات سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں کیوں اس کتاب کےاکثر مضامین مغرب زدہ جدید زہن رکھنے والی خواتین کے افکار ونظریات پر مشتمل ہیں ۔ محض معلومات اور ا ن افکار وخیالات پر نقد کی خاطر اس کتا ب کو سائٹ پر پبلش کیا گیا ہے ۔
عناوین | صفحہ نمبر |
عورت کےخلاف جنگ ہر محاذ پر | 4 |
عورت اور فطرت مفروضے | 31 |
عورت اورانسانی ارتقاء | 55 |
عورت اور لسانیات | 76 |
عورت اور تاریخ | 89 |
عورت اور مذہب | 98 |
شاہین سردار علی | 113 |
ڈاکٹر نوال سعدی | 126 |
ڈاکٹر رفعت حسن | 140 |
عورت اورعسکری اصطلاحات | 152 |
عورت اور چڑیل | 165 |
عورت اور فلم | 175 |
عورت اور ڈرامہ | 188 |
عورت اور مصوری | 207 |
عورت اور موسیقی | 213 |
عورت اور لوک ادب | 220 |
عورت اور ٹی وی | 234 |
عورت اور ادب | 239 |
عورت اور صحت | 248 |
عورت اور تعلیم | 262 |
عورت اور سیاسی تحریکیں | 270 |
عورت اور معاشی صورتحال | 287 |
عورت اور نفسیات | 296 |
عورت اور فن تعمیر | 338 |
عورت اور لاہور اندرون شہر | 346 |