اسدالغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ ۔ جلد سوم، پارٹ2
مصنف : علی بن محمد الجزری
صفحات: 511
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین وہ پاک طینت ہستیاں ہیں جنہوں نے دین اسلام کی نشر و اشاعت میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا اور دین اسلام کی شمع تاقیامت روشن رکھنے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہ کیا۔ زیر نظر کتاب ’اسد الغابۃ فی معرفۃ الصحابۃ‘ میں انہیں بزرگ ہستیوں کی زندگی کے لمحات کو الفاظ جامہ پہنایا گیا ہےتاکہ اہل اسلام ان کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے لیے راہ عمل متعین کریں۔ اس کتاب میں ایسے ہزاروں صحابہ کرام کے حالات و واقعات بھی سامنے آگئے ہیں جن کے نام تک سے عموماً لوگ ناواقف ہیں۔ ان کے تقوی و للہیت، صبرو استقامت، انکسار و تواضع اور جانبازی و خوش اخلاقی دیکھ کر اندازہ ہے کہ واقعتاً یہ لوگ اس قابل تھے کہ خدا تعالیٰ ان کو بیشتر دفعہ ’ ؓ و رضوا عنہ‘ کا سرٹیفیکیٹ دیتا۔ ان کی انہی خوبیوں کی وجہ سے آج تک فوز و سعادت کے چراغ روشن ہیں۔ اس کتاب کے مصنف علامہ ابن اثیرعلی نب محمد الجزری ہیں جو ثقاہت و عدالت سے متصف اور حفظ و ضبط کے خصائص سے بہرہ مند ہیں۔ انہوں نے اس کتاب میں صحابہ کرام کے تذکرے حروف تہجی کے اعتبار سے مرتب کیے ہیں۔ مولانا کی تالیف کردہ عربی کتاب آٹھ حصوں پر مشتمل تھی جس کے پہلے سات حصوں کا اردو ترجمہ انڈیا کے عالم دین مولانا عبدالشکور فاروقی نے کیا ہے جبکہ آٹھویں اور آخری حصے کا ترجمہ مختلف علما نے مل کر کیا ہے۔ یہ کتاب اصحاب رسولﷺ کے حالات و واقعات پر ایک اساسی تالیف ہے اور گویا ایک انسائیکلوپیڈیا کی حیثیت رکھتی ہے۔
عناوین | صفحہ نمبر | |
حرف میم ۔میم والف | 73 | |
باب میم وباء | 110 | |
باب میم و تاء و ثاء | 111 | |
باب میم و جیم | 113 | |
باب میم و حاء | 118 | |
باب میم وخاء | 153 | |
باب میم ودال | 159 | |
باب میم ذال ،راء | 162 | |
باب میم و زاء | 174 | |
باب میم و س | 175 | |
باب میم وش | 194 | |
باب میم وصاد | 195 | |
باب میم و ضاد | 198 | |
باب میم وطاء | 198 | |
باب میم و ظاء | 203 | |
باب میم و عین | 204 | |
باب میم وغین | 237 | |
بام میم فاء و قاف | 243 | |
باب میم و کاف | 247 | |
باب میم ولام | 249 | |
باب میم و نون | 250 | |
باب میم و ہا | 260 | |
باب میم و واؤ | 264 | |
باب میم و یاء | 265 | |
باب نون وا لف | 271 | |
باب النون والباء | 284 | |
باب نو ن وفاء | 315 | |
باب واؤ والف | 361 | |
باب الیاء والزاء | 392 | |
باب یا و سین | 418 | |
باب الثاء | 458 | |
باب الراء | 504 | |
باب الطاء | 555 | |
باب لام | 616 | |
باب یاء | 663 | |
بنو الدیل | 708 | |
باب الذال | 821 | |
باب الصاد | 865 | |
باب الغین | 894 | |
باب الیاء | 955 | |
باب الشین | 991 | |
باب القاف | 1010 |