والدین اور اولاد کے حقوق ( نیو ایڈیشن )
مصنف : جاوید اقبال سیالکوٹی
صفحات: 146
اسلام حقوق اللہ او رحقوق العباد کےمجموعےکانام ہے۔بندوں کےحقوق میں سب سے زیادہ اہمیت اسلام نے والدین کو دی ہے ۔پھر جس طرح والدین کے اوپراولاد کے بارےمیں حقوق عائد کیے ہیں اسی طرح اولاد کے اوپربھی والدین کے کچھ حقوق عائد کیے ہیں ۔عام طور پرہوتایہ ہے کہ صرف والدین کے حقوق تو بیان کردیے جاتےہیں لیکن اولاد کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں کی جاتی ۔یہ کتاب اس الحاظ سے ایک معتدل کتاب ہے۔جس کےاند ردونوں پہلووں کی طرف توجہ دلائی گئی ہے۔مزید برآں یہ ہےکہ مصنف نے صرف زیاد ہ سے زیاد ہ قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کی طرف توجہ دلائی ہے۔بلکہ کہاجائے تو بےجانہ ہوگا اس کتاب میں بنیادی طور پر ہےہی یہ دونوں چیزیں ۔یعنی قرآن یا احادیث نبویہ ۔ اور انہیں معاشرتی مسائل کے حوالے سے ایک ترتیب کے ساتھ جمع کردیاگیاہے۔اللہ مصنف کو اجر جزیل سے نوازے۔ ان کی ا س سعی کو دنیاوآخرت کیلے کامیابی عطافرمائے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
تقریظ | 7 | |
والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنا | 10 | |
کافر ماں باپ کے ساتھ بھی حسن سلوک کرنا | 11 | |
سب سے پسندیدہ عمل | 12 | |
اللہ کی خوشنودی والدین کی خوشنودی میں ہے | 13 | |
والدین جنت کا بہترین دروازہ ہیں | 14 | |
جنت والدین کے قدموں کے نیچے ہے | 15 | |
والدین کی اطاعت دنیاوی مشکلات کا مداوا ہے | 19 | |
والدین کی اطاعت گناہوں کا کفارہ ہے | 22 | |
والدین کی اجازت سے جہاد کرے | 24 | |
حافظ عبدالمنان نورپوری کا فتویٰ | 27 | |
اولاد کا مال والدین کا مال ہے | 28 | |
والدین کے حکم سے بیوی کو طلاق دینا | 29 | |
والدین کا حق کیسے ادا ہوسکتا ہے | 31 | |
والدین کے دوستوں سے صلہ رحمی | 31 | |
والدین کے لیے دعا | 31 | |
بے نمازی کافر اور مشرک ہے | 33 | |
والدین کی نافرمانی حرام ہے | 34 | |
والدین کو پریشان کرنا جائز نہیں | 35 | |
والدین کے نافرمان پر اللہ کی پھٹکار | 36 | |
والدین کا نافرمان لعنتی ہے | 37 | |
والدین کو برا بھلا کہنے والا ملعون ہے | 38 | |
والدین کا نافرمان جہنمی ہے | 40 | |
قیامت کے دن اللہ والدین کے نافرمان کو نہیں دیکھیں گے | 41 | |
والدین کے نافرمان کو دنیا میں سزا | 42 | |
حقوق اولاد | 47 | |
ولادت کے بعد بچے کو میٹھی چیز کی گھٹی دینا | 48 | |
عقیقہ کرنا فرض ہے | 51 | |
میت کی طرف سے عقیقہ | 53 | |
بچے کے بال منڈوانے کے بعد سر پر خوشبو لگانا | 55 | |
بچے کی پیدائش کے ساتویں دن بچے کا نام رکھے | 56 | |
بچے کا ختنہ کرائیں | 59 | |
مائیں بچوں کو دودھ پلائیں | 61 | |
دودھ پلانے کی مدت دو سال ہے | 61 | |
خاوند کی اجازت کے بغیر دودھ چھڑانا گناہ ہے | 62 | |
بچوں کی تعلیم وتربیت | 68 | |
والدین بچوں کو عقیدہ توحید کی تعلیم دیں | 71 | |
بچوں سے پیار اور محبت کریں | 74 | |
لڑکیوں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آنے والے ماں باپ جنتی ہیں | 77 | |
والدین اولاد کے درمیان برابری کا برتاؤ کریں | 79 | |
اولاد کے فوت ہو جانے کا بدلہ جنت ہے | 81 | |
اس گھر میں شیطان کا نزول جس گھر میں نوحہ ہوتا ہے | 88 | |
مردہ پیدا ہونے والے بچے کا جنازہ پڑھا جائے | 91 | |
بلوغت سے پہلے فوت ہو جانے والے بچے جنتی ہیں | 92 | |
جمعہ کے دن فوت ہونے کی فضیلت | 94 | |
حقوق الوالدین (ضعیف حصہ) | 105 | |
حقوق الاولاد (ضعیف حصہ) | 123 |