زینت المصحف
مصنف : قاری محمد ادریس العاصم
صفحات: 222
قرآن مجید اللہ تعالیٰ کی مقدس اور محترم کتاب ہے۔ جو جن وانس کی ہدایت ورہنمائی کے لیے نازل کی گئی ہے ۔ اس کا پڑھنا باعث اجراوثواب ہے اوراس پر عمل کرنا تقرب الی اللہ او رنجاتِ اخروی کا ذریعہ ہے ۔ یہ قرآن باعث اجروثواب اسی وقت ہوگا کہ جب اس کی تلاوت اسی طرح کی جائے جس طرح تلاوت کرنے کا حق ہے اور یہ صرف اور صرف علم تجوید ہی سے حاصل ہوگا۔ علم تجوید کا ثبوت قرآن کریم ،احادیث نبویہ ۔اجماع امت ، قیاس اوراقوال ائمہ سے ملتا ہے۔تجوید وقراءات کی اہمیت وحجیت پر کئی اہل علم قراء کی کتب موجود ہیں ۔ زیر نظر کتاب ’’زینۃ المصحف‘‘ استاذ القراء قاری محمدادریس العاصم ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسٹی )کی کاوش ہے جس میں انہو ں نے قواعد التجویدکو آسان فہم انداز میں بیان کیا ہے ۔اور آخر میں معروف ائمہ قراء کا تعارف بھی پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ تجوید وقراءات کے میدان میں موصوف قاری صاحب کی خدمات کو قبول فرمائے ۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر | |
قرآن کی تعریف | 5 | |
جمع و تدوین کا بیان | 5 | |
قرآن کریم کی منزلیں | 9 | |
مکی و مدنی اصطلاحات | 10 | |
اہمیت تجوید | 12 | |
حدیث شریف سے علم تجوید کا ثبوت | 18 | |
علم تجوید کا اجماع امت سے ثبوت | 23 | |
تجوید اور تجوید کی تعریف | 37 | |
وصل کا بیان | 46 | |
مخارج حروف | 55 | |
صفات حروف کا بیان | 63 | |
صفات کی اقسام | 65 | |
را کی حالتوں کا بیان | 87 | |
کلمہ کی اقسام | 110 | |
مشدد حروف کی ادائیگی | 120 | |
وقف میں مد کی وجوہ | 136 | |
وقف کا بیان | 148 | |
سکتہ کا بیان | 154 | |
مقطوع موصول کی اہمیت | 172 | |
حذف اور اثبات کا بیان | 181 | |
امام عاصم کے حالات زندگی | 189 | |
سند روایت حفص | 207 |