عورت قبل از اسلام وبعد از اسلام
عورت قبل از اسلام وبعد از اسلام
مصنف : پروفیسر ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین
صفحات: 256
مذاہب عالم میں اسلام ہی وہ مذہب ہے کہ جس نے عورت کو ہر حیثیت سے عزت اور بلند مقام عطا کیا ہے۔ ڈاکٹر حافظ سید ضیاء الدین کی کتاب ’عورت قبل از اسلام و بعد از اسلام‘ کے موضوع پر لکھی گئی ہے جس میں مختلف مذاہب میں عورت کی حیثیت اور مقام پر بحث کی گئی ہے اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسلام میں عورت کو کیا مقام حاصل ہے اس کے علاوہ کئی موضوعات مثلاً نکاح کی ترغیب، نکاح کی اہمیت، حقوق زوجین، طلاق، خلع، حلالہ، عزل اور منصوبہ بندی جیسے اہم موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔ بعض جگہوں پر کتاب کے مندرجات سے اختلاف کی گنجائش موجود ہے۔ مثلاً خاندانی منصوبہ بندی کو ثابت کرتے ہوئے مصنف لکھتے ہیں: ’’منصوبہ بندی کا بہترین نمونہ حضرت یوسفؑ نے پیش کیا ہے۔ مصر میں ممکنہ قحط سے بچنے کے لیے حضرت یوسفؑ کا پہلا سات سالہ منصوبہ ہے جسے انھوں نے پوری قوم کے مستقبل کو بچانے کے لیے بنایا ہے۔‘‘اب اس سے استدلال کرتے ہوئے خاندانی منصوبہ بندی کو جواز فراہم کرنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ حالانکہ اس سلسلے میں نبی کریمﷺ کے واضح فرامین موجود ہیں۔کتاب کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں دیگر مذاہب میں عورت کے مقام و مرتبے پر بحث کی گئی ہے۔ جبکہ دوسرا مذہب اسلام میں عورت کے مقام و حقوق پر مشتمل ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ | 19 | |
حصہ اول | 23 | |
عورت | 23 | |
صنف ضعیف | 23 | |
عورت کے بارے میں آراء | 24 | |
عورت قرآن کی نظر میں | 25 | |
صنف نازک عہد جاہلیت میں | 26 | |
اسلام میں عورت کی حیثیت | 27 | |
بہترین دوست | 28 | |
عورتوں کے حقوق کے متعلق ارشاد | 29 | |
امت مسلمہ کا بہترین فرد | 30 | |
یہودیت میں عورت | 31 | |
عیسائیت میں عورت | 40 | |
ہندومت میں عورت | 53 | |
بدھ مت میں عورت | 60 | |
عرب معاشرہ میں عورت | 66 | |
حصہ دوم | 78 | |
مذہب اسلام میں عورت | 78 | |
عورت ایک ماں | 98 | |
عورت ایک بیوی | 105 | |
عورت ایک بیٹی | 114 | |
عورت ایک بہن | 118 | |
عورتوں کے لیے احکامات خداوندی | 124 | |
حصہ سوم | 135 | |
حقوق زوجین | 135 | |
قانونی طور پر اہم رشتہ | 135 | |
مغربی معاشرہ | 136 | |
ہر چیز کا جوڑا بنایا گیا ہے | 136 | |
اطمینان وسکون کا باعث | 137 | |
شوہر کے حقوق | 138 | |
بیوی کے حقوق | 145 | |
حصہ چہارم | 157 | |
نکاح کی ترغیب | 157 | |
نکاح کی برکات | 158 | |
نکاح کا مقصد | 160 | |
پسندیدہ عورتوں سے نکاح | 160 | |
والدین کی ذمہ داری | 165 | |
بیک وقت چار نکاح کی اجازت | 174 | |
زیادہ نکاح کرنے کے فوائد | 179 | |
حصہ پنجم | 186 | |
نکاح اور اس کے فوائد | 186 | |
نکاح کی ترجیحات | 190 | |
عورت کے لیے سفید مشورہ | 192 | |
نکاح کرنے کے فوائد | 194 | |
خطبہ نکاح | 198 | |
طلاق | 208 | |
حلالہ | 212 | |
خلع | 214 | |
ولیمہ کا بیان | 217 | |
جہیز | 222 | |
حصہ ششم | 231 | |
عزل کا بیان | 231 | |
عزل کی تعریف | 231 | |
تخلیق انسانی | 232 | |
عزل کرنا جرم نہیں ہے | 233 | |
بخاری شریف میں عزل کا بیان | 237 | |
عزل کے بارے میں فتویٰ | 242 | |
عزل کے حق میں دلائل | 244 | |
خاندانی منصوبہ بندی اور اسلامی تعلیمات | 245 | |
حوالہ جات | 250 | |
کتابیات | 252 |