وقت کی قدر کیجیے

وقت کی قدر کیجیے

 

مصنف : ڈاکٹر یوسف القرضاوی

 

صفحات: 139

 

وقت اس کائنات میں انسان کی عزیز ترین اور نہایت بیش قیمت متاع ہے۔ جن لوگوں نے وقت کی قدروقیمت کا ادراک کر کے اپنی زندگی میں اس کابہتر استعمال کیا و ہی لوگ کائنات کے سینے پر اپنا نقش چھوڑنے میں کامیاب ٹھہرے۔ ’’وقت‘‘انسان کی زندگی کا سب سے قیمتی سرمایہ ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ کی ایک بڑی نعمت ہے۔جس کی قدر ناشناسی اور ناشکری غفلت کی وجہ سےآج امت میں عام ہے،اورجس کی طرف امت کو توجہ دلانا خصوصا موجودہ دورمیں ایک بہت ضروری امرہے۔ورنہ تاریخ ایسے لوگوں کی داستانوں سے بھری پڑی ہے جووقت کی ناقدری کرتے رہے اور پھر وقت نے ان کو عبرت کا تازیانہ بنادیا۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ وقت کی قدر کیجیے‘‘علامہ یوسف القرضاوی کی عربی زبان میں ’’الوقت فی حیاۃ المسلم‘‘ تالیف ہے۔جس کا اردو ترجمہ مولانا عبد الحلیم فللاحی نے کیا ہے۔ اس کتاب میں وقت اہمیت، خصوصیات، وقت کے بارے میں مسلمان کی ذمہ داری اور ضیاع وقت کے اسباب کو قرآن و سنت کی روشنی میں اجاگر کیا گیا ہے۔فاضل مصنف نے وقت کی قدر وقیمت کوخاص طور اسلامی نقطہ نظر سے اجاگر کرکے ایک سچے اور راست باز مومن کو تضیع اوقات کے نقصان سے آگاہ کیا ہے۔ اس کتاب میں ایک عام انسان کے لیے بھی اور امت مسلمہ کےعلمبرداروں کےلیے بھی رہنمائی کابیش قیمت لوازمہ مہیا کیاگیا ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ان کی اس محنت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 6
عرض مترجم 8
مقدمہ 10
قرآن وسنت میں وقت کی اہمیت
اسلامی شعائر وآداب وقت کی قدروقیمت پرزوردیتےہیں 16
وقت کی خصوصیات
تیزرفتاری 18
گیاوقت پھر ہاتھ آتانہیں 21
وقت انسان کی سب سےقیمتی متاع ہے 22
وقت کےبارےمیں مسلمان کی ذمہ داری
وقت سےاستفادہ کی حرص 24
وقت پاس کرنےوالے 28
خالی وقت کو غنیمت جاننا 29
خیرکےکاموں میں سبقت 31
مرورایام سےعبرت پزیری 34
تنظیم وقت 36
ہرکام کاایک وقت ہے 40
افضل وقت کی تلاش 43
مسلمانوں کی روزمرہ کی زندگی کانظام
مسلمان کی صبح 49
مسلمان کی دوپہر 61
مسلمان کی شام 64
بندے کےذمے دس حقوق 66
سوتے وقت کےاذکار 69
انسان کاوقت ماضی،حال اورمستقبل کےدرمیان
ماضی کےغلام 74
ماضی کےغلاموں کی یہ قسم متعدد صورتوں میں ظاہرہوتی ہے 75
مستقبل کےپجاری 81
مستقبل کاسلبی نقطہ نظر:بدشگونی اورمایوسی کانظریہ 82
وقت حاضرکےدل دادہ 92
زمانے سےمتعلق صحیح نقطہ نظر 93
تصور ماضی کی ضرورت 94
محاسبہ نفس 95
مستقبل کاتصور 97
حاضرکااہتمام 101
انسان کی درازی عمرکاراز 104
صبرکامفہوم 133
انسان کی دوسری عمر 134
وقت کوبرباد کردینے والی آفات سےآگاہی
غفلت 118
ٹال مٹول کی عادت 120
ٹال مٹول کےنقصانات 121
زمانے کو برابھلاکہنا 125
وقت کی اہمیت اسلاف کی نظرمیں 128
ضیاع وقت کےاسباب
احباب سےکثرت میل جول 131
تفریح اورسیروسیاحت میں مصروف رہنا 133
فضول کاموں میں محویت 133
عمومی مصروفیت کےاوقات سےعدم استفادہ 133
آلات جدید ہ کاغیرضروری استعمال 134
وقت کی قدروقیمت سےبےخبری 136
عوامی سیاسی جلسوں میں شرکت 137

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
2.5 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment