اردو تفاسیر بیسویں صدی میں

اردو تفاسیر بیسویں صدی میں

 

مصنف : ڈاکٹر سید شاہد علی

 

صفحات: 198

 

قرآنِ مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِ ہدایت ہے اور اسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے۔ اسے پڑھنے پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ نے ایک ایک حرف پر ثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِ صحابہ سے لے کر عصر حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم و تشریح اور ترجمہ و تفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتبِ احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سے باب قائم کیے۔ اور مختلف ائمہ نے عربی زبان میں مستقل بیسیوں تفاسیر لکھیں ہیں۔ جن میں سے کئی تفسیروں کے اردو زبان میں تراجم بھی ہوچکے ہیں۔ اور ماضی قریب میں برصغیرِ پاک وہند کے تمام مکتب فکر کےعلماء نے قرآن مجید کی اردو تفاسیر لکھنے میں گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔ ہنوز یہ سلسلہ جاری وساری ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ارد وتفاسیر بیسویں صدی میں‘‘ ڈاکٹر سید شاہد علی مرتب شدہ ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے بیسویں صدی میں اردو زبان میں لکھی جانی والی مکمل تفسیریں، جزوی تفسیریں، اور حواشی کی صورت میں لکھی جانے والی تفسیروں کا تعارف پیش کیا ہے۔ فاضل مصنف نے اس کتاب کو چار ابواب میں تقسیم کیا ہے باب اول میں 26 مکمل تفسیروں کا تعارف۔ باب دوم میں 37 جزوی تفسیروں کا تعارف۔ باب سوم میں چار تفسیری حواشی کاتعارف پیش کیا ہے اور باب چہارم حوالہ جات پر مشتمل ہے۔ صاحب کتاب نے اگرچہ اس کتاب کو بڑی محنت سے مرتب کیا ہے 20 صدی میں اردو زبان میں لکھی جانے والی مکمل جزوی، تفسیری حواشی کو اس میں جمع کرنے کی کوشش کی ہے لیکن راقم کے خیال میں اس کتاب میں ابھی تشنگی ہے کیونکہ مصنف تمام تفسیروں کا احاطہ نہیں کرسکے۔ مثلاً انہوں نے مکمل تفسیروں میں مولاناادریس کاندہلوی﷫ کی تفسیر معارف القرآن اور تفسیری حواشی میں اشرف الحواشی کاذکر نہیں کیا۔ تتبع و تلاش سے بیسویں صدی میں لکھی جانے والی مزید تفسیریں بھی مل سکتی ہیں۔

عناوین صفحہ نمبر
باب اول ۔مکمل تفسیریں  
مولانا حکیم سیدمحمد حسن نقوی 11
مولانا اشرف علی تھانوی 12
مولوی وحید الزماں 19
مولوی ڈاکٹر محمد عبدالحکیم خاں 21
مولوی سیداحمد حسن 25
خواجہ حسن نظامی 28
مولانا ثناءاللہ امرتسری 31
قاری محمد علی 35
مولانا سیدامیر علی ملیح آبادی 38
خواجہ احمد الدین 44
مولانا سیدعبد الدائم جلالی 46
مولانا عبدالماجد دریا بادی 50
مفتی احمد یارخاں بداایونی 57
محمد عثمان کاشف 59
مولانا محمد ظفیر الدین 61
مولانا حبیب احمد کیرانوی 62
مولانا عبدالوہاب خاں رامپوری 67
مولانا سید ابو الاعلی مودودی 69
مولانا سید علی نقی 79
پیر محمد کرم شاہ ازہری 83
مولانا امین احسن اصلاحی 87
مفتی محمد شفیع دیوبندی 96
مولانا وحید الدین خاں 102
مولانا محمد نعیم 106
مولانا شبیر احمد میرٹھی 109
شمس پیرزادہ 113
باب دوم ۔جزوی تفاسیر  
مولوی غلام محمد 117
مولوی سید محمد 118
مولوی عبدالہادی 119
محمد یوسف 120
مفتی سلطان حسن سنبھلی 121
مولوی محمد عبداالجلیل 123
شائق احمد عثمانی بھاگلپوری 124
مولوی محمد فتح 126
قاری محمد عبدالباری 127
خواجہ محمد عبدالحی فاروقی 129
مولوی محی الدین احمد 133
مولوی محمد عبدالباری 134
مولاناسعید احمد پالنپوری 137
مولانا سلطان حسن سنبھلی 138
مرزا ابو الفضل 139
مولانا ابو الکلام آزاد 140
مولانا محمد نورالحق 148
مولانا زاہد القادری 150
مولانا حسین علی 151
مولانا احمد سعید خاں 153
شیخ بشراحمد لدھیانوی 154
مولانا احمد حسن ندوی 156
حافظ محمد ابراہیم میرسیالکوٹی 157
محمد عبدلرحیم 159
مولانا یعقوب الرحمن عثمانی 159
قاضی محمد سلیمان 160
مولوی سید ظہور احمد 162
مولانا محمد طاہر القاسمی 163
مولوی محمد رحیم الدین 164
مولانا محمد عبدالغنی 166
مولانا سید مناظر احسن گیلانی 167
مولانا عبدالحی 169
مولانا عبدلشکور فاروقی 170
مولانا عبدالسلام قدوائی 172
مولانا محمد عبدالوحید ملتچوری 174
مولانا محمد یوسف اصلاحی 175
مولانا حمید الدین فراہی 176
باب سوم ۔ تفسیری حواشی  
مرزا محمدامیراوحیرت دہلوی 180
مولنا محمد احمد خاں بر یلوی 180
شیخ الہند مولانا محمود الحسن 183
مولانا احمد سعید دہلوی 185
باب چہارم ۔حوالجات  
 

ڈاؤن لوڈ 1
ڈاؤن لوڈ 2
4.6 MB ڈاؤن لوڈ سائز

Comments (0)
Add Comment