زہد مفہوم اور تقاضے صحیح مسلم کا خصوصی مطالعہ
مصنف : ڈاکٹر سعید الرحمن
صفحات: 170
ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ اﷲ تعالیٰ ساری کائنات کا خالق و رزق رساں ہے۔ ا س خاکدانِ گیتی پر بسنے والاہر انسان اپنی گھریلو ضروریات پوری کرنے کے لیے شب و روزدوڑ دھوپ کرتا ہے اور بڑی محنت ومشقت سے اپنا اور اپنے گھر والوںکاپیٹ بھرنے کے لیے روزی روٹی کماتا ہے۔ اگر وہ یہ تمام کام احکامِ الٰہیہ اور سنتِ نبویہ علیۃ التحیۃ والثناء کے مطابق انجام دے تو یہ سب عبادت بن جاتے ہیں۔ لیکن اگروہ ان امورمیں اسلامی ضابطوں کی پابندی نہ کرے اور انہیں توڑتے ہوئے ناجائز طریقے اختیارکرتے ہوئے یا معاشی جدوجہد کے نام پر دوسروں کے حقوق مارنا شروع کردیتاہے تو یہی کوشش اس کے لیے آخرت میں رسوائی کا سامان بن سکتی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’زہد: مفہوم اور تقاضے صحیح مسلم کا خصوصی مطالعہ‘‘ڈاکٹر سعید الرحمن (استاد ادارہ علوم اسلامیہ عربی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان) کی ہے۔ جس میں زہد کا مفہوم اور تقاضے بیان کرتے ہوئے دنیا کی حقیقت و حیثیت اور معاشرتی زوال کے مدارج کو زیر بحث رکھا ہے۔ مزیدصحیح مسلم کے تقریبا آخر میں زہد کے حوالہ سے مذکورہ احادیث پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ عام طور پر اس عنوان کے تحت آنے والی بعض احادیث کی اردو زبان میں جو شرح کی گئی ہے، وہ نہ صرف تشنہ طلب ہے، بلکہ اس سے ابھرنے والی تصویر کسی طور پر دین حق کی درست ترجمانی نہیں کرتی۔ ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں اس کتاب کو مسلمان مردوں اور عورتوں کے لئے رہنمائی کا ذریعہ بنائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
عرض مولف | 7 |
زہد:مفہوم اورتقاضے | 9 |
دنیاکی حیثیت | 14 |
دنیاکی حقیقت | 17 |
تکاثرکامفہوم | 21 |
کردارکی اہمیت | 25 |
غیرصحت مندمسابقت | 12 |
معاشرتی زوال کےمدارج | 31 |
احساس کمتری کاعلاج | 32 |
نودولتیوں کاطرزعمل | 35 |
خاموش زندگی | 40 |
غلبہ دین کےلیے جماعت صحابہ کی جفاکشی | 42 |
حضرت عبتہ بن غزوان کاخطبہ | 46 |
روایت خداوندی اورکافرومنافق کااحتساب | 51 |
انسانی کردارکےعینی گواہ | 56 |
رسول اکرمﷺکی معاشی زندگ | 58 |
حق داروں میں فرق مراتب اورصبرکی اہمیت | 69 |
آثارقدیمہ کےبابت رویہ | 72 |
بیواؤں ،ضرورت مندوں اوریتیموں سےحسن سلوک | 75 |
مساجدکی تعمیر | 78 |
ضرورت مندوں کےلیے آمدنی کاتہائی حصہ | 82 |
نمائشی نیک عمل کی حقیقت | 85 |
بےلگام گفتگوکی مضرت | 89 |
بےعمل واعظ کاعبرت انگیزانجام | 91 |
اپنی بدکراری پراترانےکی ممانعت | 93 |
چھینک کی بات معاشرتی ادب | 95 |
جمائی کی بابت معاشرتی ادب | 99 |
انسان کی حقیقت | 101 |
مسخ کاعذاب | 103 |
صاحب ایمان کاشعوروبصیرت | 108 |
صاحب ایمان کےلیے سدابہارخوشگوارحقیقت | 109 |
خوشامداورچاپلوسی کی شدیدمذمت | 111 |
عمرکےحوالہ سےمعاشرتی ادب | 116 |
گفتگوکاسلیقہ | 117 |
کتابت حدیث نبوی | 118 |
پرعزم نوجوان کالائق تقلیدواقعہ | 120 |
تنگدستوں کےساتھ درگذرکابرتاؤ | 127 |
زبردستوں کےساتھ مواساۃ ومساوات | 129 |
مساجدکی طہارت ونظافت | 130 |
بددعاکی ممانعت | 132 |
معاملات کی پیش بندی کی اہمیت | 133 |
نمازباجماعت کےآداب اورایک چادرمیں نمازکی ادائیگی کاطریقہ | 134 |
رسول وجماعت رسول کی تنگ دستی | 135 |
درختوں کی اطاعت کامعجزہ نبوی | 136 |
عذاب قبرمیں کمی کےلیے تدبیرنبوی | 137 |
پانی کی کثرت کامعجزہ نبوی | 138 |
مچھؓی کی دعوت | 140 |
قصہ ابوالیسر | 141 |
حدیث جابر | 143 |
واقعہ ہجرت | 149 |
حوالہ جات | 156 |
مصادرورمراجع | 165 |