زیبائش نسواں

زیبائش نسواں

 

مصنف : محمد بن عبد العزیز المسند

 

صفحات: 160

 

مغرب کی جانب سے ’تحریک آزادی نسواں‘ کے نام پر جو مہم شروع کی گئی تھی اس کا ایک نمایاں پہلو یہ تھا کہ عورت کو ’چراغ خانہ‘ کے بجائے ’شمع محفل‘ ہونا چاہیے ۔ظاہر ہے کہ جب عورت گھر کی چار دیواری سے نکل کر بازار و محفل میں آئے گی تو اسے اپنی آرائش و زیبائش کا بھی اہتمام کرنا پڑے گا۔اس کے لیے ’میک اپ‘ کو لازم قرار دیا گیا اور یوں بے شمار مصنوعات منظر عام پر آئیں۔شرعی و دینی اعتبار سے تو جتنا کچھ غلط  تھا سووہ تو ظاہر ہے کہ قرآن کریم اسے ’تبرج الجاہلیۃ الاولی‘کہتا ہے اور بے پردہ بن سنور کر نکلنے والی کو حدیث میں ’زانیہ ‘ قرار دیا گیا ہے تاہم میڈیکل سائنس اور طب جدید نے بھی یہ قرار دیا ہے کہ کاسمیٹکس کا استعمال جلدی امراض کا بہت بڑا سبب ہے ۔زیر نظر کتاب میں فاضل مصنف نے اس حوالے سے ڈاکٹروں کی آراء بیان کی ہیں اور ساتھ ساتھ علما کے فیصلے بھی ذکر کر دیئے ہیں کہ ان سے کو ن کون دینی ودنیوی نقصانات ہوتے ہیں۔ہرمسلمان کو عموماً اور خواتین  اسلام کو خصوصاً اس کتاب کا مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ میک اپ کے نقصانات سے بچ سکیں اور قرآن و حدیث کے مطابق زندگی بسر کرنے کی طرف مائل ہوں۔
 

عناوین صفحہ نمبر
آئینہ زیبائش نسواں
حرف تمنا 10
مقدمہ 11
تقریظ 17
باب 1:جذبہ نمائش حسن کی تسکین کےلیے
لپ اسٹک کی حقیقت 23
کیمیاوی تیزاب والی لپ سٹک 24
سور کی چربی کی ملاوٹ والی لپ سٹک 27
نیل پالش 29
میڈیکل سائنس کی نظر میں نیل پالش کی حقیقت 29
’’آپ کب سے لپ اسٹک لگارہی ہیں ‘‘ 31
حلال لپ اسٹک کا شوشہ 32
ناخن کا ٹنا سنت نبوی بھی اور علاج بھی 33
باب2:عورت اور زیب و زینت
احکام الہی اور فرامین نبوی کی روشنی میں 38
جھوٹی زینت 41
باب3:جدید سامان زینت کے متعلق شریعت اور جدید میڈیکل سائنس کے فیصلے
آرائش کے پوڈر 44
جرم کا پھندا 44
جنر ل سیکرٹری کی رپورٹ 45
ڈاکٹر ز کی آراء و تجاویز 48
آرائشی پوڈرز،بڑھاپا جلد لانے کا باعث ہیں 48
خون،جگر اور گردوں پر ان کے مہلک اثرات 49
علماء کرام کے اقوال و فتاویٰ 52
سرخی،لپ اسٹک ایک دوسرے زاویے سے 53
میڈیکل سائنس کیا کہتی ہے ؟ 53
علماء کے فیصلے 54
لینزز(عینی عدسے) 55
میڈیکل سائنس کی ریسرچ 57
بالوں کو رنگنے والا سامان آرائش و زیبائش 57
سرخ مہندی لگانے کا ایک نرالا انداز 59
نیل پالش اور مصنوعی ناخن لگانا 61
میڈیکل سائنس کی ریسرچ 62
علماء کے فیصلے 63
ابرو کے بال نو چنا 66
آئی شیڈز اور مصنوعی پلکیں لگانا 68
پسینے کو ختم کرنے والی اشیاء 69
مصنوعی سرمہ 70
علماء کے فیصلے 72
بالوں کے اسٹائل اور بیوٹی پارلر 74
پانچ مہلک خطرات 77
دل کا سکون 80
جسم گوندھنا،دانتوں کو رگڑنا اور مصنوعی بال لگانا 81
ڈاکٹر ز اور اطباء کے فیصلے 82
تنگ و بار یک کپڑے پہننا 85
میڈیکل سائنس کی ریسرچ 85
اونچی ایڑی 91
اعتراف حقیقت 95
بے حجابی اور بے پردگی 98
چند لمحات ایک حساس شاعر کے ساتھ 99
سرجری برائے افزائش حسن 103
بے پردگی اور فیشن کے عام ذہنی نقصانات 105
بے پردگی اور فیشن کے مادی نقصانات 107
باب 4:عورت اشتہارات اور اعلانات
عورت اشتہارات میں 109
دل سے اٹھنے والی چند آوازیں 115
پہلی آواز 115
دوسری آواز 116
تیسر ی آواز 117
باب 5:قدرتی نعم البدل
تقوی و فرمانبرداری کو اختیار کرنا اور نافرمانی سے بچنا 121
زیورات سے آراستہ و مزین ہونا 123
جائز چیزوں سے خوبصورتی کا حصول 123
نظر کا لگ جانا 124
عورتوں کے مابین مقابلہ بازی 124
مناسب و متوازن غذا کا استعمال 125
جسمانی ورزش 131
شہد کا استعمال 132
مہندی کا استعمال 133
قدرتی سرمہ 135
قدرتی حسن و جمال کی حفاظت 136
عورت کے زینت سے متعلق پندرہ اصول و ضوابط 137
باب6:حسین و جمیل بننے کے یہ انداز…
پازیب پہننا اور عورت کا بال کاٹنا 141
مصنوعی بال لگانے کا حکم 142
ابرو کے بال کاٹنا ناخن بڑھانا اور نیل پالش لگانا 142
سونے کی بالیاں پہننے کا حکم 144
مسجد میں جاتے وقت عورتوں کا دھونی لینا 146
اللہ جمیل ہے جمال کو پسند کرتاہے 146
گھرسے باہر چہر ہ کھلا رکھنا اور ابرو باریک کرنا 148
غیر مسلم عورت کے سامنے بال کھولنا 148
غیر محرم مردوں کے سامنے بے حجاب ہونا 149
ناک میں نتھ پہننا 150
چہرہ ننگا کرنے کا حکم 150
مصنوعی بالوں کے ذریعہ خوبصورت بننے کا حکم 151
جہاں تمام مہہ جبیں اور حسین و جمیل و حشت ناک وڈراؤنے بن جائیں گے 152
خاتون اسلام سے چار سوال 154
خاتمہ 157

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
9.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment