یہودی مغرب اور مسلمان

یہودی مغرب اور مسلمان

 

مصنف : ڈاکٹر عبیداللہ فہد فلاحی

 

صفحات: 255

 

تہذیبیں گروہ انسانی کی شدید محنت اور جاں فشانی کا ثمرہ ہوتی ہیں۔ ہر گروہ کو اپنی تہذیب سے فطری وابستگی ہوتی ہے۔ جب تک اس کی تہذیب اسے تسکین دیتی ہے، وہ دیگر تہذیبوں سے بے نیاز رہتا ہے۔ جب کوئی بیرونی تہذیب اس پر دباؤ ڈالنے لگتی ہے تو معاشرہ اپنی تہذیب کی مدافعت کے لئے اٹھ کھڑا ہوتا ہے، اور مخالف تہذیب کو اپنی تہذیب پر اثر انداز ہونے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے۔ یہ مدافعت اکثر حربی ٹکراؤ کی صورت اختیار کر جاتی ہے،اور اگر حربی مدافعت کی قوت باقی نہیں رہ جاتی تو غالب معاشرے کے خلاف سرد جنگ شروع ہوجاتی ہے۔ تاآنکہ دونوں میں سے کسی ایک کو قطعی برتری حاصل نہ ہو جائے۔ بصورت دیگر کوئی نئی تہذیب وجود میں آتی ہے جس میں متحارب معاشرے ضم ہوجاتے ہیں۔ مستشرقین بھی اسلام اور پیغمبر اسلام کو اسی نگاہ سے دیکھتے ہیں، اور اس کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب “یہودی مغرب اور مسلمان” محترم ڈاکٹرعبید اللہ فہد فلاحی صاحب کی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مغربی یہودیوں کی اسلام کے خلاف کی جانے والی اقتصادی، عسکری اور فکری سازشوں کو طشت ازبام کیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
چند باتیں 1
یہودی مغرب کی کارستانی 2
کتاب کی تنظیم 3
اظہار تشکر 6
حواشی وتعلیقات 7
حصہ اول۔تہذیبی وفکری یلغار
مغربی استعمار اوراس کےحربے 9
استعمار کی تاریخ 10
استعمار بمقابلہ عالم اسلام 12
سیاسی تغلب 15
استعمار کی حمایت میں استدلال 12
معاشی استحصال 16
مغربی تعلیم کی ترویج 16
تہذیبسی غلبہ 18
عیسائیت کافروغ 19
فتنہ استشراق 20
حواشی وتعلیقات 21
سرمایہ داری اشتراکیت اوراسلام 23
مشرق ومغرب کی کشمکش 24
جہانی نظریہ 25
سرمایہ داری کےاصول 29
سرمایہ داری کی خرابیاں 30
اشتراکیت کےاصول 34
فکری اورنظری کوتاہیاں 37
روس کی لیبارٹری میں 41
طبقہ انبیاء 42
اسلام ۔ایک معتدل نظام 43
حق معیشت میں مساوات 44
درجات معیشت 45
احتکار کی حرمت 46
فاسد معیشت کاانسداد 47
مصارف کےبنیادی اصول 48
حواشی وتعلیقات 50
ابوالخبائث ۔سگمنڈفرائڈ 51
ہمہ گیرسازش 52
اجتماعی بگاڑکی چند مثالیں 56
فطرت کیطرف واپسی کامطالبہ 58
انحراف مغرب کے ذمہ دار 60
فرائڈ کےحالات زندگی 61
یہودیت کی تذلیل اوراس کاغلط رد عمل 62
انتقامی کاروائی 66
فرائڈ کےرہنما اصول 67
انسان فرائڈ کی نظر میں 67
مذہب واخلاق فرائڈ کی نظر میں 69
نظریہ فرائڈ کی خامیاں 72
ماہرین نفسیات کی تنقید 77
ہےوہی سازکہن 79
تہذیب اسلامی کےنقوش 82
حواشی وتعلیقات 87
استشراق یااستعمار (پروفیسر آرنلڈ کےنظریات خلافت کامطالعہ ) 89
منہج بحث اورمنصوبہ 90
مغربی فکر کایونان میں سراغ 91
ریاست کامغربی تصور 93
مانیٹسکو کی روح قوانین 94
عوامی حق مزاحمت 99
جان لاک کانظریہ انقلاب 100
روسوکامعاہدہ عمرانی 102
ارداہ عامہ کاتصور 103
حاکمیت جمہور 105
سرتھامس آرنلڈ 108
آرنلڈ کی استعماری دہنیت 111
دعوت اسلام کے  مغالطے 113
دعوت کاسیاسی نظریہ 114
سیاسی اقتدار کےلیے  احادیث سےاستدلال 118
اطاعت مشروط ہے 120
نیم دلانہ اعترا ف 122
آرنلڈ کی منہجی خامیاں 125
سیاسی نظریہ کامفہوم 125
استبداد کے مضمرات 128
قانون کی حکمرانی اوراسلام 132
معیار حق کمیت یاکیفیت 133
سیاسی جواز کانظریہ اوراسلام 135
نہی عن المنکر کاحق 136
مزاحمت فریضہ ہے 139
حواشی وتعلیقات 145
یہودیت انسانیت کےلیےبدترین لعنت 157
یہودیت کاخمیر 158
اشتراکیت اورصہونیت 159
صہیونی مارکسزم 162
جنسی فساد 163
تاریخ سے انحراف 166
حواشی وتعلیقات 168
حقوق انسانی کی تاریخ اورخطبہ حجۃ الوداع 171
میکنا کارٹا 172
برطانوی مسودہ حقوق 173
دستور ریاست ہائے متحدہ 175
فرانس کی جدوجہد 176
اقوام متحدہ کاچارٹر 177
خطبہ حجۃ الوداع 178
حقو ق انسانی کی ضمانت 182
حواشی وتعلیقات 185
حصہ دوم ۔سیاسی وعسکری یلغار
روس سامراج اورمملکت اسرائیل 189
روس سےیہویوں کاانتقام 190
اعلان بالفور 193
کمیونزم اوریہوی 196
روسی امداد کااصلی محرک 197
گرومیکو کی عرب دشمنی 198
حواشی وتعلیقات 202
روسی مسلمانوں سے بےوفائی 204
امام شامل کاجہاد 205
دسمبر 1971ءکی ایک پر فریب اپیل 207
سرخ جبر وتشدد 208
خوقند میں لوٹ مار 209
مسلمانوں سے فریب 210
زاران روس کاظلم وستم 211
ثقافتی یلغار 212
شرا ب ایک ہے بدلے ہوئے ہیں پیمانے 213
ملحدانہ ثقافت کاجبریہ نفاذ 215
سرکاری علماء کےبیانات 217
حواشی وتعلیقات 219
حقوق انسانی کےتئیں امریکی رویہ 221
مجلس اقوام کی تشکیل 222
منشور اقوام متحدہ 223
کمیشن انسانی حقوق 225
حقوق انسانی سےکھلواڑ 230
اوکلاہومابم حادثہ اوراس کےاثرات 232
مسلمانوں پر حملے 233
حواشی وتعلیقات 237
اشاریہ 244

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment