ضعیف اور من گھڑت واقعات حصہ اول

ضعیف اور من گھڑت واقعات حصہ اول

 

مصنف : حافظ محمد انور زاھد

 

صفحات: 275

 

حدیث شریف دین کا دوسرا بڑا ماخذ ہے ۔ اور بلاشبہ اسلام کے جملہ عقائد واعمال کی بنیاد کتاب وسنت پر ہے اور حدیث درحقیقت کتاب اللہ کی شارح اور مفسر ہے اور اسی کی عملی تطبیق کا دوسرا نام سنت ہے ۔نبی کریمﷺکو جوامع الکلم دیئے اور آپ کوبلاغت کے اعلیٰ وصف سے نوازہ گیا ۔ جب آپﷺ اپنے بلیغانہ انداز میں کتاب اللہ کے اجمال کی تفسیر فرماتے تو کسی سائل کو اس کے سوال کا فی البدیع جواب دیتے۔ تو سامعین اس میں ایک خاص قسم کی لذت محسوس کرتے اوراسلوبِ بیان اس قدر ساحرانہ ہوتا کہ وقت کے شعراء اور بلغاء بھی باوجود قدرت کے اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہتے ۔احادیثِ مبارکہ گوآپﷺ کی زندگی میں مدون نہیں ہوئیں تھی تاہم جو لفظ بھی نبیﷺ کی زبانِ مبارکہ سے نکلتا وہ ہزار ہا انسانوں کے قلوب واذہان میں محفوظ ہو جاتا اور نہ صرف محفوظ ہوتا بلکہ صحابہ کرام ا س کے حفظ وابلاغ اور اس پر عمل کے لیے فریفتہ نظر آتے ۔یہی وجہ تھی کہ آنحصرت ﷺ کے سفر وحضر،حرب وسلم، اکل وشرب اور سرور وحزن کے تمام واقعات ہزارہا انسانوں کے پاس آپ کی زندگی میں ہی محفوظ ہوچکے تھے کہ تاریخ انسانی میں اس کی نظیر نہیں ملتی اور نہ ہی آئندہ ایسا ہونا ممکن ہے-۔خیر القرون کے گزر نے تک ایک طرف تو حدیث کی باقاعدہ تدوین نہ ہوسکی اور دوسری طرف حضرت عثمان کی شہادت کے ساتھ ہی دور ِ فتنہ شروع ہوگیا جس کی طرف احادیث میں اشارات پائے جاتے ہیں۔ پھر یہ فتنے کسی ایک جہت سے رونما نہیں ہوئے بلکہ سیاسی اور مذہبی فتنے اس کثرت سے ابھرے کہ ان پر کنٹرول ناممکن ہوگیا۔ان فتنوں میں ایک فتنہ وضع حدیث کا تھا۔اس فتنہ کے سد باب کے لیے گو پہلی صدی ہجری کے خاتمہ پر ہی بعض علمائے تابعین نے کوششیں شروع کردی تھی۔اور پھر اس کے بعد وضع حدیث کے اس فتہ کوروکنے کےلیے ائمہ محدثین نے صرف احادیث کوجمع کردینے کو ہی کافی نہیں سمجھا بلکہ سنت کی حفاظت کے لیے علل حدیث، جرح وتعدیل، اور نقد رجال کے قواعد اور معاییر قائم کئے ،اسانید کے درجات مقرر کئے ۔ ثقات اور ضعفاء رواۃ پر مستقل تالیفات مرتب کیں¬۔ اور مجروح رواۃ کے عیوب بیان کئے ۔موضوع احادیث کو الگ جمع کیا او ررواۃ حدیث کےلیے معاجم ترتیب دیں۔جس سے ہر جہت سے صحیح ، ضعیف ،موضوع احادیث کی تمیز امت کے سامنے آگئی۔اس سلسلے میں ماضی قریب میں شیخ البانی کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔  زیر تبصرہ کتاب ’’ضعیف اورمن گھڑت واقعات‘‘حافظ محمد انوار زاہد ﷾ کی کاوش ہے ۔ انہوں نے طبقات ابن سعد ، میزان الاعتدال ، سلسلۃ احادیث ضعیفہ،الخصائص الکبریٰ وغیرہ کتب حدیث سے ضعیف اور موضوع روایات کواخذ کر کے ان کا ترجمہ کر کے اسے چار جلدوں میں مرتب کیا ہے ۔ ضعیف اور من گھڑت کے واقعات کے سلسلے میں اردو زبان میں یہ ایک منفرد کاوش ہے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
رسول اللہ ﷺ کامختلف پشتوں میں منتقل ہونا 19
آدم ؑ نےحضور ﷺ کےوسیلے سےدعاکی 20
آدم ہندوستان میں 21
میں دوذ بیح انسانوں کی بیٹا ہوں 21
نذرعبدالمطلب کی استنادی حیثیت 21
کیا نبی ﷺ بارہ ربیع الاول کو پیدا ہوئے 27
بوقت دلادت ساراآنگن روشن ہوگیا ستارے قریب آگئے 29
میں اوررسول اللہ عام الفیل میں پیدا ہوئے حضور بڑے ہیں البتہ میری ولادت پہلے ہوئی 29
حضور کی عمر آٹھ سال ہوئی تو داد اعبدالمطلب انتقال کرگئے 30
آنحضرت ﷺ مختون پیداہوئے؟ 30
دادا(عبدالمطلب )کااپنےپوتے (محمد ﷺ )کےلیے اضطراب ۔حضور کی گمشدگی کاواقعہ 31
شام کےمحلات کانظر آنا 31
گلے میں تعویذ ڈالنے کاقصہ 32
زمین پر ستاروں کاجھک آنا 33
حالت حمل میں حمل کامحسوس نہ ہونا 33
کیاآمنہ کےکئی بچےہوئے؟ 34
عمروبن صبیح روای کاتعارف 34
حضور کےسال پیدائش میں روئے زمین پرکسی لڑکی کاپیدانہ ہونا 35
جانوروں کاکلام کرنا 36
ابوبکر ابن ابی مریم کےحالات 38
پیدائش کےساتھ سینہ چاک ہونا 40
کعبہ پرقبضہ 41
تمام دنیا پرقبضہ 42
گہوارے میں کلام کرنا 43
چاند سےباتیں کرنا 44
ایک یہودی کی بشارت 45
پیداہوتے ہی سجد ہ کرنا 46
نورنبوی کی تخلیق 46
نورکی منتقلی 48
نورکےوسیلے سےدعا 48
عبداللہ سےایک کاہنہ کی درخواست 9
مورخ کلبی 50
عبداللہ کے فراق میں دوسوعورتوں کامرجانا 51
ایک کاہن کی پیشین گوئی 52
آتش کدوں کابجھنا 52
نبی کریم ﷺ مختون پیداہوئے تھے؟ 53
کیارسول اللہ ﷺ مختون پیداہوئے ایک فتوی 54
طہ اوریاسین آپ کےصفاتی ناموں کی حقیقت 55
برکات محمدی 56
عدل نفاست 58
بولنا اورچلنا 58
واپسی مکہ 59
یہودیوں کےمنصوبے آپ ﷺ کےقتل سےمتعلق 62
بادلوں کاساتھ چلنا 64
بحیراراہب کی داستان 65
شام کاایک اورسفر 75
نسطوراولی کی کہانی 75
قریش کی دعوت 76
منھال بن عمروکاتعارف 77
عبدالغفار بن قاسم 78
شعب بنی ھاشم میں محصور ہونا 79
بائیکاٹ کیسےختم ہوا 81
ابن الھیعہ 82
غارثور برکبوتروں کاانڈے دینا 87
قصہ ام معبد 91
بےدودھ کی بکری کےتھنوں میں دودھ اتر آنا 91
سب سےپہلے حضور ﷺ کےنورکی تخلیق 95
عرش پانی پرڈولتا تھا جب کلمہ لکھا تو ٹھہر گیا 95
اگر آپ نہ ہوتے  نو میں آسمان کوپیدانہ کرنا 95
میں پیدائش کےاعتبار سےپہلا اوربعثت کےلحاظ سےآخر میں آیا ہوں طبقات ابن سعد میں ہے 96
میں اللہ سےہوں مومن مجھ سےہیں 96
آدم کے پیدائش سےپہلے بھی میں نبی تھا نہ پانی مٹی تھی میں اس وقت بھی نبی تھا 97
آدم کےکندھوں پرنام محمد ﷺ 97
محمد رسول اللہ خاتم النبیین 97
سلیمان کےانگوٹھی پرنام محمد ﷺ 97
جنت کےدروازے پرحضور کانام 98
جنت کےدرخت کےہرپتے پرحضور کانام 98
کیاحضور کےنجاست  کوز میں نگل جاتی تھی 98
اللہ کےذکر کےساتھ حضور کاذکر 99
معجزات مصطفی ﷺ 100
معجزات  نبوی ﷺ کےمتعلق  غیر مستند روایات 100
کتب دلائل اوران کےمصنفین کادرجہ 101
معجزات کےمتعلق غلط اورموضوع روایتوں کےپیدا ہونے کےاسباب 107
آپ کی برتری اورجامعیت کاتخیل 109
آپ ﷺ کاایک لڑکی کوزندہ کردینا 110
شاعرانہ تخیل کوواقعہ سمجھ لینا 112
آئندہ واقعات کےاشارات میں ولادت کےموقع پربیان کرنا 112
الفاظ کےنقل میں بےاحتیاطی 114
مشہور عام دلائل معجزات کی روایتی حیثیت 114
موضوع روایات کی پہچان 115
حضرت علی کےلئے سورج کاڈوب کردوبارہ نکلنا 117
چہرہ مبارک کی روشنی سےگمشدہ سوئی مل گئی 117
کنویں سےکستوری کی خوشبو 118
عتبہ کےجسم سےخوشبو آنے کی وجہ 118
خوشبو جنت سےنکلی ہے 119
حضور کی خوشبو سےگلیاں مہک اٹھتیں 119
خوشبو والاگھر 120
گلاب کاپھول حضور کےپسینہ  سےپیدا ہوا 120
تین آدمی خوشبو کےٹیلے پر ہوں گے 121
ایک چکی کاعجیب وغریب واقعہ 121
زینب بنت حجش کی شادی اوردعوت ولیمہ میں نبی ﷺ کامعجزہ 122
نبی ﷺ کادعاکرنااوردروددیوار کاآمین کہنا 123
نبی ﷺ کی مٹھی میں کنکریوں کاتسبیح کرنا 123
کھجور کےتنے کودوآپشن دنیا کی رفاقت یاآخرت کی 124
ایک گوہ کی زبان سےرسول اللہ کی صداقت کی گواہی 125
ایک عجیب وغریب گدھا پیغام رسانی کازریعہ 127
اندھیری رات میں عصاروشن ہوگیا 128
سیدنا تمیم داری نےآگ کو ہاتھوں کےساتھ غار کی طرف دھکیل دیا 129
نومولود ایک دن کےبچے نےحضور کی رسالت  کی گواہی دی 129
مین ضمانت دیتا ہوں یہ ہرنی بچوں کودودھ پلاکرواپس آجائے گا 130
بھٹیریوں کاایک نمائندہ 131
ایک اوربھٹیر یاسال بعد ایک بکری معاہدہ نہ ہوسکا 131
اندھے کی بینائی واپس اس سال کی عمر میں 132
سوئی میں دھاگہ ڈال لیتا تھا 132
سردی میں لوگ پھنکے ہلاتے ہوئے مسجد میں آئے 133
اچانک ایک بکری نمودار ہوئی دودھ پلایا اورغائب تک نہ تھا 134
رسو ل اللہ کاحکم بکری کادودھ پلاؤ جبکہ بکری کانام ونشان تک نہ تھا 134
تم نےرسول اللہ کوکھلایا اللہ نےتم کو کھلایا 134
حضور کےزمانہ سےامیر معاویہ کےدورتک گھی کاایک ڈبہ ختم نہ ہوا 135
بخار (ٹمپریچر)نےحضور سےجازت طلب کی 136
بخار نبی ﷺ سےاجازت لےکر انصارکولاحق ہوگیا 136
مکہ کےدرختوں اورپتھروں نےآپ ﷺ کو سلام کیا 137
ایک دماغی مریض کاعلاج 137
گوشت کی بوٹیاں بول پڑیں کہ ہم زہر آلود ہیں 138
حضورنےچاند پرجاود کردیاہے 139
اونٹ نے اپنے مالک کی شکایت کی درخت  نے سلام کیا 139
آسیب زدہ بچہ صحت یاب ہوگیا 139
ایک پیش گوئی 141
تمام لوگ سودکھائیں گے ایک ایسازمانہ آئے گا 141
نجاشی کی قبر سے روشنی کی کرنیں نکلتی ہیں 141
کوئی بوڑھی خاتون جنت میں نہیں جائے گی 142
جمال مصطفی 143
حضور کی سریگیں آنکھیں اورمسکراہٹ 143
حضور ﷺ جب گفتگو کرتے تو دانتوں کےدرمیان سےروشنی نکلتی 143
چمکتے چہرے پردیوار کاعکس 144
جوکی روٹی اورکھجور کاسالن 144
میں تجھے سواریس کےلئے اونٹنی کابچہ دوں گا 145
رسو ل اللہ ﷺ سرپربکثرت تیل لگاتے تھے 145
چابیاں میرے پاس ہوں گی ایک ہزار خادم میرے اردگرد گھومیں گے 145
میں قیامت کےدن قائد المرسلین ہوں گا 146
میں حبیب اللہ ہوں جنت کےدروازے پرسب سےپہلے میں دستک دوں گا 146
چاندنی رات رخ مصطفی اورچاند میں موازنہ 147
یوسف کوکرسی نےنورکالباس اورحضور کوعرش کےنورکالباس پہنایا گیا 148
چہرہ مصطفی گویا کہ آفتا ب گردش کررہا ہے 148
باتیں کرتے ہوئے اکثر آسمان کی طرف دیکھنا 149
حضور کاچہرہ جیسے بجلیاں چمکتی ہیں 149
جس گفتگو کی ابتداء میں حمد وثنانہ ہو وہ بے برکت ہے 150
قصہ بوانہ بت کااورآب ﷺ کو آپ کےعزیزوں کازبردستی لیجانا 150
قریش کی پیش کش عمارہ لےلو محمد ﷺ دےدو 151
اگر میرے دائیں ہاتھ پر سورج اوربائیں پرچاند رکھ دین توبھی میں اپنے مشن سے انحراف نہ کروں گا 152
اس رومال کو آگ نےنہ جلایا حس سےنبی نے پسینہ صاف کیا 153
بچپن میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت 154
گستاخ رسول اللہ عتبہ ابن ابی لہب کےشیرنے پر خچے اڑادئیے 155
رکانہ پہلوان کانبی ﷺ سے کشتی کرنا 156
ثرید کھانے کاتسبیح پڑھنا 158
ایک شخص نے اپنی زندہ بیٹی کو کنویں میں دھکا دے دیا واقعہ سن کر آپ ﷺ روپڑے 159
عبداللہ بن زبیر نےنبی ﷺ کےجسم سےنکلنے والاخون بی لیا 160
سفینہ ﷜ خون پینے سےجنم کی آگ سےمحفوظ ہوگئے 160
حضور میں نے وہ خون پی لیاآآپ ﷺ ہنس پڑھے 161
فرعون کی نوکرانی کاواقعہ 161
معراج کےواقعات 164
ام ہانی کاگھر اورسفر معراج کی ابتداء 164
عبداللہ بن زبیر نےنبی ﷺ کےجسم سےنکلنے والاخون پی لیا 160
سفینہ ﷜خون سےپینے سےجہنم کی آگ سےمحفوظ ہوگئے 160
حضور میں نےوہ خون پی لیاآپ ﷺ ہنس پڑے 161
فرعون کی نوکرانی کاواقعہ 164
معراج کےواقعات 164
ام ہانی کاگھر اورسفر معراج کی ابتداء 164
شب معراج آپ ﷺمیرےگھر میں سوئے میری آنکھ کھلی توآپ نہیں تھے 164
مقامات مقدسہ بیت للحم طور سینا مدینہ میں نماز پڑڑھنا 165
شب معراج بیت المقدس میں انبیاء کی امامت سے قبل موذن کی اذان 166
جنت میں بلال ﷜کےقدموں کےآہٹ 167
کیانبی ﷺ نے بیت المقدس میں نماز پڑھی سیدنا حذیفہ اورزربن حبیش کےدرمیان مذاکرہ 167
براق کوباندھنےکےلئے جبریل نےہاتھ کی انگلی سےپتھر میں سوارخ کردیا 168
دروان سفر عیسائی یہودی اورزیبوزنیت والی عورت کاآپ ﷺ کومتوجہ کرنا 169
وہ جوآپ کو اپنی طرف بلارہاتھا شیطان تھا اورجنہوں نے آپ کوسلام کیاوہ ابراہیم موسی وعیسی ؑ تھے 169

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment