اسوہ حسنہ ﷺ
مصنف : ابن قیم الجوزیہ
صفحات: 274
امام ابن قیمؒ کا شمار شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ کے اخص الخاص شاگردوں میں ہوتا ہے۔ امام ابن تیمیہ رحمۃاللہ علیہ کے بعد ابن قیم رحمۃ اللہ علیہ کے پایہ کاکوئی محقق اور مسلک سلف کا کوئی ایسا شارح نہیں گزرا۔ اس کا منہ بولتا ثبوت ان کی بلند پایہ تصنیفات ہیں۔ پیش نظر کتاب بھی امام صاحب کی سیرت پر لکھی جانے والی کتاب کی ملخص شکل ہے۔ جوانھوں نے ’زاد المعاد فی ہدی خیر العباد‘ کے نام سے لکھی، جس میں انھوں نے دیگر سیرت نگاروں سے الگ ایک اچھوتا اسلوب اختیار کیا۔ یہ کتاب کافی ضخیم تھی اس لیے ضروری ہوا کہ اس کا اختصا رکیا جائے اور ان تمام مباحث کو نکال دیا جائے جو علما کے مخصوصات سے ہیں تاکہ براہ راست عوام اس سے فیض یاب ہو سکیں۔ مصر کے مشہور عالم محمد ابو زید نے اس کمی کو پورا کرتے ہوئے ’ہدی الرسول‘ کے نام سے اس کا اختصار کیا جس کا اردو ترجمہ اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کی افادیت اس اعتبار سے مزید بڑھ جاتی ہے کہ اس کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالنے والے عبدالرزاق ملیح آبادی رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جن کی اردو دانی میں شک کی گنجائش نہیں ہے۔ مصنف نے نہایت خوبصورت انداز میں دریا کو کوزے میں بند کرتے ہوئے سیرت کے تمام نقوش کو قرطاس پر بکھیر دیا ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
دیباچہ از مترجم | 17 | |
امام ابن قیم کا تعارف | 17 | |
فن سیرت میں بہترین کتاب | 17 | |
زادالمعاد | 18 | |
سیرت النبی ﷺ | 19 | |
دین مشکل کب سے ہوا؟ | 20 | |
مذاہب اربعہ | 20 | |
ائمہ کی کتب | 30 | |
علما کے فرائض | 30 | |
مذہبی مدارس کو دعوت | 38 | |
مومن کی شان | 41 | |
اقسام مخلوقات | 42 | |
مشرکین کا حشر | 46 | |
ابتاع نبوی ﷺ کی ضرورت | 46 | |
باب 1۔رسول اللہ ﷺ کی بعثت | 47 | |
باب2۔عبادات کا بیان | 95 | |
باب3۔غزوات اسلامیہ | 180 | |
باب4۔مقدمات وتعزیرات | 234 | |
باب5۔رسول اللہ ﷺ کے احکام | 241 | |
مومنین کی صفات | 268 | |
انتباہ | 270 |