ضیاء الاسلام فی شرح الالمام باحادیث الاحکام

ضیاء الاسلام فی شرح الالمام باحادیث الاحکام

 

مصنف : تقی الدین ابی الفتح

 

صفحات: 864

 

جس طرح مفسرین کرام نے ’احکام القرآن‘ کے نام سے احکام سے متعلقہ قرآنی آیات کو جمع کیا ہے اور ان کی تفاسیر مرتب کی ہیں اسی طرح محدثین عظام نے بھی ایسی احادیث کے مجموعے مرتب کیے ہیں جو صرف احکام پر مشتمل ہوں۔ ان مجموعات میں سے علامہ ابن حجر ؒ کی ’بلوغ المرام‘ اور علامہ عبد الغنی مقدسی کی کتاب’ عمدہ الاحکام‘ اورامام عبد السلام بن ابن تیمیہ کی کتاب ’المنتقی فی اخبار المصطفی‘ بہت معروف ہوئیںیہاں تک کہ یہ تینوں کتابیں مدارس اسلامیہ میں درسی کتب میں شمارہونے لگیں۔ ان تین کتابوں کے علاوہ احادیث احکام میں جو کتاب معروف ہوئی وہ امام ابن دقیق العید(متوفی ۶۱۲ھ) کی کتاب ’الالمام باحادیث الاحکام‘ ہے۔ اس کتاب میں امام صاحب نے عبادات سے لے کر حدود وتعزیرات تک کے احکام سے متعلقہ احادیث جمع کر دی ہیں۔ اس کتاب کی کئی ایک عربی شروحات بھی لکھی گئی ہیں۔ مولانا محمود احمد غضنفر صاحب نے اس کتاب کی اہمیت کے پیش نظر اس کا ترجمہ و تشریح کی ہیں۔کتاب کا اسلوب یہ ہے کہ سب سے پہلے حدیث کی عربی عبارت اور سامنے ہی اس کا ترجمہ بیان کیا گیا ہے۔ اس کے بعد اس حدیث کی تحقیق وتخریج کے عنوان سے اس کے مصادر اور اس کی صحت وضعف کی بحث کی گئی ہے۔ اس کے بعد فوائد کے عنوان سے حدیث سے اخذ شدہ مسائل پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کتاب اپنے اسلوب اور بیان کے اعتبار سے مستند احادیث احکام کا علم حاصل کرنے کے لیے ایک بہت ہی مفید کتاب ہے۔ مصنف کے صحیح حدیث کے التزام کی وجہ سے بعض اہل علم نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ اس کتاب میں موجود ہر حدیث مستند ہے اور اسے بطور دلیل پیش کیا جا سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو احادیث کا فہم حاصل کرنے اور ان پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین!
 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 12
حرفے چند 13
مقدمہ محقق 14
تعارف شیخ امام ابن دقیق العید ؒ 15
عقیدے کے پھول 21
الالمام باحادیث الاحکام 22
مخطوطات 24
خطبہ 36
کتاب الطہارۃ  …….. طہارت کابیان
برتنوں کابیان 43
مسواک کا بیان 47
وضوکی صفت، فرائض اور سنتیں 52
موزوں پرمسح کابیان 63
وضو کے نواقض اس میں جواختلاف پایاجاتاہے 65
حدث اصغر کے حکم کا بیان 73
قضائے حاجت کے آداب کا بیان 76
استنجاء اور ڈھیلے کابیان 82
غسل کے اسباب کا بیان 83
حدث اکبر کے احکام کا بیان 87
غسل کی صفت کا بیان 89
تیمم کا بیان 93
حیض کا بیان 98
نجاست کے ازالے اور بعض عین نجاست کابیان 103
کتاب الصلوٰۃ   …….. نماز کا بیان
نماز کے اوقات کا بیان 112
اذان کا بیان 123
نماز کی شرائط کا بیان 138
نماز کی صفت کا بیان 149
نماز میں مستحب اور مکروہ کاموں گذشتہ کے علاوہ کابیان 185
سجود سہو کا بیان 193
مریض کی نماز کا بیان 199
مسافر کی نماز کا بیان 200
نماز خوف کا بیان 206
باجماعت نماز کا بیان 211
نفلی نماز کا بیان 232
مسجدوں کابیان 257
نماز جمعہ کابیان 265
نمازعیدین کابیان 277
ممنوع، مکروہ او رجائز لباس کابیان 287
نماز کسوف کا بیان 292
نماز استسقاء کا بیان 297
نماز جنازہ او راس کے توابع کا بیان 305
میت کو غسل دینا 309
کفن کا بیان 313
میت پر نماز جنازہ کی فصل 314
جنازہ اٹھانے اور دفن کرنے کابیان 324
رونا دھونا اور تعزیت کرنا او راس کے علاوہ کے بارے میں فصل 333
قبروں کی زیارت، سلام کہنے اور دُعا مانگنے کی فصل 338
کتاب الزکوٰۃ   …….. زکوٰۃ کا بیان
دسویں کی زکوٰۃ کابیان 353
نقدی کی زکوٰۃ کا بیان 358
کان اور مدفون خزانے کی زکوٰۃ کا بیان 361
باب صدقہ فطر کا بیان 362
صدقات کی تقسیم کابیان 366
نفلی صدقہ کابیان 377
کتاب الصیام  …….. روزوں کا بیان
روزے کے شرائط و آداب کا بیان 388
روزہ افطار کرنے کی اباحت اور وجوب کا بیان 395
قیام رمضان کا بیان 399
نفلی روزے کا بیان 400
روزے کے لیے ممنوعہ ایام کا بیان 405
اعتکاف کا بیان 408
لیلۃ القدر کا بیان 410
کتاب الحج  ……… حج کا بیان
احرام باندھنے کے مقامات کابیان 418
حج و عمرہ ادا کی صورتوں کا بیان 420
احرام اور ممنوعات احرام کا بیان 422
حج کے طریقہ کا بیان 435
حج کے فوت ہونے اور رکاوٹ کا بیان 464
قربانیوں کا بیان 467
عقیقہ کا بیان 474
ذبیحوں کا بیان 476
شکار کا بیان 480
کھانوں کا بیان 485
نذر کا بیان 492
کتاب الجہاد  …….. جہاد کابیان
جہاد کی کیفیت اور آداب کا بیان 504
کتاب البیوع  …….. خرید و فروخت کا بیان
سُود کا بیان 539
درختوں او رپھلوں کی بیع کا بیان 548
کھڑ لگانے کی بیع اور عیب دار ہونے کی بنا پر واپس لوٹانے کابیان 550
سابقہ ممنوعات کے علاوہ نواہی کا بیان 553
خرید و فروخت میں اختیار کابیان 558
سلم کا بیان 561
قرض  ودین کا بیان 562
غلام کے قرض کا بیان 563
گروی رکھنے کابیان 564
دیوالیہ قرار دینے کا بیان 566
رکاوٹ کا بیان 569
صلح کا بیان 572
حوالہ کا بیان 575
ضمانت کا بیان 576
شرکت کا بیان 580
وکالت کا بیان 581
اقرار کا بیان 581
ادھار کا بیان 582
امانت رکھنے کا بیان 584
قبضہ کرنے کا بیان 585
شفعہ کابیان 589
کھیتیوں کو سیراب کرنے کا بیان 591
ٹھیکے پر دینے کا بیان 593
مزدوری کا بیان 597
مقابلہ کرنے کا بیان 598
غیر آباد زمین کو آباد کرنے کا بیان 601
ہبہ کابیان 607
گری ہوئی چیز کا بیان 616
گرے بچے کا بیان 623
وقف کرنےکا بیان 625
وصیت کا بیان 627
غلام آزاد کرنے اور غلاموں کی صحبت کابیان 632
نسبت کابیان 639
مکاتبت کا بیان 640
مدبر کرنے کابیان 644
اُم ولد کا بیان 646
کتاب الفرائض  …….. وراثت کا بیان
کتاب النکاح  …….. نکاح کا بیان
ولی کا بیان 665
حرام نکاح او راس کے توابع کا بیان 670
نکاح میں اختیار کابیان 676
مشرک کےنکاح کابیان 679
کتاب الصداق  ……… حق مہر کا بیان
عورتوں سے معاشرت، ان سے فائدہ اٹھانے کےجواز،عدم جواز اور اس کے ذریعے متزین، غیر متزین کا بیان 689
باری تقسیم کرنے اور زیادتی کا بیان 699
ولیمہ کا بیان 705
اختیار و ملک کا بیان 708
خلع کابیان 709
طلاق کا بیان 710
رجوع کا بیان 717
بیویوں سے علیحدگی کا بیان 717
قسموں کا بیان 718
ظہار کابیان 721
لعان کا بیان 722
نسب کے ربط کا بیان 730
عدتوں کا بیان 732
دودھ پلانے کا بیان 738
اخراجات کا بیان 742
پرورش کا بیان 743
کتاب الجراح  ……. باب الجراح
دیتوں کا بیان 754
قسموں کا بیان 765
سانڈ کے حملے کا بیان 769
چوپاؤں وغیرہ کے تاوان کا بیان 771
خارجی او رباغیوں کےقتل کابیان 772
مرتد کا قتل اور اس کی توبہ کی قبولیت کا بیان 773
زنا کی حد کا بیان 778
چوری کی حد کا بیان 792
شراب کی حد اور شرابوں کا بیان 796
کتاب السیر سوی ما تقدم  …….. سابقہ کے علاوہ دیگر اچھی عادات کا بیان
جزیہ اور صلح کا بیان 816
امامت کابیان 819
قضاء کا بیان 824
گواہیوں کا بیان 832
دعوے اور دلیلوں کا بیان 839
کتاب الجامع  …….. متفرق مضامین کا بیان
جملہ احکامات کابیان 852
جملہ منہیات کا بیان 857

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment