اردو نعت کی شعری روایت تعریف تاریخ رجحانات تقاضے
مصنف : صبیح رحمانی
صفحات: 625
سیرت رسولﷺ اور مدح رسولﷺ ایسا عنوان ہے جو ہر سیرت نگار کی زندگی کا بڑا حصہ ہے اور اس ہمارے ایمان کا تقاضا بھی ہے کہ ہم نبیﷺ سے اپنے مال وجان اور اعزاء سے بڑھ کر ان سے محبت کریں اور ان کی سیرت کو لوگوں کے سامنے بیان کریں اور نبیﷺ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے احکامات واوامر کو من وعن تسلیم کیا جائے اور ان پر عمل پیرا ہوا جائے۔ اس عنوان پر بے بہا مواد لکھا جا چکا ہے اور بڑی ضخیم کتب اس عنوان کے سیر سایۂ منظر عام پر آ چکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی خاص اسی موضوع کے حوالے سے ہے جس میں نعتیہ ادب میں تازہ تحقیقی و تنقیدی اضافہ ہے۔یہ کتاب پانچ ابواب، تعریف، تاریخ، رجحانات، تقاضے اور اہل دانش کی آراء پر مشتمل ہے۔ اردو نعت کی شعری روایت کو اس کتاب کی صورت میں مصنف نے دریا کو کوزے میں بند کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے کیوں کہ یہ کتاب نہ صرف نعت گوئی سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک نادر دستاویز ہے، بلکہ عام قاری اور بالخصوص تحقیق کے طلبا کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ پہلی بار اردو نعت کی ادبی، جمالیاتی اور فکری اقدار کا تعین کیا تھا۔ کتاب میں شامل مشاہیر کی ایک کثیر تعداد ایسی ہے، جن کی تحریریں متعلقہ موضوع پر مقبولِ عام ہیں۔کم و بیش اردو ادب کے تمام نمایاں دانشور اس تحقیق کا حصہ بنے ہیں۔ اتنے وسیع پیمانے پر تحریروں کو یکجا کرنے کا ہنر صبیح رحمانی کے مزاج کا خاصا ہے اور اس موضوع پر ان کے خلوص کی گواہی بھی، جس کا ہر ورق ان کی محنت اور محبت کی عکاسی کر رہا ہے۔ کتاب کے ناشر معروف افسانہ نگار اور شاعر مبین مرزا نے بھی اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کتاب کو دلکش انداز میں شایع کیا ہے۔۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اردو نعت کی شعری روایت تعریف.تاریخ.رجحانات.تقاضے ‘‘ صبیح رحمانی کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)
عناوین | صفحہ نمبر |
حرف آغاز | 11 |
نعت کی تعریف | 23 |
محرکات نعت | 50 |
ارودنعت گوئی کےموضوعات | 74 |
نعتیہ شاعری کےلوازمات | 106 |
نعت کامثالی اسلوب نظم | 125 |
نعت تفہیم کائنات کااستعارہ | 139 |
تاریخ | |
اردومیں نعت گوئی کاارتقاء | 145 |
اردوکی نعتیہ شاعر کاتاریخی وتہذیبی مطالعہ | 159 |
اردومیں نعت نگاری ایک جائز1975ءتک | 227 |
رجحانات | |
محسن کاکوروی | 275 |
صنف نعت | 301 |
جدیداردونعت | 303 |
نعت کےفکری زاویے | 316 |
نعت گوئی کاتصورانسان | 344 |
نعت اورگنجینہ معنی کاطلسم | 368 |
نعت گوئی اورجدیدشعور | 410 |
جدیداردو نعت اورعلامت نگاری | 417 |
نعت موضوع محض سےمعجزہ فن تک | 425 |
نعت اوراردوکی شعری تہذیب | 430 |
نعت کچھ روایتی اروکچھ غیرروایتی معروضات | 463 |
عتیہ رویہ | 473 |
جددارودغزل میں ونعتیہ تخلیقی رویےکاوفود | 476 |
دونعت نگاری پرمابعدجدیدیت کےاثرات | 496 |
نعت میں جدیدطرزاحساس | 518 |
نعت گوئی میں ہیئت کےتجربوں کی ضرور | 553 |
نعت تناظراورتقاضے | 555 |
نعت صورت حال اورتقاضے | 560 |
نعت اورنقدنعت چندگزارشات | 572 |
نعت کہیےمگراحتیاط کےساتھ | 583 |
اہل دانش کی آراء | |
رشیداحمدصدیقی | 593 |
پروفیسرکراحسین | 595 |
ڈاکٹرسیدعبداللہ | 595 |
پروفیسرمیرزامحمدمنور | 596 |
مولانامنتخب الحق قادری | 597 |
احسان ودانش | 598 |
احمدندیم قاسمی | 599 |
ڈاکٹروزیرآغاز | 599 |
ڈاکٹرسلیم اختر | 600 |
شان الحق حقی | 601 |
ڈاکٹروحیدقریشی | 601 |
پروفیسراسلوب احمدانصاری | 602 |
تابش دہلوی | 603 |
سلیم احمد | 605 |
سیدضمیرجعفری | 605 |
پروفیسرمنظورحسین شور | 606 |
پروفیسرعارف عبدالمتین | 606 |
عرش صدیقی | 608 |
شہزاداحمد | 608 |
حفیظ نائب | 609 |
عبدالعزیزخالد | 610 |
ڈاکٹرفرمان فتح پوری | 611 |
اشفاق احمد | 611 |
پروفیسرڈاکٹرمحمداسحاق قریشی | 612 |
پروفیسرحسنین کاظمی | 612 |
حمایت علی شاعر | 613 |
شبنم رومانی | 614 |
مشفق خواجہ | 614 |
صہبااختر | 615 |
ڈاکٹرخواجہ محمدزکریا | 615 |
ڈاکٹرخورشیدرضوی | 617 |
علامہ شمس بریلوی | 617 |
نعیم صدیقی | 618 |
پروفیسرجعفربلوچ | 618 |
ڈاکٹرعاصی کرنالی | 619 |
پروفیسرشفقت رضوی | 620 |
پروفیسرسحرانصاری | 620 |
ڈاکٹرحسین فراقی | 621 |
ڈاکٹرسیدحامدحسین | 621 |
ڈاکٹرنعیم اللہ حالی | 621 |
پروفیسرانوراحمال | 622 |
شاعری علوی | 622 |
ریاض حسین چودھری | 623 |
کاوش بدری | 644 |
ڈاکٹرفرشہ سیدی | 624 |