زندگی ایسے گذاریں

زندگی ایسے گذاریں

 

مصنف : ابو بکر احمد بن حسین بن علی بن عبد اللہ بن موسی النیسا پوری

 

صفحات: 382

 

اسلامی آداب واخلاقیات حسنِ معاشرت کی بنیاد ہیں،ان کے نہ پائے جانے سے انسانی زندگی اپنا حسن کھو دیتی ہے ۔ حسنِ اخلاق کی اہمیت اسی سے دوچند ہوجاتی ہے کہ ہمیں احادیث مبارکہ سے متعدد ایسے واقعات ملتے ہیں کہ جن میں عبادت وریاضت میں کمال رکھنے والوں کےاعمال کوصرف ان کی اخلاقی استواری نہ ہونے کی بنا پر رائیگاں قرار دے دیاگیا۔حسن ِاخلاق سے مراد گفتگو اور رہن سہن سے متعلقہ امور کوبہتر بنانا ہی نہیں ہے بلکہ اسلامی تہذیب کے تمام تر پہلوؤں کواپنانا اخلاق کی کامل ترین صورت ہے ۔زیرنظر کتاب ”زندگی ایسے گزاریں” امام بیہقی ،ابوبکراحمد بن حسین بن علی (384۔458ھ) کی اخلاقیات وآداب کے موضوع پر مایہ ناز کتاب ”الآداب” کا اردو ترجمہ ہے ۔یہ کتاب اخلاقیات وآداب کے تمام گوشوں کواس قدر محیط ہے کہ کامل سیرابی کاہر دم یقین ہوتا ہے او رکسی بھی موضوع پر تشنگی کایکسر احساس نہیں ہوتا ۔اس کتاب کا رواں اور سلیس ترجمہ کرنے کی سعادت مولانا حافظ فیض اللہ ناصر﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور) کوحاصل ہوئی۔محتر م حافظ صاحب نے ترجمہ کے ساتھ ساتھ انتہائی محنت شاقہ سےبہترین فوائد،نادر اضافہ جات کرتے ہوئے صرف صحیح او رحسن روایات پر مشتمل مجموعۂ احادیث پیش کرنے کی خواہش کے پیش نظر ضعیف روایات کو خارج کردیا ہے ۔اوراحادیث کے اصل مصادر سے تخریج او رشیخ البانی ﷫کی تحقیق سے استفادہ کیا ہے ۔گو یا کہ یہ کتاب آداب واخلاقیات کے موضوع پر گراں قدر مستنداور محقق مجموعہ ہے ۔مترجم موصوف اس کتاب کےعلاوہ بھی کئی کتب کے مترجم ومؤلف ہیں او رترجمہ نگار ی کا اچھا ذوق رکھتے ہیں اللہ تعالی ان کے علم وعمل اور زورِ قلم میں اضافہ فرمائے اور اس کتاب کو عوام الناس کی اصلاح کاذریعہ بنائے (آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
حضرت امام اور ان کی کتاب 17
حرفے چند 23
والدین کے ساتھ حسن سلوک 26
عزیز و اقارب سے میل جول 28
اولاد کے ساتھ پیار و محبت 32
مخلوق خدا کا ایک دوسرے کے ساتھ رحم و کرم کا رویہ 36
چھوٹے پر شفقت اور بڑے کی عزت 40
بیوی کے حقوق 41
خاوند کے حقوق 43
غلاموں کے ساتھ اچھا رویہ 44
جب خادم حسن عمل کا مظاہرہ کرے 48
نوکر کا مالک کے خلاف بھڑکانے کا گناہ 50
ہمسائے کے ساتھ حسن سلوک 50
مہمان نوازی 53
کھانا کھلانے اور پانی پلانے کی فضیلت 56
تحائف کا تبادلہ 58
مال ضائع کرنے کی ممانعت 59
سفارش کا بیان 67
چغل خوری کی مذمت 71
بدگمانی اور جاسوسی سے اجتناب 73
غصے سے اجتناب 82
شرم و حیاء اور پاکدامنی 87
حسن معاشرت 93
پہلے سلام کون کہے 107
سلام کیسے کہنا چاہیے 111
بچوں کو سلام 112
عورتوں کو سلام 112
سرگوشی کی ممانعت 121
کفارہ مجلس کی دعا 129
مریض کی عیادت 134
عیادت کا مسنون طریقہ 136
قبروں کی زیارت کا حکم 140
محتاط اور مناسب گفتگو 148
مختصر گفتگو کرنا سمجھداری کی علامت 152
زیادہ ہنسنا ناپسندیدہ عمل 159
بدشگونی مکروہ عمل ہے 169
سانپ مارنے کا حکم 178
چھپکلی مارنے کا حکم 180
بچے کو گھٹی دینا اور اس کا نام رکھنا 185
ابو القاسم کنیت رکھنا مکروہ ہے 188
گوشت اور ثرید کھانے کا بیان 197
سرکے کی فضیلت 199
زیتون کی فضیلت 200
تین سانسوں میں مشروب پینے کے فوائد 206
بغیر دعوت کے کھانے میں شرکت 214
صاف ستھرا لباس پہننے کی ترغیب 222
رسول اللہ ﷺ کا لباس 225
شلوار کا بیان 229
پگڑی کا بیان 230
جوتا پہننے کا بیان 232
بستر اور تکیے کا بیان 233
مردوں کا خضاب 243
عورتوں کا خضاب 245
امور فطرت کا بیان 247
عورت کے پردے کا بیان 257
ہیجڑوں کو گھر سے نکالنے کا حکم 260
محرم رشتے داروں کا بیان 264
پسندیدہ اور ناپسندیدہ کھیل 271
چہرے پر مارنے کی ممانعت 277
سونے کی کیفیت اور سونے کی دعا 293
خواب کا بیان 295
دوا وعلاج کی رخصت 302
نظربد کا علاج 308
آزمائش کی فضیلت 314
تجارت میں ناپسندیدہ امور 340
تقوی اور ورع کی فضیلت 358
گناہوں کی استغفار اور خالص توبہ 363
رحمت کی امید اور عذاب سے خوف 366
اعمال کی جزاء اور اللہ تعالیٰ کا فضل ورحمت 374

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
14.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment