ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں

ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ ﷺ کی روشنی میں

 

مصنف : ڈاکٹر عبد الغفور راشد

 

صفحات: 201

 

اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخلاق کے اعلیٰ معیار پر تھے، چنانچہ آپﷺ کی راز دار زندگی اور آپﷺ کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ ؓ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، ارشاد نبوی ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر بنایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب الادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گواہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ تربیت کےبارے  میں حضرت انس﷜ کہتے ہیں۔ رایته یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں  نے آپ  کو دیکھا کہ آپ لوگوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’ ضابطہ اخلاق سیرت طیبہﷺ کی روشنی میں ‘‘مرکزی جمعیت اہل حدیث ، پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر عبد الغفور راشد﷾ کی  تصنیف ہے ۔یہ کتاب نہایت عمدہ ، مفید اور قابل قدر دستاویز پر مشتمل ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں  مستند اسلامی مآخذ کی روشنی میں اخلاق کی اہمیت وضرورت ، دورِ نبوی کے مختلف معاہدات کی تفصیل اسلامی خلافت کے مختلف ادوار میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفّظ ، مذہبی ہم آہنگی اور معاشرے کے مختلف طبقات کی ذمہ داریوں کو احسن انداز سے بیان کیا  ہے۔ کتاب  کےآخر میں ’’قیام  امن کے لیے  چند اہم تجاویز‘‘ کے عنوان 30 تجاویز پیش  کی ہیں ۔یہ کتاب  تمام طبقوں کے لیے یکساں مفید ہے حتی کہ غیرمسلم بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عامۃ الناس کے لیے نافعہ بنائے اور  مصنف کی اس کاوش کوقبول فرکر انہیں اس کا بہتر بدلہ عطا فرمائے ۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
مقدمہ … پروفیسرساجد میر 7
کلماتِ تقدیم …. مولانا محمد حنیف جالندھری 8
کلمات تقریظ….. جناب لیاقت بلوچ 11
کلماتِ تقریر… جناب مجیب الرحمن شامی 15
کلمات ِ تصدیر ….. پروفیسر محمد یٰسین ظفر 16
کلماتِ تشجیع …. علامہ محمد افضل حیدری 19
کلماتِ تحسین …. مولانا غلام محمد سیالوی 20
حرفے چند ….. حافظ محمد سلیمان اعظم 22
عرضِ مؤلف … ڈاکٹر عبد الغفور راشد 24
ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ ﷺکی روشنی میں
اخلاق کی حقیقت و معنویت 27
اخلاق رذیلہ کے مراکز 28
اخلاق حسنہ کے سرچشمے 30
ضابطہ اخلاق سیرت طیبہ ﷺکی روشنی میں 33
اسلام کی ہمہ گیریت 37
حاکم اعلیٰ 38
حکمرانوں کا انتخاب 39
مذہبی رواداری کا فروغ 41
انسانی حقوق کا تحفظ 44
عام لوگوں سےسلوک 45
قوم و ملک کاوقار 46
انتظامی اصلاحات 47
معاہدات کی پاسداری 49
مہاجرین و انصار اور یہودی قبائل کےدرمیان تاریخی معاہدہ ( میثاق مدینہ ) 51
معاہدہ امن ( صلح حدیبیہ ) 58
معاہدہ امن کی شرائط 60
معاہدہ کی ظاہری مشکلات 61
معاہدہ امن کے ثمرات 61
انسانی تکریم کی اعلیٰ ترین مثال فتح مکہ 61
افواج کو احکام 62
عظیم فتح اور دلربا انداز 62
سرداران مکہ کااضطراب 63
عام معافی اور انسانی تقدس کا اعلان 64
انسانی حقوق کا عالمگیر چارٹر ( خطبہ حجۃ الوداع) 66
عہد نبوی ﷺمیں قیام امن کے لیے عملی اقدامات کی ایک جھلک 69
عہد نبوی ﷺمیں اقلیتوں کےحقوق 73
انہی لوگوں سےایک معاہدے کی بعض دفعات 73
عہد صدیقی ؓ میں اقلیتوں کے حقوق 75
عہد فاروقی ؓ میں اقلیتوں کےحقوق 77
عہد عثمانیؓ میں اقلیتوں کےحقوق 79
عہد علویؓ میں اقلیتوں کے حقوق 81
عہد عمر بن عبد العزیز ﷜ 83
فتنہ وفساد کا خاتمہ 86
بین المذاہب ہم آہنگی 97
بین المسالک ہم آہنگی 101
حضرت امام ابو حنیفہ ﷫ 102
حضرت امام احمد بن حنبل ﷫ 103
حضرت امام مالک ﷫ 103
حضرت امام شافعی ﷫ 103
حضرت علی ﷜کا قول 105
حکمرانوں کی ذمہ داری 108
ہندو مفکر چانکیا 112
اسلامی مفکر ابن خلدون 112
ملک عبد العزیز  ابن سعود کےاصول حکمرانی 113
جماعتوں کے سربراہوں اور لیڈروں کی ذمہ داری 115
علماء کرام کی ذمہ داری 121
ذرائع ابلاغ کی ذمہ داری 127
صحافت کی تاریخی حیثیت 127
صحافت کی تعریف 128
صحافت کی لغوی تعریف 129
صحافت کی اہمیت 129
خبر اور پروپیگنڈا 130
صحافت و خبر کی مقدس نسبت 132
قابل توجہ امور 133
خبر کی تحقیق 134
خواتین کی ذمہ داری 138
اساتذہ کرام اور معالجین کی ذمہ داری 144
نوجوانوں  اور کارکنوں کی ذمہ داری 148
برصغیر میں اسلام کی آمد 154
ائمہ دین  اورعدم فرقہ واریت 156
قیام پاکستان کا پس منظر 158
قرار داد پاکستان 160
علامہ اقبال اورپاکستان کی اساس 162
قائد اعظم  اوراساس پاکستان 165
نوابزادہ لیاقت علی خان اوراساس پاکستان 167
قیام پاکستان 168
قرار داد مقاصد 170
پاکستان کا مثبت وکامیاب سفر 173
اکابر علماء کا مثبت کردار 175
اہم دستاویز 22 نکات 177
اسماء گرامی حضرات شرکاء اجلاس 180
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا متفقہ دستور 1973ء 183
1973 دستور کے اہم نکات 185
اسلامی نظریاتی کونسل 186
ادارہ تحقیقات اسلامی 186
متفقہ اعلامیہ 187
پیغام پاکستان کےاہم نکات 193
قیام امن کے لیے چند اہم تجاویز 194
مصنف کے بارے میں 196

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
7.4 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment