یہودیت و مسیحیت

یہودیت و مسیحیت

 

مصنف : ڈاکٹر احسان الحق

 

صفحات: 403

اسلام نے اہل کتاب (یہود ونصاری ) کے ساتھ روز اول ہی سے رواداری اور صلح جوئی کا رویہ اپناتے ہوئےانہیں مشرکین سے الگ اور ایک ممتاز مقام دیا اور ان کے ساتھ خصوصی رعایت کرتے ہوئے انہیں ایک نقطہ اتفاق (توحید) کی طرف بلایا۔قرآن مجید میں جابجا یہود ونصاری کا ذکر خیر بھی ہوا اور نصاری کو یہود کے مقابلے میں مسلمانوں سے زیادہ قریب اور ان کا دوست بتایا گیا۔اسلام کی انہی تعلیمات کا یہ اثر تھا کہ مسلمانوں نے اہل کتاب کے ساتھ مصالحت کا رویہ قائم رکھا اور مناظرانہ بحثوں میں علمی وتحقیقی انداز اپنایا اور مسیحیت کے اپنے مطالعے اور تحقیقی دلچسپیوں کا موضوع بنایا۔ زیر تبصرہ کتاب”یہودیت ومسیحیت، مذاہب اہل کتاب کی حقیقت”محترم ڈاکٹر احسان الحق رانا صاحب کی تصنیف ہے۔جس میں انہوں نےیہودیت و عیسائیت کی تاریخ،ان کے مآخذ،ان کی کونسلوں اور نئے پرانے فرقوں اور مسیحیت کی اصلاحی تحریکوں پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے، اور خاص طور پر قرآن مجید کے بیانات اور اس کے بتائے ہوئے خطوط پر غور وفکر کیا گیا ہے ۔ گویا یہ کتاب اردو زبان میں یہودیت و عیسائیت کے بے لاگ مطالعہ وجائزہ اور معروضی انداز بحث کا ایک نمونہ ہے۔اس کتاب کی تصنیف پر مولف کو جیل کی ہوا بھی کھانا پڑی۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
پیش لفظ 5
عرض حال 6
بائبل کی کتابیں 21
بائبل کی ترتیب وتدوین 28
آسمانی کتابیں 40
کتب عہد عتیق کاجائز ہ 70
یہودی اورمسیحی اقوام 97
تاریخ بنی اسرائیل 113
بائبل میں مذکور نسب نامے 126
اسرائیل کی حکومت ار سامیری 152
یہود کی تاریخ کے تین دور 169
حضرت مسیح کاحسب نسب 201
حضرت مسیح کی پیدائش 217
حضرت مسیح کے شاگرد ارو رسول 231
مصلویت مسیح 255
ابن اللہ اور تثلیث 289
کفارہ کاعقیدہ 315
بائیل کےتضادات وتحریفات 327
مسوجہ کتاب پر مسیحی علماء کے تبصرے 347
اشاریہ 381
کتابیات 396

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
8.2 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment