انوار التوحید

انوار التوحید

 

مصنف : محمد صادق سیالکوٹی

 

صفحات: 419

 

دنیا میں جتنے بھی انبیاء ورسل تشریف لائے ان کی ہدایت کا نقطۂ آغاز توحید سے ہوا انسان کے لیے راس المال توحید ہی ہے جسے ہر زمانے میں اللہ کے بندوں نے مضبوط ہتھیاروں سے محفوظ رکھا۔ شرک اپنے رنگ وروپ بدل بدل کر نئے نئے ہتھاروں میں ملبوس ہمیشہ آتا رہا ہے او رآج بھی آرہا ہے اور وارثانِ نبو ت عقیدہ توحید کی حفاظت کےلیے ہر طرح کی خدمات پیش کرتے رہے ۔زیر تبصرہ کتاب ”انوار التوحید ” مولانا محمد صادق سیالکوٹی ﷫ کی تصنیف ہے جس میں انہوں نے مشرکانہ عقائد او ربدعتوں کی خوب قلعی کھولی ہے اور فاضل مصنف نے آیات قرآنی اور احادیث کے حوالے سے بتایا ہے کہ توحید کے اصل تقاضے کیا ہیں اور مسلمان جن خرافات میں الجھے ہوئے ہیں وہ خرافات کس قدر بے اصل او ردین کی روح کے مخالف اور توحید کی ضد ہیں ۔اور اس کتاب میں ایمان کی حقیت ،اللہ کی صفات،اور اسمائے حسنی کی بڑی تفصیل سے تشریح کی گئی ہے اور دین میں نکالی ہوئی بعض نئی باتوں(بدعات)کو حنفی فقہ کی کتب سے غلط ثابت کیا ہے ۔یہ کتاب اسلامی عقائد وتعلیمات سے واقفیت حاصل کرنے میں کافی معاون ثابت ہوسکتی ہے اس کتاب میں تقریبا ساڑھے تین صد مختلف نکات پرروشنی ڈالی گئ ہے اللہ تعالیٰ مولانا سیالکوٹی  کے درجات بلند فرمائے اور ان کی مرقد پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
انتساب 3
تبصرے 5
فہرست مضامین 11
خطبہ رحمت للعالمینؐ 21
پیش باز 23
ایمان کی حقیقت 38
ستہ ایمانیہ 38
اللہ کی یکتائی و یگانگی 40
اللہ تعالیٰ کی صفتیں 42
ذاتی صفات 42
فعلی صفات 44
صفات متشابہات 48
خدا تعالی کے ننانوے نام 50
اسم اللہ الاعظم 54
اسم اللہ کی خاصیت 56
المومن کی خاصیت 61
المذل کی خاصیت 67
الواسع کی خاصیت 73
الواحد الاحد کی خاصیت 80
الضار کی خاصیت 87
رسول خدا کے نام پڑھنے 92
رسولوں پر ایمان 95
بشریت اور رسالت لازم و ملزوم ہیں 96
رحمت عالم جنس بشر ہیں 98
کلمہ شہادت سے استدلال 101
ساوات سے بشریت پر استدلال 108
حنفی مذہب کی کتب عقائد 108
فرشتوں پر ایمان 121
منکرین تقدیر 129
قیامت پر ایمان 135
شرک کسے کہتے ہیں؟ 140
افعال شرک کی تفصیل 151
شیطان کا فریب اور وسوسہ 152
شرکیہ کاموں سے فائدے 165
غیب کی چابیاں 178
ربیع کی شادی پر 185
سب بتوں سے خطرناک بت 191
اہل قبور کا عدم سماع 207
خدا کا پیغام بندوں کے نام 217
رسول خدا کا لرزہ خیز انداز 233
ہبہ جبریل کا مفہوم 246
نام رکھنے کا طریقہ 253

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

You might also like