والدین۔ اطاعت و نافرمانی، واقعات کی زبانی
مصنف : عبد المالک مجاہد
صفحات: 400
حقوق العباد میں سے سب سے مقدم حق والدین کا ہے ۔ اور یہ اتنا اہم حق ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے حق ِعبادت کے بعد جس حق ذکر کیا ہے وہ والدین کا حق ہے ۔والدین کا حق یہ کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کیا جائے ان کا مکمل ادب واحترم کیا جائے ،نیکی اور بھلائی کے کاموں میں ان کی اطاعت و فرنبرداری کی جائے اور ہمیشہ ان کے سامنے سرتسلیم خم کیا جائے ۔ قرآن وحدیث سے یہ بات بہت واضح ہو کر سامنے آتی ہے کہ والدین سے حسنِ سلوک سے رزق میں فراوانی اور عمر میں زیادتی ہوتی ہے ۔ جب کہ والدین کی نافرمانی کرنے والا او ران کے ساتھ حسن سلوک سے پیش نہ آنے والا اللہ کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے اور بالآخر جہنم کا ایندھن بن جاتاہے ۔ اللہ تعالیٰ کی عبادت واطاعت کے ساتھ ،والدین سے حسن سلوک نہ کرنے والے سے اللہ تعالیٰ ناراض ہوتا ہے اور یہ ناراضگی اس کی دنیا اور آخرت دونوں برباد کردیتی ہے ۔ اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم والدین کے حقوق کا پورا پورا خیال رکھیں ۔اس معاملے میں قرآن وسنت سے ہمیں جو رہنمائی ملتی ہے اس کی روشنی میں اپنے رویوں کودرست اور کردار کی تعمیر کریں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’والدین کی اطاعت ونافرمانی واقعات کی زبانی ‘‘ مکتبہ دارالسلام کے ڈائریکٹر محترم جناب مولاناعبدالمالک مجاہد﷾ کی تصنیف ہے ۔ انہوں نےاس کتاب میں والدین کی اطاعت ونافرمانی کےحوالے سے مختلف واقعات جمع کیے ہیں ۔ ان واقعات میں بلاشبہ عبرت ہے ۔ والدین کو کیسے راضی کیا جائے یہ بڑااہم سوال ہے ۔ اس کتاب میں مؤلف نےاپنےذاتی تجربات او رمختلف کتابوں کےمطالعہ کی روشنی میں بتایا کہ والدین کی خوشنودی اور رضا کیسے حاصل کی جاسکتی ہے ۔مصنف کا اس کتاب کوتحریر کرنے کامقصد ہی یہی ہے کہ ہم والدین کےساتھ حسن سلوک اور نافرمانی کے واقعات پر کر ان سے سبق حاصل کریں اور اپنے والدین کےساتھ خیر خواہی کریں۔وہ زندہ ہوں یا وفات پاچکے ہوں دونوں صورتوں میں ان کو ہماری ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔ اور ہمیں اپنے والدین کی عزت واحترم کرنے اور ان کے حقوق ادا کرنے والابنائے۔ آمین
عناوین | صفحہ نمبر |
انتساب | 5 |
مقدمہ | 12 |
قرآن کریم اوراحادیث کی روشنی میں والدین کادرجہ | |
قرآن کریم کی روشنی میں والدین کادرجہ | 16 |
احادیث کی روشنی میں والدین کادرجہ | 18 |
والدین کو راضی رکھنے کےسنہرے اصول | |
والدین کوراضی رکھنے کےسنہرے اصول | 22 |
تین مقبول دعائیں | 24 |
سفاک بیٹے کاعبرتناک انجام | 30 |
ماں کی دعاسے بیٹے کی بیڑیاں ٹوٹ گئیں | 34 |
ماں کےساتھ حسن سلوک پر بیٹی کی مغفرت | 37 |
باپ کی دعاسے بیٹا اونچے رتبے پر پہنچ گیا | 39 |
اویس قرنیکی عظمت وفضیلت کاراز | 43 |
بیٹے کا ایکسیڈنٹ اورماں کی دعا | 46 |
ماں کی اطاعت کاشاندار صلہ | 48 |
جیسی کرنی ویسی بھرنی | 56 |
امریکی نرس کی یاپلٹ گئی | 60 |
ماں کو مارنے والے بدبخت بیٹے پر فالج گر گیا | 66 |
والدہ کےحقوق | 70 |
لمبی عمر پانے اوردولتمند بننے کاآسان نسخہ | 73 |
اللہ اللہ ابراہیم مشرک باپ کی ہدایت کےلیے کس قدر بےقرار تھے | 75 |
بیٹے کےانتظار میں بھٹکتی ہوئی ماں | 78 |
والدین کی دعاسے زنجیریں ٹوٹ گئیں | 81 |
آپ اورآپ کاسارا مال آپ کےوالد کاہے | 86 |
بوڑھی ماں کی جان بچانے کاصلہ | 90 |
والدین کی خدمت بھی جہاد ہے | 93 |
خالہ سے نیکی کابرتاؤ کرو | 94 |
دیکھو مجھے جودید عبرت نگا ہ ہو | 96 |
جب دیار نج بتوں نےتوخدا یاوآیا | 105 |
مشرک والدین سے کیا سلوک کیاجائے | 114 |
پلاسٹک کی پلیٹ | 116 |
قبرستان کی بڑھیا | 121 |
ماں کی غمخوار بیٹی کےلیے اللہ کی مدد | 124 |
ماں باپ کوحج کرانے کاانعام | 128 |
آداب فرزندیسے کندھا ہوابیٹا | 131 |
سیب اورگیند کامقابلہ | 132 |
یحیی اورعیسی اپنے ماں باپ کےبے حد فرماں بردار تھے | 136 |
والدہ محترمہ کی یادمیں | 137 |
ماں کو ستانے کابھیانک انجام | 146 |
والدین کو راضی کرنے کےچند اوراصول | |
والدین کو راضی کرنے کےچند اوراصول | 155 |
جیسی نیت ویسی مراد | 163 |
سب کچھ لٹا کے ہوش میں آئے تو کیاکیا | 172 |
تمغہ خدمت | 177 |
اللہ نہ کرے اسے شیر نہ مارڈالے | 180 |
قانون بھی حیران ہوگیا | 183 |
اس کاچرچا آسمانوں میں ہے | 189 |
بھاگوان دلہن | 194 |
ماں کی فرمائش | 199 |
ماں کے ساتھ کھانا کھانے سےانکار | 203 |
چھوٹے سے بچے کی بڑی بڑی باتیں | 207 |
ماں کاقاتل | 211 |
اس ناسعید بیٹے کی قسمت الٹ گئی | 221 |
اورمیری ماں چل بسی | 223 |
ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ ساکہیں جسے؟ | 229 |
ماں کی بدعا اللہ کی پناہ | 234 |
اورچٹان ہٹ گئی | 237 |
گورنر کی ماں | 243 |
عیدکی خوش دفن ہوگئی | 244 |
دودھ پیتے بچے کی گواہی | 248 |
ماں کی فرماں برداری سےجان بچ گئی | 255 |
دادی اماں کےساتھ حسن سلوک کاصلہ | 258 |
قرآن کریم اورگاڑی | 263 |
سب سےبڑا گناہ | 266 |
یہ تھا ماں کااحترام | 269 |
آدھی چادر کاراز | 272 |
اللہ اللہ !کافروالدین کابھی کیامرتبہ ہے ! | 275 |
کافرماں اورمسلمان بیٹی | 279 |
جہاد کےلیےماں باپ سےاجازت لینےکاحکم | 281 |
والدین کو راضی رکھنے چند اوراصول | |
والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول | 281 |
اورانھوں نےمرغی کودانہ ڈال دیا | 293 |
عمربن خطاب بھی روپڑے | 295 |
جیل میں باپ کی خدمت کایادرگارواقعہ | 302 |
پھر وہ مسلمان ہوگئی | 305 |
آنکھ کاعطیہ | 309 |
ان کو رونے کاسبب یاد آیا | 314 |
دنیا ہی میں جنت کےمزے | 315 |
جو میں نےکیاتھا وہی آیا مرے آگے | 316 |
مری نماز جنازہ پڑھائی غیروں نے | 319 |
جنت میں موسی کی رفاقت کاراز | 324 |
ماں باپ کی خدمت سے تقدیر بدل گئی | 326 |
باپ کی عزت کرو | 333 |
دودلوں کی جوڑے والی دلہن | 335 |
میری ماں ہمیشہ سچ نہیں بولتی | 341 |
والد کے ددستوں کےساتھ بیٹے کابرتاؤ | 346 |
روزانہ جنت کی فضا میں سونے والا خوش نصیب | 351 |
والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول | |
والدین کوراضی رکھنے کےچند اوراصول | 356 |
ماں کے قدموں کی مٹی | 370 |
صلہ رحمی کاکرشمہ | 371 |
گدھے کی آواز والا نافرمان بیٹا | 375 |
کاش میں بیٹے کی صحیح تربیت کرتا | 377 |
تمہار ا بیٹا بھی تمہیں ذبح کردے گا | 380 |
سب سےزیادہ بدبخت بیٹا | 382 |
یہ ہے سوچنے کی بات اس کو باربار سوچ | 384 |
مجھے داستان عبرت وہ سناسنا کے رویا | 387 |
احمد ابن تیمیہ کی طرف سےوالدہ محترمہ کےنام مکتوب | 389 |
مرنے والے سےوالدین راضی تھے | 392 |
آخری کہانی | 398 |