بر الوالدین ( والدین کے ساتھ حسن سلوک )

بر الوالدین ( والدین کے ساتھ حسن سلوک )

 

مصنف : محمد بن اسماعیل بخاری

 

صفحات: 171

 

حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا  ہے ۔  اور یہ  اتنا اہم حق ہے  کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے  حق ِعبادت کے بعد جس حق ذکر کیا ہے وہ والدین کا حق ہے ۔والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے  ان کا  مکمل ادب واحترم کیا جائے  ،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت  وفرنبرداری کی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے ۔ قرآن وحدیث سے یہ بات بہت واضح ہو کر سامنے آتی ہے  کہ والدین سے حسنِ سلوک سے رزق میں فراوانی اور عمر میں زیادتی ہوتی ہے ۔ جب کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا او ران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والا اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور بالآخر جہنم کا ایندھن بن جاتاہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کے ساتھ ،والدین سے حسن سلوک نہ کرنے والے سے  اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے  اور یہ ناراضگی اس کی دنیا  اور آخرت دونوں برباد کردیتی ہے ۔ اس لیے  یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم والدین کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس معاملے میں  قرآن وسنت سے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اس  کی روشنی میں اپنے  رویوں کودرست اور کردار کی تعمیر کریں۔ زیر نظر کتاب’’برالوالدین (والدین کے ساتھ حسن سلوک)‘‘سید المحدثین امام بخاری رحمہ اللہ کی تصنیف ہے  امام صاحب نے اس کتاب میں والدین کے ساتھ حسن سلوک سے متعلق رسول اللہ کی احادیث مبارکہ کو جمع کیا ہےیہ کتاب اپنے موضوع میں نہایت جامع اورمستند کتاب ہے ۔ جناب امان اللہ عاصم صاحب نے  کتاب ہذا کا ترجمہ ،تحقیق وفوائد تحریرکرنے کی سعادت  حاصل کی ہے ۔امان اللہ عاصم صاحب نے  امام  بخاری  رحمہ اللہ کے منہج  واسلوب کو ملحوظ رکھتے ہوئےاحادیث وآثار کی شرح وفوائد ،مدلل  ومفصل تحریر کیے ہیں ۔قلمی نسخہ میں ابواب بندی نہیں  تھی مترجم وشارح نے عوام الناس  کی سہولت کے پیش نظر ابواب بندی کابھی اہتمام کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ امام بخاری  کی اس کتاب کو اردوترجمہ وفوائد کےساتھ   شائع کرنے میں شامل تمام کی جہود کو قبول فرمائے ۔آمین

 

عناوین صفحہ نمبر
عرض ناشر 11
تقریظ 13
عرض مترجم 22
دلی تمنا کی تکمیل 24
بر الوالدین (والدین کےساتھ حسن سلوک) کےموضوع پر لکھی گئی کتب 25
ہمارےپیش نظر ’’بر الوالدین‘‘ کے نسخے 26
اس اردو ترجمہ کی نمایاں خوبیاں 27
امام محمدبن اسماعیل بخاری﷫ کے مختصر حالات زندگی 29
نام و نسب 29
والد گرامی کا تعارف 29
والدہ ماجدہ 29
حلیہ 30
جائے پیدائش 30
ابتدائی تعلیم 30
بچپن کے حالات زندگی 30
اساتذہ و شیوخ 31
ذہانت و فطانت 32
وسعت علم اور قوت حافظہ کی شہرت 32
تحصیل علم کے لیے سفر 33
نیشاپور کا سفر 33
امام بخاری﷫ کا مسلک 35
غیبت سے اجتناب 35
تلامذہ 35
تصانیف 35
ثناء العلماء 36
جلا وطنی 37
وفات 37
کتاب کی مصنف کی طرف نسبت کی توثیق 38
’’بر الوالدین‘‘ کےمخطوطہ (قلمی نسخہ) کا تعارف 41
قلمی نسخہ ( مخطوطہ) ’’برالوالدین‘‘ کے کاتب کا تعارف 46
نام ونسب 46
حصول علم اور علمی خدمات 46
اساتذہ 46
بحیثیت جج، خدمات 46
وفات 47
’’بر الوالدین‘‘ کے بنیادی راوی کا تعارف 48
’’بر الوالدین‘‘ کی بعض اسناد 49
امام بیہقی ﷫ کی سند 49
امام  ابوالقاسم قوام السنہ ﷫ کی اسناد 49
پہلی سند 50
دوسری سند 50
تیسری سند 50
امام صلاح الدین العلائی﷫ کی سند 51
حافظ ابن حجر العسقلانی﷫ کی اسناد 52
پہلی سند 52
دوسری سند 52
تیسری سند 52
والدین کی خدمت ،عظیم ترین عمل ہے 53
بروقت نماز پڑھنا 54
والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرنا 58
اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنا 60
اگر والدین غیر مسلم یا مشرک ہوں 68
حسن سلک میں ماں کاحق زیادہ ہے 76
حقوق العباد 77
والدین کی خدمت ، جہاد فی سبیل اللہ سے مقدم ہے 80
والدین کی خدمت، ہجرت سےمقدم ہے 83
صلہ رحمی کے ثمرات 85
محض دعویٰ نہیں، بلکہ عملی خدمت کرو 86
والدین کی خدمت سے عمر اور رزق میں برکت 87
والدین سے بد دعا مت لو 88
والدین کے نافرمان کا کوئی عمل قبول نہیں ہوتا 90
اس شخص نے والدین کا حق ادا کر دیا 92
والدین کی نافرمانی ، کبیرہ گناہ ہے 94
بدبخت اولاد 100
رسول اللہﷺ کا نام سن کر درود نہ پڑھنا 103
والدین کی خدمت و اطاعت نہ کرنا 106
رمضان المبارک میں گناہوں سے تائب نہ ہونا 106
اللہ کی رحمت سے محروم اولاد 108
خوش قسمت اولاد 111
والدین کے تعلق داروں سے حسن سلوک 112
تعلق توڑنے کا انجام 115
تعلق قائم رکھنے کی فضیلت 118
والدین کا نافرمان ، جنت سے محروم 120
والدین کانافرمان 120
تقدیر کاانکار 121
شراب نوشی 122
قطع رحمی کے بدلہ میں صلہ رحمی 122
صلہ رحمی کیا ہے ؟ 123
قطع تعلقی کرنے والے کی نحوست 124
قطعی تعلقی کرنے والے کی سزا 125
قطع تعلقی پر اللہ کی طرف سے وعید 126
والدین کی خدمت کرو…. دوبارہ موقع نہ ملے گا 127
حالات کیسے بھی ہوں ….. والدین کی خدمت کرو 128
والدن پر غصہ مت کرو 129
غصے پر قابو رکھو 130
زبان پر قابو رکھو 131
والدین کی خدمت جتلانا ، جہالت ہے 132
والدین سےمقابلہ اور تکرار مت کرو 133
والدین سےمحبت کا اظہار کرو 134
والدین کی غیبت مت کرو 134
والدین پر نرمی اور ترس کرو 135
اس قدر خدمت کرو کہ ضمیر مطمئن رہے 136
فتنوں کے دور میں بھی والدین سے روگردانی مت کرو 137
روز قیامت سب واضح ہو جائے گا 139
والدین کی نافرمانی …. ایک فتنہ 142
دنیا اور آخرت میں سزا کا باعث 145
اپنا فرض نبھاتے رہو 146
صلہ رحمی کا اجر اور فضیلت 147
حصول جنت کا آسان نسخہ 148
نیکی ضائع نہیں ہوتی 149
ننہال کے ساتھ نیکی کی فضیلت 150
رشتہ داری کی اہمیت 151
واعظین میں بھی یہ وصف ضرور ہو 152
سر پرست میں بھی یہ وصف ضرور ہو 154
اپنی ذات کو عملی نمونہ بناؤ 155
اخلاقی پستی کا دور 156
اللہ تعالیٰ کا تعلق سب سے مقدم ہے 157
خطرناک فتنہ کون سا ہے ؟ 158
مصادر و مراجع 162

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.8 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment