ڈوگرز یونیک واقفیت عامہ

ڈوگرز یونیک واقفیت عامہ

 

مصنف : مختلف اہل علم

 

صفحات: 669

 

اللہ رب العزت نے دنیا میں کسی بھی چیز کو بے کار نہیں پیدا کیا یا ایسا نہیں کہ فضول اشیاء پیدا کی ہوں بلکہ ہر ایک کے پیدا کرنے کا کوئی نا کوئی مقصد ضرور ہے اور ہر ایک کے ذمہ کچھ نا کچھ کام ضرور ہیں کہ جن کا ادا کرنا ان کے لیے ضروری ہے۔ دنیا وما فیہا میں بہت سے مخلوقات زندگی بسر کر رہی ہیں اور ہر ایک کے بارے میں یا چند ایک کے بارے میں کوئی معلومات حاصل کرنا  عام افراد کے لیے مشکل ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب ڈوگرز یونیک کی کتاب ہے جو کہ اہم ذمہ دار،علم شناس اور بااعتماد اشاعتی ادارہ ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے جنرل نالج جیسے موضوع کو بنیاد بنا کہ معلومات کا عظیم ذخیرہ بیان کیا ہے اور موجودہ دور میں جس تیز رفتاری سے تبدیلیاں رونما ہوتی رہتی  ہیں سب  کو مد نظر رکھ کر اس ایڈیشن کو شائع کیا گیا ہے اور اس کا لفظ لفظ اور سطر سطر نہایت احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ مکمل تحقیق اور تصدیق کے بعد تحریر کیا گیا ہے اور یہ کتاب ہر عام وخاص کے لیے یکساں مفید ثابت ہو گی۔اس میں کئی ایک اہم موضوع ہیں اور ان کے ذیل میں اور اہم جز بنا کر معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ اس کتاب میں فلکیات‘ جغرافیہ‘ سائنس‘ انسانی جسم اور جینیاتی ریسرچ‘ کمپیوٹر سے متعلق بنیادی معلومات‘ تاریخ عالم اور متفرق عالمی معلومات‘ تاریخ پاکستان‘ اسلامیات‘ کھیلیں‘ اصطلاحات‘ مخففات اور حالات حاضرہ سے متعلق معلومات کا خزانہ بیان کیا گیا ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ واقفیت عامہ ‘‘ڈوگرز یونیک کی تصنیف کردہ ہے۔ اس کتاب کے علاوہ ان کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ادارے وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)

 

عناوین صفحہ نمبر
کائنات کیاہے؟ 17
نظام شمسی 17
سورج 18
چاند 18
سیاروں کےبارےمیں بنیادی معلومات 18
عطارد 19
زہرہ 19
مریخ 20
مشتری 21
زحل 21
یورنیس 22
نیپچون 22
پلوٹو 23
جغرافیہ 24
جغرافیہ کی تعریف 24
براعظم 24
دنیاکازمینی رقبہ اوربلندترین/پست ترین مقام 28
اہم جغرافیائی دریافتیں 29
آتش فشاں پہاڑ 31
20موجودہ فعال آتش فشاں پہاڑ 31
آتش فشاں پہاڑوں کی نوعیت 32
انڈونیشیا کےآتش فشاں پہاڑ 33
زلزے 34
دنیامیں زلزلوں کی فریکوئنسی 34
20ویں صدی کے10عظیم ترین زلزے 35
دنیاکی 8000میٹرسےبلند15پہاڑی چوٹیاں 36
بحراوربحیرے 37
جھلیں 38
دنیاکی 15بڑی جھلیں 38
دریا 39
دنیاکے10بڑےدریا 39
جزائر 40
براعظمی جزائر 40
سمندری جزائر 40
مونگاجزائر 40
دیناکے10بڑےجزائر 41
صحرا 43
صحراکی اقسام 43
دنیاکےاہم صحرا 43
آبنائیں 45
بندرگاہیں 45
سرحدی لائنیں 46
دیناکےشہروں کےطول بلد اورعرض بلد 47
دنیاکےممالک 50
دنیامیں ماتحت علاقے 142
آسٹریلین ماتحت علاقے 142
ڈینش ماتحت علاقے 143
نیدرلینڈکےماتحت علاقے 143
فرانسیسی ماتحت علاقے 144
ناروےکےماتحت علاقے 147
نیوزی لینڈ کےماتحت 148
برطانوی ماتحت علاقے 148
امریکن ماتحت علاقے 151
سائنس 153
ایٹمی سائنس 153
ایٹم اورایٹمی توانائی 153
پاکستان اورنیوکلیئرپارارجی 153
ایٹم 154
ایٹم کی ساخت 154
آئسوٹوپ 154
یورینیم کےایٹم کوپھاڑنا 155
ایٹمی تباہی 156
یورینیم 156
تابکاری دھات 158
یورینیم کےذخائر 159
ایٹمی ری ایکڑ 160
ری پروسینگ پلانٹ 161
پروسیس 162
شمسی توانائی 162
ہائیڈروجن بم 163
نیوٹران بم 164
سائنسی معلومات 165
کیمیائی عناصر 166
1999ءمیں دریافت شدہ عناصر 166
سائنسی ویب سائٹس 167
ایجادیں اوردریافتیں 167
پیمائش واوزان 170

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
10.36 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment